بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر - Baithak News

بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری مسائل کے باعث باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ بھارت سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک، مچل مارش اور مارکوس اسٹوئنس شامل ہیں،مچل اسٹارک گھٹنے اور مچل مارش ٹخنے کی انجری جبکہ مارکس اسٹوئنس سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسکوڈ میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہاکہ کرکٹرز کی انجریز معمولی نوعیت کی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور سفر کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کو بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی 6 دنوں میں تین مختلف شہروں میں کھیلنے ہیں، میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدر آباد میں کھیلے جائیں گے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں