اعظم خان نے گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا کر مداحوں کو خوش کردیا - Baithak News

اعظم خان نے گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا کر مداحوں کو خوش کردیا

پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان نے گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا کر مداحوں کو خوش کردیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکائونٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی جسے بیحد پسند کیا جانے لگا اعظم خان کی آواز اور گٹار پلے کرنے کی صلاحیت کو ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان دنوں اعظم خان کیریبیئن پریمئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے اعظم خان نے لیگ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر سب کو حیران کردیا تھا۔انہوں نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے تھے۔اس اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

امریکا، کیمرا مین لائیو نشریات چھوڑ کر طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے چلا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں