پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت متحرک، سکیورٹی ہائی الرٹ - Baithak News

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت متحرک، سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کر دیئے، شہر میں داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں سکیورٹی وال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے بھی سکیورٹی کارروائیاں شروع کر دی ہیں،
فیض آباد سمیت شہرمیں داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جبکہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ نادرا چوک پر سکیورٹی وال کی تعمیر بھی جاری ہے۔پی ٹی آئی کے دھرنا کے شرکا سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس ڈی چوک میں مشقیں کرے گی جبکہ لیڈیز پولیس اور ایف سی کی مشقیں ہونگی۔پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔

جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں، جسٹس اطہر من اللہ

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں