اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کے حوالے سے دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طاقت کے مراکز کے قریب ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوسروں کو روندتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔ محسن نقوی کو دھمکی دینے سے گریز کرنا چاہیے تھا، کیونکہ اس طرح کی گفتگو سیاسی رویے کی عکاسی نہیں کرتی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ محسن نقوی کو دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے کے بجائے سیاسی انداز میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے معاملے کو محسن نقوی نے جس انداز میں آگے بڑھایا ہے، اس پر پارٹی کے اندر بھی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔
خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کروانے کے تاثر کو بھی سیاسی بددیانتی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم سے سب سے زیادہ فائدہ صدر آصف علی زرداری کو پہنچا ہے، جنہیں تاحیات استثنیٰ حاصل ہوا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔