ملکی تاریخ میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والا سب سے بڑا بحری جہاز کراچی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جس سے 22 ہزار ٹن گیس اتارنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ دیوقامت بحری جہاز اینگرو ٹرمینل پر لگایا گیا ہے جہاں سے ذخیرے کی منتقلی جاری ہے۔ ایل پی جی کی یہ بڑی کھیپ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور ایک نجی ادارے کے باہمی اشتراک سے درآمد کی گئی ہے، جس سے ملک بھر میں گیس کی فراہمی کا نظام مزید مستحکم اور بہتر ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے بھی ایک بڑا بحری جہاز 20 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر کراچی پہنچا تھا، تاہم موجودہ جہاز نے مقدار کے اعتبار سے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔