کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی - Baithak News

کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی

ملتان(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس امجد رفیق نے کمسن بچی عروج فاطمہ کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم حارث کی درخواست ضمانت پر سماعت وکلاء دلائل کیلئے 10 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔پوسٹمارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی اور غیر فطری عمل کی بھی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ پولیس نے اپنی تفتیش میں تمام ملزمان کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے عدالت میں مقدمہ کا مکمل چالان بھی جمع کرادیا ہے۔

پولیس نے اس مقدمہ میں ایک دفعہ 120 بی ت پ کا بھی ایزاد کیا ہے جس میں ملزمان کی جرم کی سازش رچانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مدعیوں کی جانب سے خاتون کونسل ثمرہ بلوچ کیس کی پیروی کررہی ہیں۔ دوسری جانب ملزمان دانیال خلجی، حسن ، حسین، عائشہ اور حمنا ضمانت بعداز گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ پولیس تھانہ شاہ شمس نے اس مقدمہ میں مہر النساء اور حارث کو مرکزی کرداروں میں شامل کیا جو ماں اور بیٹا ہیں۔ اسی طرح معاونت کرنے میں ملزمہ مہر النساء کے دیگر 2بیٹوں حسین اور حسن ، داماد دانیال خلجی ، بیٹی عائشہ اور بہو ہمنہ کو نامزد کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمہ نمبر 767/21 میں الزام ہے کہ انہیں نوکرانی کی ضرورت تھی جنہوں نے بچی عروج فاطمہ کو اغوا کیا۔ اغواء کا مقدمہ درج ہونے پر ملزمان نے بچی کو نشہ آور ادویات کھلائیں اور گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ بچی سے زیادتی اور قتل کر کے لاش تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں موجود کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔

عید عورتوں اور مردوں کی الگ الگ مصروفیات

ہمارا فیس بک پیج فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں