میری ناکامیوں کے باوجود شاہ رخ مجھے بادشاہوں جیسی عزت دیتا ہے، مہیش بھٹ - Baithak News

میری ناکامیوں کے باوجود شاہ رخ مجھے بادشاہوں جیسی عزت دیتا ہے، مہیش بھٹ

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں حالانکہ میں نے ان کے ساتھ دو فلاپ فلمیں بنائیں تاہم میری ان ناکامیوں کا شاہ رخ نے کبھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہت محبت و عزت دی۔انہوںنے کہاکہ شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں۔
واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے شاہ رخ کو بطور ہیرو کاسٹ کرکے 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کئی ہٹ فلموں کے ہدایتکار و پروڈیوسر اور پوجا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے شاہ رخ خان کو بڑا آدمی قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ آپ اس قسم کے لوگ نہیں بناسکتے، وہ بالکل الگ اور غیر معمولی ہے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

امریکا، کیمرا مین لائیو نشریات چھوڑ کر طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے چلا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں