انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے ،پاک انگلینڈ سیریز کا اختتام پربرطانوی ہائی کمشنر کا اردو میں ویڈیو پیغام - Baithak News

انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے ،پاک انگلینڈ سیریز کا اختتام پربرطانوی ہائی کمشنر کا اردو میں ویڈیو پیغام

پاک انگلینڈ سیریز کے اختتام پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اردو میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شاندار سیریز ہوئی ،انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے ۔سوشل میڈیا پر اردو میں ویڈیو میں بیان جاری کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کیا شاندار سیریز ہوئی ،انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے اور کرکٹ بھی،17 سال بعد ان دونوں کے درمیان کرکٹ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پاکستانی قوم کا بہت شکریہ، امید ہے ایسی ہی مہمان نوازی ٹیسٹ سیریز میں بھی ہوگی ، پھر ملیں گے۔واضح رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

ہمارے لیے یوکرین سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے،بلاول بھٹو زر داری

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنا تبصرہ بھیجیں