ملک میں چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز سے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا،حاجی نواب خان - Baithak News

ملک میں چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز سے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا،حاجی نواب خان

اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ملک میں چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز سے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کراچی میں جاری ہیں۔ گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہونگے جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے مختلف مقامات پر کھیلے ج رہے ہیں۔
گیمز میں او اور اے لیول کے ساتھ ساتھ میٹرک اورانٹر میڈیٹ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

امریکا، کیمرا مین لائیو نشریات چھوڑ کر طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے چلا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں