ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج،دماغی صحت بھی ہیلتھ سروسز کا حصہ - Baithak News

ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج،دماغی صحت بھی ہیلتھ سروسز کا حصہ

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر اقبال مکول نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مینٹل ہیلتھ کوبھی اب موجودہ ہیلتھ سروسز ڈیلیوری کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی پروگرام منیجر برائے کنٹرول غیر متعدی امراض کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو لکھا گیاہے کہ مینٹل ہیلتھ کو اب روزمرہ ہیلتھ سروسز میں شامل کر لیا گیا ہے اور مراسلہ میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوام الناس میں ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کیلئے آگاہی بیدارکی جائے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ 24اپریل سے 130غیر متعدی امراض کے ڈیسکس میں مینٹل ہیلتھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اور جہاں تشخیص اور علاج ہو گا ضلع بہاول پور اس میں شامل ہے۔

 

دریں اثناء اس سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر اقبال مکول کی سربراہی میں دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور سے دبئی چوک تک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں