ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، انضمام الحق - Baithak News

ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، انضمام الحق

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، شعیب ملک، شرجیل خان اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہمارے مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، مڈل آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں مختلف پچز ہوتی ہیں، میرے خیال میں سلیکٹرز تبدیلی کریں گے، شان مسعود، شرجیل خان اور شعیب ملک کو موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں بینچ پر حیدر علی بیٹھا تھا، ان کو آزمانا چاہیے تھا، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا اس کی جگہ دوسروں کو ملی چاہیے۔سابق کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے، تین چار سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے اسکور نہیں کیا۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں