امریکی انتظامیہ نے ایلون مسک کے خلائی ادارے 'اسپیس ایکس' کو مدار میں دس لاکھ سیٹلائٹس روانہ کرنے کا باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس تاریخ ساز اقدام کے تحت ان سیٹلائٹس کو خلا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کے طور پر بروئے کار لایا جائے گا، جس سے اے آئی کمپیوٹنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومتی شرائط کے تحت، اسپیس ایکس کو مجموعی طور پر 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کا لائسنس دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ نومبر 2035 تک ابتدائی طور پر ایک لاکھ سیٹلائٹس کو خلا میں فعال کر دے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔