بہاولپور میں صفائی انتظامات کیلے پلان تشکیل - Baithak News

بہاولپور میں صفائی انتظامات کیلے پلان تشکیل

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو آفیسربہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پرشہربھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کمپنی مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرے گی اور اس سلسلہ میں عید الفطر صفائی پلا ن کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالفطرکے ایام میں شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی اور تمام افسران اور 860سینیٹری ورکرز روٹین کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات میں اپنی فرائض سر انجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر صفائی پلان کے حوالے سے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا۔سی ای او کمپنی نعیم اختر نے بتایا کہ عیدالفطر سے قبل چاند رات سے ہی شہربھر کی تمام چھوٹی بڑی عید گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں اور ان سے ملحقہ راستوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونا ڈالنے کا انتظام بھی مکمل کیاجائیگا۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جو عید سے قبل ہی مکمل کر لئے جائیں گے۔

شہر سے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کیلئے کمپنی کی 90سے زائد گاڑیاں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔ کمپنی کنٹرول روم اور ہیلپ لائن 1139 عید کے دوران فعال رہے گی اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایاجائے گا۔ عید الفطر کے ایام میں بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد پور شرقیہ یونٹ کا 180کا عملہ اور 15گاڑیاں بھی فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک رہیں گی اور احمد پور شرقیہ کے شہریوں کو صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران بہاول پور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں اور کوڑا کرکٹ کوڑے دانوں تک پہنچائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں