کنٹینرزراستے نہیں روک سکتے، بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دیگا،شیخ رشیداحمد - Baithak News

کنٹینرزراستے نہیں روک سکتے، بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دیگا،شیخ رشیداحمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کنٹینرراستے نہیں روک سکتے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائیگی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں، بیلٹ کے مقابلے میں بْلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی، وزراء کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔

جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں، جسٹس اطہر من اللہ

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں