وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شیخوپورہ کے نواحی گائوں میں 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اورواقعہ کے محرکات اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلی پنجاب نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،آئی جی سے رپورٹ طلب
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں