لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ کے مطالعاتی اور تفریحی دوروں سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے تحت 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر اسکول ٹرپس لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو نئی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو اسکول کی جانب سے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر کسی بھی تفریحی یا مطالعاتی دورے پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔