عید عورتوں اور مردوں کی الگ الگ مصروفیات - Baithak News

عید عورتوں اور مردوں کی الگ الگ مصروفیات

عید کی آمد آمد ہے ایسے میں ہر شخص ہی مصروف ہے مگر خواتین کی مصروفیت گھر کے دیگر افراد کی نسبت بڑھ جاتی ہے کہ انہوں نے جہاں اپنی روز مرہ مصروفیات کو دیکھنا ہے وہیں عید کے تہوار کی مناسبت سے بھی تیاری کرنی ہیں کیونکہ عید کا جو پیغام ہے وہ اپنوں کا خیال رکھنا اور اپنوں سے محبت و ایثار کا اظہار کرنے کا ہے ایسے میں خواتین جو انہوں سے عشق کی انتہا کو ہوتی ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کا ہر فرد خوب تیار ہو کسی بھی قسم کی کمی نہ رہ جائے اور پھر گھر کا کونا کونا چمکتا دمکتا دکھائی دے کہ عید پر جہاں آپ خوبصورت اورصاف ستھرے ہوتے ہیں وہاں گھر بھی آئینے کی مانندقرینے سے تیار ہو۔

بلا شبہ عید الفطررمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں کے بعد رب تعالیٰ کی جانب سے تحفہ اور انعام ملتا ہے اپنے اس روزوں کی وجہ سے جہاں من اجلا ہوتا ہے وہیں انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے آپ کو اور اردگرد موجود ہر چیز کوصاف ستھرا رکھے اور یہ کام خواتین سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا کہ جہاں وہ سال بھر اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھتے ہیں وہیں ایسے خصوصی مواقع پر تو وہ دل و جان سے اپنی خدمات نہیں کر رہی ہوتی ہیں اور گھر سے لے کر کچن اور کچن سے لے کر مہمان خانے تک خوش اسلوبی سے فرائض کی انجام دہی میں جتی ہوتی ہیں۔

آئے اس خاص دن کے خاص اہتمام کے لئے ہم اپنی ساتھی خواتین کی کچھ مدد کئے دیتے ہیں سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں کہ ابھی پورا ہفتہآپ کے پاس ہے مانا کہ آخری عشرے میں عبادات کا بھی زور ہوتا ہے مگر عید ایسے خوشی کے تہوار کا سوچتے ہی عجب سی سرشاری اور پھرتی وجود کا احاطہ کر لیتی ہے سب سے پہلے تو گھر میں موجود کھڑکی دروازے کے پردوں کو دھوکر رکھ لیں اس کے ساتھ ہی سارے گھر کی ایک ساتھ صفائی مت کریں بلکہ ایک دن گھر کا ایک کوناصاف کریں کیونکہ روزے سے زیادہ کام سے بھی تھکاوٹ ہوجاتی ہے گھر کی صفائی و ستھرائی کے ساتھ عید کی مناسبت سے تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ایسے میں اپنے گھر کے بجٹ کو قطعاً متاثر نہ ہونے دیں بلکہ گھر کی اشیاء کی ہی اس طرح ترتیب بدلیں کہ نئے پن اور تازگی کا احساس بڑھ جائے اوردلچسپ بات کہ اس بار عید الفطر قدرے گرم موسم میں آ رہی ہے تو گھر کی تزئین و آرائش ویسے بھی بدلی جاتی ہے یہ بدلا ئو یقیناً آپ کی طبیعت اور مزاج کو ہی بھلا لگے گا۔

گھر کی تزئین و آرائش کے ساتھ ہی اپنے اور دیگر گھر والوں کے ملبوسات بھی دھوکر استری کر کے رکھ دیں تاکہ عین عید کے روز کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچا جا سکے اب ذرا رخ کریں کچن کا کہ عید کے موقع پر زیادہ خواتین کا وقت باورچی خانے میں ہی گزرتا ہے اور اس کی عید سے قبل ہی تیاری کرنے سے کسی بھی قسم کی بدمزگی با آسانی بچا جا سکتا ہے۔سب سے پہلے تو مصالحہ جات کے ڈبے تیار کر کے ان کے باہر نام لکھ دیں اس کے بعد پیاز اگر ممکن ہو سکے تو گولڈن فرائی کر کے خشک تھیلی میں رکھ کر فریز کر دیں اور بوقت ضرورت استعمال کر لیں کچھ ایسی ہی لہسن اور ادرک کے ساتھ بھی کریں اور انہیں پیس کر کسی شیشے کی بوتلوں میں رکھ دیں جبکہ ٹماٹر لے کر انہیں ہلکے گرم پانی میں ڈال کر جھلکا اتار لیں اور پھر گرائینڈ کر کے ڈبے میں بھر کر رکھ دیں ہراں دھنیا اور پودینہ بھی صاف کر کے دھو کر خشک کر کے فریج میں رکھ دیں تازہ ملے گا۔

جبکہ عید کی مناسبت سے قریباً ہر گھر میں ہی شامی کباب کوفتے وغیرہ تیار کئے جاتے ہیں ان کو بھی عید سے دو سے تین دن پہلے تیار کر کے رکھ دیں کوفتوں کا سالان تازہ تیار کریں مگر ان کی بالز بنا کر فرائی کر کے رکھ دیں دیکھے بھی بہت سہولت رہے گی جبکہ دیگر پکوان کی تیاری کے لئے بھی آپ کے صفحے پر ساجدہ خلیل کے پکوان کی تراکیب موجود ہیں جواب کو یقینا اچھی لگیں گی۔

جناب گھر کا کام توقریبا مکمل ہو گیا ہے اس خاص موقع پر آپ نے اپنے اوپر بھی خصوصی توجہ دینی ہے کہ یہ نہ ہو کہ دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ذاتی کو بھول جائیں اور اس دن سے بہت خوبصورت نکھرا دکھائی دے اور آپ بجھی ہوئی اور تازہ دم نہ لگیں اس لئے ذرا اپنے چہرے پر بھی توجہ دیں اگر آپ بیوٹی پارلر جانے افورڈ نہیں کر سکتیں تو کوئی بات نہیں آپ گھر پر رہتے ہوئے ہی کسی اچھے سے کلینرر سے اپنے چہرے کا مساج کر سکتی ہیں وگرنہ کچن میں موجود اشیاء جن میں بیسن ، لیموں چاول کا آٹا، زیتون کا تیل ، ٹماٹرعرق گلاب سے آپ اچھی سی کلینزنگ کر کے چہرے کو خوبصورت و شاداب بنا سکتی ہیں وگرنہ اپنی بچت سے بیوٹی پارلز بھی جا سکتی ہیں اس خاص موقع پر جہاں قارئین خواتین گھر سے لے کر اپنی ذات تک کا خیال رکھتی ہیں وہیں اپنے اردگرد گلی، محلے اور رشتہ داروں میں ایسے افراد جو اس خوشی کو منانے کی استطاعت نہیں رکھتے مگر خواہش مند ہیں کی غیر محسوس طریقے سے اپنا …… اور چاہت سے مدد کریں کہ اب بھی راضی ہو جائے اور آپ سب ایک دوسرے کو بے ساختہ کہہ اٹھیں ہے دن عید کا ان کو ہو مبارک تہہ دل سے کہ
جہاں نہ اپنے عزیزوں کی دید ہوتی ہے
انہیں ہم یہ بھی کوئی عید ہوتی ہے
تو آئیے مل بیٹھ کر اس اجتماعی خوشی کو منائیں

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں