صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کا ہنگامی دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جہاں ان کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طور پر لاہور پہنچیں گے اور چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

صدر مملکت کا دو روزہ دورہ لاہور موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

صدر زرداری کے اس دورے کو ملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔