شاہ محمودنے زیادتی کی،ہرصورت الیکشن لڑوں گا:راناعبدالجبار

ملتان (انٹرویو: یاسر بھٹی، فوٹو: خرم اخلاق) رہنما تحریک انصاف اور سابق چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا عبدالجبار کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی مشاورت سے انہوں نے صوبائی حلقہ پی پی 217 سے کاغذات جمع کرائے لیکن شاہ محمود قریشی نے پارٹی ٹکٹ اپنے بیٹے زین قریشی کو دلوا دیا جو کہ سراسر زیادتی اور ان کی حق تلفی ہے۔ شاہ محمود قریشی اقربا پروری کی سیاست کر رہے ہیں بیٹے، بیٹی اور...

سمگلروں

( بیٹھک میں سمگلروں کےرازفاش)آئل مافیا نےطریقہ واردات تبدیل

دن دہاڑےایرانی تیل کی سمگلنگ کے بجائے رات کے اندھیرے میں سٹاک کرنے کادھندہ شروع کردیا معاملات طے،رات گئےمرغیوں کے ڈالے چناب چیک پوسٹ سےباآسانی گزرکرڈپوتک پہنچ جاتے ہیں خان محمد یارگروہ کاسربراہ،حنیف منڈ،بیٹے اکمل منڈکابھی یہی طریقہ ہے،کسٹم،پولیس حکام سے یارانے اعظم اورفیصل نے علی والاچوک پرڈپوبنارکھے ہیں،دیکھنے پرکچی اینٹوں سے بنی عمارت اجاڑ کھنڈرلگتی ہے روزانہ لاکھوں کاتیل ان لوڈ ،ہم ایرانی تیل فروخت کرتے ہیں:خان محمد یار،حنیف،اکمل ،اعظم، فیصل کاموقف ملتان (وقائع نگار،سمگلروں) ایرانی تیل...

ڈی سی

قیصرخان کوہٹاکر ڈی سی آفس میں الیکشن کی تیاریاں

ناراض ممبران منتخب،200سے زائداہلکاروں نے نئے الیکشن کامطالبہ کردیا سرپرست اعلیٰ کااپنے عہدے سے انکار،جلدشیڈول جاری ہوگا: سلیم نقوی ملتان (وقائع نگار،ڈی سی)ڈی سی ملتان کے اہلکاروں نے موجودہ صدر قیصر خان کو ہٹا کر ڈپٹی کمشنر آفس کے اپنے آفس کے ممبران سے یونین صدر منتخب کرنے کا اعلان کر دیا ۔اپیکا ڈپٹی کمشنر آفس کے ناراض ممبران نے نئے الیکشن کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ دو سو سے زائد اپیکا ممبران نے نئے الیکشن کے...

تشدد

وہاڑی:شہریوں کاذہنی معذور شخص کوبرہنہ کرکے تشدد،ویڈیو وائرل

چک 88ڈبلیوبی کے ذہنی مفلوج مشتاق احمدکوآوازیں کسنامہنگاپڑگیا،ڈاکٹراشفاق کی سربراہی میں شہریوں نے عدالت لگالی ذہنی بیمارشخص پرقبرستان میںبرہنہ کرکے بدترین تشدد،ظالمانہ اقدام پرسیاسی وسماجی حلقوں کا اظہارافسوس،کارروائی کامطالبہ وہاڑی(بیورو رپورٹ) پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی حدود 88 ڈبلیو بی کے مکینوں نے ظلم و تشدد کی انتہا کر ڈالی ، 100سے زائد افراد کا ذہنی مفلوج بیمار شخص پر بہیمانہ تشدد ، غیر انسانی عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ شہریوں کا اظہار...

پیپلزپارٹی

بانی پیپلزپارٹی عالم اسلام کی متحرک شخصیت،عظیم رہنما

ملتان(بیٹھک سپیشل /نوابزادہ افتخار احمد خان,پیپلزپارٹی) پیپلزپارٹی کے بانی، تیسری دنیا کے قائد، امریکہ کی سازش کے حقیقی شکار، عالم اسلام کی ایک متحرک شخصیت سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان اور جمہوریت سے الگ نہیں کیا جاسکتا، جہاں بھی ووٹ کی بات ہوگی، غریب کا ذکر ہوگا وہاں ذوالفقاربھٹو کا بھی ذکر ہوگا، ان کا شمار دنیا کے عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک تاریخ ساز اور عہد آفریں شخصیت تھے اور پاکستان کی سیاسی...

ذوالفقار علی

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ملک وقوم کیلئے کارہائے نمایاں

ملتان(بیٹھک سپیشل/میر احمد کامران مگسی ) گذشتہ 43 سال سے ہمالیہ رو رہا ہے اور شعور سے بے بہرہ لوگ اس بات کا ادراک کرنے سے ہی قاصر ہیں کہ کیوں پاکستان جانب تنزلی رواں دواں ہے اور ایک وقت میں اقوام عالم کو لیڈ کرنے والا پاکستان اب کیوں بین الاقوامی تنہائی کا شکا ر ہو چکا ہے۔ پوری دنیا کو افرادی قوت اورتکنیکی مہارتیں فراہم کرنے والا پاکستان اب غربت ،بے روزگاری کےشکنجوں میں جکڑتا جا...

کوہ سلیمان

کوہ سلیمان پرشدیدبارشیں،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب

ملتان،تونسہ شریف،وہوا،مظفرگڑھ،شجاع آباد،باگڑسرگانہ(خبرنگار،بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)کوہ سلیمان پرشدیدبارشیں،ژالہ باری،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب،رودکوہیوں میں پانی کے باعث متعددعلاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا،ملتان،تونسہ،وہوا،مظفرگڑھ،شجاع آباد،باگڑسرگانہ سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں شدیدبارشوں سے فصلیں تباہ ہوگئیں،تفصیل کے مطابق ملتان سے خبرنگارکے مطابق ملتان میں گزشتہ صبح موسلادھاربارش سے جل تھل ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بجلی نظام درہم برہم ہوگیا،گزشتہ شام بھی گرج چمک اورتیزبارش سے سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا،تونسہ شریف سےسٹی رپورٹرکے مطابق کوہ سلیمان پر شدید بارشوں کی وجہ...

فنڈز

وہوا:انٹرسٹی روڈ نامکمل، فنڈز کرپٹ افسرہڑپ کرگئے

وہوا (قدرت اللہ کلاچی,فنڈز) وہوا انٹر سٹی روڈ کی پیمنٹ کرپٹ محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار ہڑپ کر گئے ۔تاحال روڈ مکمل نہ ہوسکے۔ وہوا انٹر سٹی روڈ دورویہ روڈ نا مکمل چھوڑ کر ٹھیکیدار اور محکمہ وے افسران غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے وہوا کے سیاسی و سماجی شخصیت اکبر خان پٹھان نے ’’بیٹھک‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ انٹر سٹی روڈ کرپشن کی نذر ہوگیا۔ ڈان کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور اسکے بھائی محمد...

پارلیمانی نظام

73کے آئین نے پارلیمانی نظام دیا،طاقت وزیراعظم کے پاس تھی

ملتان (بیٹھک سپیشل) 1973 کے آئین کے نفاذ کے بعد صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے تھے۔ 1973 کے آئین نے ملک کے لیے ایک وفاقی پارلیمانی نظام بنایا تھا جس میں صدر محض ایک رسمی سربراہ مملکت تھا اور اصل طاقت وزیر اعظم کے پاس تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 14 اگست 1973 کو 146 ارکان کے ایوان میں 108 ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کے...

سی آئی اے

ذوالفقاربھٹو کو فوج شک کی نگاہ سے دیکھتی تھی:سی آئی اے رپورٹ

ملتان (بیٹھک سپیشل) سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق فوج ذوالفقار علی بھٹو کو شک کی نگاہ سے دیکھتی تھی اور ان پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔ یہ رپورٹ 17 جنوری 2017 کو جاری کی گئی 930,000 سابقہ خفیہ فائلوں کے ڈیٹا بیس کا حصہ ہے۔یہ رپورٹ اس وقت تیار کی گئی تھی جب ذوالفقار علی بھٹو ملک کے صدر تھے اور انہوں نے ابھی تک وزیراعظم کا حلف نہیں اٹھایا...

پھانسی

پھانسی کاحکم سن کربھی بھٹو گھبرائے نہیں:لیفٹیننٹ کرنل رفیع الدین

ملتان (بیٹھک سپیشل)اپنی کتاب بھٹو کے آخری 323 دن میں لیفٹیننٹ کرنل رفیع الدین، جنہیں جیل کے اندر 10 ماہ سے زائد عرصے تک بھٹو پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا لکھتے ہیں چند گھنٹے قبل جب بھٹو کو پھانسی کا حکم پڑھ کر سنایا گیا تو میں نے مسٹر بھٹو کے چہرے پر گھبراہٹ کے آثار نہیں دیکھے جب جیل سپرنٹنڈنٹ آرڈر پڑھ رہے تھےتو میں دیکھ سکتا تھا کہ بھٹو کافی پرسکون تھے...

قائداعظم

ہم ایک قوم،آپ نے ہمیں متحدکیا:بھٹوکازمانہ طالب علم قائداعظم کوخط

ملتان (بیٹھک سپیشل,قائداعظم) پاکستان کے سابق صدر اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 26 اپریل 1945 کو جب ابھی پاکستان معرض وجود میں نہیں آیا تھا قائد اعظم محمد علی جناح کو ایک خط لکھا۔ بھٹو شہید نے یہ خط 17 سال کی عمر میں لکھا جس میں سیاست میں اپنی دلچسپی کے بارے میں قائد اعظم کو بتایااور ایک آزاد ملک کے لیے قائداعظم کی کوششوں کی تعریف کی. بھٹو نے خط میں لکھا کہ...

قائداعظم

آپ ہندوستان کے سیاسی معاملات کامطالعہ جاری رکھیںکامیاب انسان بن جائیں گے:قائداعظم کاجوابی خط

ملتان (بیٹھک سپیشل) ذوالفقار علی بھٹو شہید کی جانب سے 26 اپریل 1945 کو لکھے گئے. خط کے جواب میں قائد اعظم محمد علی جناح نے یکم مئی 1945 کو لکھا کہ مجھے آپ کا خط پڑھ کر اور یہ جان کر کہ آپ سیاسی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔قائد اعظم نے بھٹو شہید کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست کا ضرور مطالعہ کریں لیکن اپنی تعلیم کو بھی نظر انداز نہ کریں۔ قائداعظم...

بھٹو

”جب جنرل ضیاالحق نے بھٹو صاحب کے بوٹ کے تسمے باندھے “

ملتان(بیٹھک سپیشل/شاکر حسین شاکر) یہ واقعہ چند برس پہلے کا ہے۔جب سابق گورنر پنجاب و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے بیٹے نواب ریاض حسین قریشی نے مجھے فون کیا کہ بہانہ تو کھانا کھانے کا ہے، اگر آپ کچھ وقت وائٹ ہاؤ س میں گزاریں تو ہمیں خوشی ہو گی۔ نواب ریاض حسین قریشی سے ہمارا تعارف برادرم قسور سعید مرزا نے کرایا تھا۔( یاد رہے یہ دونوں شخصیات اب دنیا میں نہیں...

غریبوں

بہاولپور:مقدس مہینے میں غریبوں کے حق پرڈاکہ،امدادسے کٹوتی

بہاولپور(رانا مجاہد/ڈسٹرکٹ بیوروچیف) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی غریبوں کا حق کھانا نہ چھوڑا، غریب اور بے سہارا لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں HBL کی فرنچائز ٹبہ بدر شیر اور میلے والی گلی کوثر کالونی کے ریٹیلر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اور وظائف کی آنیوالی رقم کی مد میں سے پیسوں کی کٹوتی کرنے لگے ہر آنے والی رقم میں سے 200 روپے سے 400 روپے تک فی کس کٹوتی کی جانے لگی...

ڈیبٹ کارڈہیک

کوٹ ادو:اے ٹی ایم سے ڈیبٹ کارڈہیک کرنیوالاگروہ سرگرم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر,ڈیبٹ کارڈہیک )کوٹ ادومیں اے ٹی ایم مشین کے ذریعے ڈیبٹ کارڈز کو ہیک کر کے اکائونٹ سےپیسےنکلوانےوالا گروہ ایک بار پھر سرگرم،ایک دن میں 2وارتیں،ایف آئی اےاورپولیس حکام کی جانب سے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادومیں 2دن کےدوران شہربھرکی مختلف اے ٹی ایم مشینزکےذریعےگروہ شہریوں کےکارڈز کو ہیک کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیتے ہیں،تھانہ سنانواں کے علاقہ کھرشرقی کا حساس ادارے کاریٹائرملازم عارف محمودگزشتہ روزپنجاب بنک...

رانا اقبال سراج

عبدالغفارڈوگرنے بیٹابناکرپیٹھ میں چھراگھونپا:رانااقبال سراج

ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ محمود اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے میرے کاروبار کو نقصان پہنچایا۔ اختر ملک ایک ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکتا۔ روزنامہ بیٹھک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا اقبال سراج کا کہنا تھا کہ وہ...

مفت آٹا

مفت آٹا نہ ملنے پرشہریوں کااحتجاج

ملتان،ڈیرہ غازی خان،شجاع آباد،احمدپورشرقیہ(وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر)مفت آٹانہ ملنے پرشہریوں کااحتجاج،یوٹیلیٹی سٹورزپراشیابلیک میں فروخت،کمشنرڈیرہ نے آٹاکی فراہمی کیلئے فلورملزکو24گھنٹے کھلارکھنے کاحکم دیدیا۔ملتان سے وقائع نگارکے مطابق یڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کے ریلیف پیکج کے تحت لگائے گئے مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے رحیم یار خان اور صادق آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کے ہمراہ قاسمی...

جعلی ادویات

جعلی ادویات تیارکرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی،مال برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی، بھاری مقدار میں جعلی دوائیاں اور دوائیاں بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔ ملتان پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ڈرگ ٹیم کے ہمراہ صادق کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے۔ جعلی ادویاتتیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی جہاں سے بھاری مقدار میں جعلی دوائیاں اور جعلی دوائیاں بنانے کا سامان برآمد کر لیا۔ جبکہ موقع سے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔...

سیم نالہ

راجن پور:سیم نالہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،سیلاب کے خطرات

راجن پور (سپیشل رپورٹر/ ساجد شفیع سیال,سیم نالہ) سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کوئی تدارک نہ کیا جا سکا سیم نالے ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ارباب اختیار خاموش ،تفصیلات کے مطابق راجن پور جو کہ ملک بھر کا زرعی ضلع ہے یہاں کے کاشتکار محنت کرکے اپنی فصلات تیارکرتے ہیں مگر ہر سال سیلاب آ جانے سے تمام فصلات اور مکانات و دیگر مال اسباب سیلاب کی نذر ہو جاتے ہیں. جس کی وجہ سے...

کارڈیالوجی

فنڈزکی کمی،کارڈیالوجی کاتوسیعی منصوبہ التواکاشکار

ملتان(خصوصی رپورٹر )چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا توسیعی منصوبہ فنڈز کی کمی کے باعث کئی سال سے التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کی فوری تشخیص اور علاج کے لئے بھی تاخیری حربوں کا سامنا ہے، اور مریضوں کو آپریشن اور ٹیسٹ کے لیے کئی کئی ماہ کا وقت دیا...

بھرتی سکینڈل

ڈیرہ:گھوسٹ ملازمین بھرتی سکینڈل،لاکھوں خوردبرد

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی،بھرتی سکینڈل) محکمہ بلڈنگز تونسہ شریف کے ایکسین کی نوسربازی ،عدلیہ تونسہ شریف کے نام پر گھوسٹ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا خوردبرد، دلیرانہ کرپشن کا انکشاف اس وقت ہوا جب سول جج فرسٹ کلاس مجسٹریٹ تونسہ شریف نے ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف سلیم شاہد کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ سب ڈویژن کورٹس تونسہ شریف کے نام پر فائلوں میں ڈیوٹی دینے والے 8 ڈیلی...

آئل مافیا

آئل مافیا، پمپ مالکان کو پی ایس اوکی جعلی انوائس دینے کاانکشاف

ملتان (انویسٹی گیشن سیل،آئل مافیا) ملتان کے علاقے شیر شاہ میں ایرانی تیل کی سمگلنگ کے بعد ایک نیا انکشاف ہوا ہے، شریف ترگڑ پر مشتمل سمگلروں کے گروہ نے پی ایس او کی جعلی انوائس کا دھندہ بھی شروع کر دیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ایرانی تیل کی سپلائی کو قانونی شکل دینے کے لیے پمپ مالکان کو پی ایس او کی جعلی انوائس فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ...

یوم دفاع

ملک بھرمیں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے سے منایاجائیگا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )پاکستان بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے. اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا. قوم مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے. یوم دفاع وشہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہارکرنا ہے. 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبورکی۔...

پولیس

ساہوکا میں پولیس مقابلہ،سنگین مقدمات میں ریکارڈیافتہ3ڈاکوہلاک

وہاڑی(بیورو رپورٹ)تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / ڈکیتی معہ زناء جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ 3 ڈکیت ہلاک، ملزمان محمد سلیم ولد اللہ دتہ، محمد جمیل ولد ڈھولا اور محمد صفدر ولد حاکم علی کو سرکاری گاڑی پر تھانہ صدر وہاڑی کے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 622/23 میں ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ساہوکا کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے ٹاکرا ہو گیا۔ ملزمان کے ساتھیوں نے ملزمان...

ریسٹ ہائوس

تونسہ:تاریخی ریسٹ ہائوس کی قیمتی لکڑی،نوادرات چوری

تونسہ شریف ( سلیم ناصر گورمانی,ریسٹ ہائوس)محکمہ بلڈنگز تونسہ شریف ، عجب کرپشن کیغضب کہانی، وہوا میں محکمہ بلڈنگز اور محکمہ انہار کے مشترکہ قدیم اور تاریخی ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی آڑ میں 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی لکڑیاں اور نوادرات چوری کرکے ریسٹ ہاؤس کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔ روزنامہ بیٹھک میں مسلسل خبروں کی اشاعت کے بعد متوقع کارروائی سے بچنے کے لیے سرکار کے کھاتے میں ایکسین بلڈنگ تونسہ...

مفت آٹا

افسروں کے دورے رائیگاں،بدنظمی برقرار،مفت آٹاوبال بن گیا

ملتان،ڈیرہ غازی خان،لودھراں،گڑھاموڑ،کہروڑ پکا،شاہ جمال،مظفرگڑھ،احمدپورسیال،علی پور (بیٹھک مانیٹرنگ رپورٹ،وقائع نگار،بیٹھک سپیشل رپورٹ،بیٹھک رپورٹ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،خبرنگار) افسروں کے دورے رائیگاں،بدنظمی برقرار،مفت آٹاوبال بن گیا، غریب خوار،کئی جگہ پرکٹوتیوں،سمارٹ شناختی کارڈکی شرط کی شکایات بھی سامنے آگئیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بدنظمی کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کومسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔ملتان سے وقائع نگارکے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کا فری آٹا مرکز کا وزٹ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے...

چھاپہ

ناغہ کے روز جانورذبح،سپرنٹنڈنٹ کاچھاپہ،گوشت برآمد

ملتان(سٹی رپورٹر،چھاپہ)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سپرنٹنڈنٹ ندیم گوندل نے ناغے کے روز سرکاری سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر ذبحہ کئے گئے بیمار اور لاغر جانوروں کا بھاری سٹاک پکڑ لیا۔ ذبحہ کرنے کے لئے لائے گئے آخری سانس لینے والے جانوروں کا ٹرک بھی شکنجے میں آگیا۔پنجاب حکومت کی طرف سےسرکاری سلاٹر ہاؤس میں منگل اور بدھ کو ناغہ کیا جاتا ہے۔ سلاٹرننگ کی اجازت نہیں مگر اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے قصاب مافیا نے...

صلح

کوٹ مٹھن:دوخاندانوں میں صلح،ملزم پارٹی کو20لاکھ چٹی

کوٹ مٹھن (نا مہ نگار)لڑائی کی پنچایتی صلح 2خاندانوں میں مزید خون خرابے کا خطرہ ٹل گیا۔ ملزم پارٹی پر 20 لاکھ روپے چٹی رکھ دی گئی تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چراغ شاہ میں نذر حسین ددڑ پارٹی نے اپنے قریبی رشتے دار ملک ہاشم ددڑ پارٹی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ تھانہ محمد پور دیوان میں ملزم پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ دونوں خاندانوں کے درمیان کشیدگی برقرار تھی۔...

الیکشن

حلقہ 290سے الیکشن لڑنے کافیصلہ :ملک رمضان

ڈیرہ غازی خان (معظم محمود عباس/ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر) حلقہ پی پی 290 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار ملک محمد رمضان کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے کے لوگوں کو تعلیم، صحت، روزگار، امن اور انصاف جیسی پانچ بنیادی سماجی سہولیات فراہم کرنے کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک محمد رمضان جوکہ ڈیرہ غازی خان کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور دس سال سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے...

آئل مافیا

آئل مافیاکے مزیدکرداربے نقاب،کروڑ پتی باپ بیٹابھی سامنے آگئے

ملتان (انویسٹی گیشن سیل) ملتان کا علاقہ شیر شاہ ایرانی آئل مافیا کے لئے سہراب گوٹھ ثابت ہوا ہے۔ کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم اور ایرانی تیل کے سمگلر خان محمد یار گینگ کا ایک اور رکن سامنے آگیا ہے۔ شیر شاہ کا رہائشی حنیف منڈ اور اس کا بیٹا اکمل منڈ بھی ایرانی آئل کے دھندے میں کروڑوں کمانے گئے۔ ذرائعکےمطابق کسٹم حکام کی آشیر باد سے شیر شاہ میں اسوقت ایک سو سے زائد ڈپو قائم ہو...

نیب

عثمان بزدار حاضر ہو،نیب کا آج پھربلاوا

تونسہ( سلیم ناصر گورمانی ) عثمان بزدار حاضر ہو، نیب کا پھر بلاوا. تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو آج 22 مارچ کو طلب کیا ہے. انہیں 13 مارچ کو بھی طلب کیا گیا تھا. اور ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا. جسے نیب نے غیر تسلی بخش قرار دیا تھا. نیب نے اب دوبار ہ آج سردار عثمان احمد خانبزدار کو دوبارہ طلب کیا ہے. انہیں ہدایت کی...

ڈاکو

شجاع آباد:100مقدمات میں ملوث ڈاکو شہریوں کے تشددسے ہلاک

ملتان،شجاع آباد (عوامی رپورٹر،نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر) موضع ٹھٹھ گھلواں میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ، تین شہری شدید زخمی، ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک، ایک فرار ،ہلاک ڈاکو کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی جس پر مختلف تھانوں میں 100سے زائد مقدمات درج تھے زخمیوں شہریوں کو ریسیکو نے طبی امداد کے سول ہسپتال منتقلکردیاتفصیل کے مطابق گزشتہ رات موضع ٹھٹھ گھلواں میں...

خودکشی

پولیس حراست میں ملزم کی مبینہ خودکشی،ایڈیشنل آئی جی کانوٹس

خانگڑھ( نامہ نگار, خودکشی) مظفرگڑھ پولیس کسٹڈی میں ملزم کی ہلاکت کی خبر پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا نوٹس. پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس چوکی میروالا میں قید ڈکیتی کے. ملزم صفدر کی ہلاکت کے واقعہ کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن نے نوٹس لے لیا. ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازیخان. سے سے ملزم کی مبینہ خود کشی کے واقعہ کی. انکوائری رپورٹ...

کارڈیالوجی

ڈیرہ:کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں اوپی ڈی نے کام شروع کردیا

ملتان ( خصوصی رپورٹر )انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان میں او پی ڈی کا آغاز کردیا گیاہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ جون تک ہسپتال میں تمام سروسز فراہم کرنے کی بھی نوید سنادی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب غلام صغیر شاہد، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن،ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مجتبیٰ اور دیگر...

طوفانی بارشیں

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری،فصلیں تباہ

ملتان،راجن پور(سٹاف رپورٹر، سٹی ربورٹر,طوفانی بارشیں)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، ہر طرف جل تھل ہوگیا۔ ملتان کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 22 سے 24 مارچ تک پہلے کی طرح زیادہ شدت کی بارش شو کررہے ہیں۔ذیادہ بارش تحصیل جام پور، راجن پور اور ان کے مضافات میں ہوگی جبکہ تحصیل روجھان میں باقی علاقوں کی نسبت کم ہوگی۔اس سلسلے میں ژالہ...

سلاٹرہائوس

سلاٹرہائوس پرتعینات بلدیہ عملہ” قصائی“ بن گیا،بیمارجانورذبح

ملتان( سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سلاٹر ہاؤس پر تعینات 2 بااثر اہلکاروں نےالیاس قریشی اور دلبر نے مختلف غیرقانونی وصولیاں کرکے ماہانہ 92ہزار روپے کمانے شروع کردیئے۔ اس سلاٹر ہاؤس کا ایک پورشن قصاب مافیا کو 80 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا۔ بیمار اور لاغر جانور ذبحہ کرنے کا فری ہینڈ دے دیا۔ دیگر قصابوں کو اس پورشن میں جانور ذبح کرنے کی ممانعت کردی گئی۔ قابض قصاب مافیا نے اس پوریشن میں فریزر...

سیلابی ریلے

کوہ سلیمان کے سیلابی ریلے سے تباہی،باراتی بھی پھنس گئے

تونسہ شریف(خبر نگار)کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی ریلے نے موضع جھنگ کے علاقوں عیدہ آرائیں۔ بودو منہا، بیٹ اشرف، و دیگر میں تباہی مچادی۔ 30سے زائد مواضعات پر کاشت فصلات تباہ ہو گئیں۔ باراتی اچانک آنیوالے ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہ سلیمان میں گزشتہ رات بارشوں کے بعد برساتی نالے بپھر گئے۔ نالہ سنگھڑ تونسہ میں ایک لاکھ کیوسک سے زائد سیلاب نے تونسہ شریف کے 30سے زائد مواضعات...

ویگن سٹینڈز

بہاولپور:انتظامیہ کی چشم پوشی،غیرقانونی ویگن سٹینڈزکی بھرما

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) غیر منظور شدہ ویگن اسٹینڈز کی بھرمار،سرکاری اے سی بس اسٹینڈ اور جنرل بس سٹینڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران کی مبینہ بھتہ خوری کے باعث سرکاری واجبات کی وصولی میں کوتاہی کی وجہ سے ریونیو متاثر ہونے لگا۔ سیکرٹری آر ٹی اے اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی چشم پوشی ایک سوال بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے کاروبارسے...

ٹرانسپورٹرز

ٹرانسپورٹرز کیخلاف آپریشن جاری،چاردیواری تعمیر

ملتان(ارشد بٹ سے)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بااثر ٹرانسپورٹرز کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا۔واگزار کرائی گئی. گرین بیلٹ کی چار دیواری تعمیر کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ انتظامیہ نے دوسرے روز ہیوی کرین کا استعمال کرکے کنکریٹ کے بلاک رکھواکر بسوں و دیگر گاڑیوں کے داخلی و خارجی راستے بھی بند کراکے مین گیس پائپ لائن کی گزرگاہ بھی کلیئر کرالی۔ اب صرف موٹر سائیکلیں گزر سکیں گی۔ گرین بیلٹ اور مین گیس لائن...

غیرمعیاری سلنڈرز

بہاولپور:گاڑیوں میں غیرمعیاری سلنڈرز،مسافروں کی زندگی کوخطرہ

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو,غیرمعیاری سلنڈرز) بہاولپورسیکرٹری آر ٹی اے کی عدم دلچسپی ٹرانسپورٹر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ من مانے کرایوں کی وصولی کے ساتھ غیر معیاری گیس سلنڈرز کا سرعام استعمال کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پورکی غفلت لاپروائی کے باعث بہاولپور ڈسٹرکٹ میں بسنے والے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے شہر اور گردونواح میں چلنے والی منی کوچز غیر معیاری گیس سلنڈر...

ڈپریشن

بہاولپور: چاندگاڑی رکشوں کی بھرمار،شورسے ڈپریشن میں اضافہ

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو,ڈپریشن)بہاولپور شہر میں چاند گاڑی رکشہ کی بھر مار، چاند گاڑیاں بغیر سلنسرکے چلائی جانے کی وجہ سے شور اس قدر زیادہ ہوجاتا ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ شدید شور کی وجہ سے شہریوں میں قوت برداشت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناو کا شکار ہو رہے۔ جبکہ محکمہ ماحولیات خاموشی سے ہر ماہ اپنی تنخواہیں وصول کر رہا ہے۔ شہروں کی جانب سے محکمہ کو بارہا درخواست گزاری گئی لیکن...

محکمہ انہار

ڈیرہ:محکمہ انہار کے ایکسین سے جیل میں نارواسلوک کاانکشاف

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی/بیوروچیف) اینٹی کرپشن والوں کی جانب سےگزشتہ ہفتے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیے گئے محکمہ انہار کے ایکسین فرخ توصیف بٹ کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کا انکشاف ہواہے۔ذرائع نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ جیل چالان ہونے کے بعد فرخ بٹ کے ساتھ جیل انتظامیہ نے نارواسلوک برتا ہوا ہے۔18 سکیل کے آفیسر فرخ بٹ کے ساتھ جیل میں پولیس اور جیل انتظامیہ نے زیادتیوں کے انبار لگا دیئے۔ ذرائع نےجیل...

سمال ڈیم

رودکوہیوں کے پانی کو سمال ڈیم بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے نائب صدر سرمد سلیم خوجہ نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان سے آنیوالی رودکوہیوں کے پانی کو سمال ڈیمز میں جمع کر کے آبپاشی کیلئے استعمال سے تباہی پھیلانے والے اس برساتی پانی کو زراعت کیلئے استعمال کر کے سبز انقلاب لایا جا سکتا ہے اور راجن پور کے علاقے میں مرنج ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہو گی بلکہ 100میگا واٹ سے زائد بجلی...

آفیسرز کالونی

ڈیرہ: آفیسرز کالونی کی تعمیر میں بےقاعدگیاں

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی,آفیسرز کالونی) “چراغ تلے اندھیرا”، اینٹی کرپشن ڈی جی خان آفس ملحقہ آفیسر رہائش گاہوں کی تعمیر میں مبینہ بےقاعدگیاں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان خرم پرویز کا سرپرائز وزٹ، مبینہ ناقص تعمیر پر اظہار برہمی، تخمینہ اور ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر خرم پرویز نے آفس سے ملحقہ 12کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے...

راجپوت کمپنی

وہاڑی چوک پر دوبارہ غیرقانونی اڈے قائم،سڑک پر قبضہ

ملتان(سٹی رپورٹر،غیرقانونی اڈے)بااثر ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے گرین بیلٹ اور مین سوئی گیس پائپ لائن کے زیر قبضہ رقبے سے بے دخل ہونے کے بعد گرین بیلٹ کے ساتھ مین روڈ پر دوبارہ غیرقانونی سٹینڈ بنا لئے۔ سڑک پر ہی ٹکٹ جاری کرنے کے موبائل کاؤنٹرز بھی لگا لئے گئے۔ ان موبائل سٹینڈز کو بس و ویگن سروس کے لئے کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن و دیگر افسران موقع پر موجود نہ...

اے سی

بہاولپور:جعلسازی میں ملوث کلرک اے سی کی آنکھ کاتارا

بہاولپور(رانا مجاہد: ڈسٹرکٹ بیورو)اندھیر نگری چوپٹ راج، اسسٹنٹ کمشنروں کے جعلی دستخط کرکےجعل سازی سے زمینوں کی الاٹمنٹوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنا اور بوگس ریکارڈ بنا کر اسے ریکارڈ کا حصہ بنانے کا الزام ثابت۔ اس کے باوجود کرپٹ اہلکار تاحال پر کشش سیٹ پر تعینات ،اے سی صدر کی آنکھ کا تارا بن گیا ۔ریونیو ریکارڈ کی تکمیلات کی آڑ میں روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کرنے لگا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی نے...

منصوبہ

نتکانی:ٹف ٹائل منصوبہ میں ناقص میٹریل،7کروڑ بارش میں بہہ گئے

نتکانی (محسن عقیل) حالیہ بارش نے 7 کروڑ مالیتی ٹف ٹائل منصوبہ کا پول کھول دیا۔ نالیوں کا واٹر لیول درست رکھا گیا نہ ٹف ٹائل کا کام مکمل ہوسکا۔ سرکاری فنڈز ہضم کر لئے گئے۔ تفصیل کے مطابق نتکانی شہر کو 7کروڑ کا ٹف ٹائل منصوبہ دیا گیاجوکہ ٹھیکیدار ہڑپ کر گیا یا کوئی اور، دیکھتا جا شرماتا جا ، نتکانی والوں کے ساتھ پرینک ہو گیا۔ معلوم کرنا ہوگا کہ پرینک جس نے کیا وہ کون...

اینٹی کرپشن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اینٹی کرپشن دفتر سے ریکارڈ غائب

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن دو سال گزرنے کے باوجود ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین منیجر ایچ آر عقیل احمد، کمپنی سیکرٹری کبیر خان کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف انکوائری مکمل نہیں کر سکی اور نہ پرکیورمنٹ اور فیول میں گھپلوں کی درخواست پر کارروائی پایہ تکمیل تک پہنچا سکی۔ دو سال گزرنے کے بعد جب درخواست انکوائری تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی...

پی ٹی آئی

اینٹی کرپشن کی کارروائی،پی ٹی آئی کا سابق کونسلر گرفتار

ملتان(وقائع نگار) اینٹی کرپشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کیس کا اشتہاری گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کاسابقہ کونسلر سلیم شیخ کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔ سلیم شیخ و دیگر کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پی ٹی آئی آج کا اخبار کاری اراضی پرقبضہ کی اجازت نہیں دینگے:ڈی سی ملتان(سٹی رپورٹر) ڈی سی ملتان عمر جہانگیر نے وہاڑی چوک آپریشن. کا وزٹ کرنے کے دوران نمائندہ روزنامہ بیٹھک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے...

راجپوت کمپنی

راجپوت کمپنی کی جانب سے سرکاری حکام کی ریفرشمنٹ

ملتان(سٹی رپورٹر)آپریشن کے دوران راجپوت ٹرانسپورٹ کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے آپریشن پر مامور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن،ڈائریکٹر پی ایچ اے سعد قریشی،ڈپٹی ڈائیریکٹر سلیم،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجرحبیب الرحمن و دیگر افسران کو فریش جوس سے ریفریشمنٹ دی گئی۔ ایک بس کا گزرنے کا راستہ بھی جوس پینے کے بعد دیا گیا۔ راجپوت کمپنی کا منیجر رانا محسن اور سعد قریشی کے ساتھ مسلسل علیحدگی میں گفتگو کرتا رہا۔ آج کا اخبار سرکاری اراضی...

سرکاری اراضی

سرکاری اراضی پرقبضہ کی اجازت نہیں دینگے:ڈی سی

ملتان(سٹی رپورٹر) ڈی سی ملتان عمر جہانگیر نے وہاڑی چوک آپریشن کا وزٹ کرنے کے دوران نمائندہ روزنامہ بیٹھک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے کسی ٹرانسپورٹر کو کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے کار سرکار میں مداخلت کی تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔ انہو نے کہا کہ عدالتی حکم امتناعی غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی سے نہیں روکتا۔...

ہیلمٹ

ہیلمٹ کااستعمال لازم،ون ویلنگ کیخلاف کارروائی کاعندیہ

ڈیرہ غازی خان (راؤ محمد فیاض راجپوت،ہیلمٹ ) ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف کی ہدایات کے مطابق انچارچ موبائل ایجوکیشن یونٹ ممتاز حسین سب انسپکٹر اور دیگر ہیڈز آف برانچز ریجنل آفس نے تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، مارکیٹس اور دیہاتوں میں ڈرائیوروں اور دوسری عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی بارے لیکچر دئیے، اس کے علاوہ مسافروں کو ہدایات بھی دیں. دوران لیکچر ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ اوورسپیڈنگ اور اوور ٹیکنگ...

ٹرانسپورٹرز

وہاڑی چوک آپریشن، ٹرانسپورٹرز کی عدالت جانے کی دھمکی

ملتان( سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس دئیے۔ بغیر مدینہ فلائنگ کوچ وہاڑی چوک کے اڈے کے سامنے منظور شدہ جگہ گرائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز چوہدری جاوید کھرل ،چوہدری ناصر نے کہا ہے۔ کہ مدینہ فلائنگ کوچ اڈے کے سامنے جگہ جوکہ ضلعی گورنمنٹ سے منظور شدہ ہے۔ جس کی قانونی دستاویزات بھی ہمارے پاس موجود ہیں بنا نوٹس دئیے ہوئے اچانک گرا دیا گیا ہے۔ جس سے ہمارا لاکھوں کا نقصان...

عمران خان

ڈیرہ: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی کااحتجاجی پلان تیار

ڈیرہ غازیخان (راؤ محمد فیاض راجپوت ) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی ڈیرہ نے احتجاجی پلان تیارکرلیا۔سابق مشیرصحت پنجاب حنیف پتافی اور سابق ایم پی اے جاوید لُنڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔سابق وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل، سابق ایم این اے خواجہ شیراز، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سجاد چھینہ، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری ، سابق ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، سابق ایم پی اے سردار سیف...

حکومت آپریشن

حکومت نے ہمیں راستہ دیا،آپریشن بلاجوازہے:طارق گجر،جاوید

ملتان(سٹی رپورٹر)ٹرانسپورٹرزنے آپریشن غیرقانونی قراردیدیا۔اس موقع پر طارق گجر اور مدینہ فلائینگ کوچ کے منیجر جاوید نے روز نامہ بیٹھک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیں 100×80 کا راستہ الاٹ کیا ہے۔ سوئی گیس کا این اوسی اور لائسنس بھی جاری ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود آپریشن کرنے کا کیا جواز ہے۔ آج کا اخبار

سرکاری آٹا

روجھان:رودکوہی پانی کے اخراج کیلئے لگائے کٹس پُرنہ ہوسکے

راجن پور(سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی عدم توجہ و عدم دلچسپی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کس طرح تعلیمی اداروں میں پہنچنے کے لئے کتنی مصیبتیں اور مشکلات سے چوک روجھان سے براستہ سہجہپھاٹک سے گزرتے ہیں روجھان کے عوام نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے متعدد مرتبہ میڈیا کی توسط سے 6 ماہ قبل رودکوہی کے پانی کے اخراج کیلئے لگائے گئے کٹس پر نہ کئے جا سکےگزشتہ ماہ روجھان...

سرکاری آٹا

الیکشن سے واساکی لاٹری لگ گئی،نادہندہ سیاستدانوں سے ریکوری

ملتان (سٹی رپورٹر) محکمہ واسا کی جانب سے نادہندہ سیاسی رہنماؤں کی فہرستیں مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔نادہندگان پنجاب کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے – تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی ، دیگر سرکاری اداروں کی طرح واسا کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاغذات نامزدگی کے خدشے کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں نے واسا سے این او...

سرکاری آٹا

بہاولپور:ٹیکنالوجی کالج میں اقرباپروری،جونیئرزایچ اوڈی تعینات

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میںاقربا پروری پروان چڑھنے لگی،پرنسپل کالج من پسند ملازمین کو نوازنے لگا۔میرٹ کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے جونیئر کو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لگاکر سینئر ز کو ان کے حق سے محروم کرنے جیسے اقدامات سے اساتذہ میں احساس محرومی پیدا ہونے لگی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پرنسپل محمد اکرم فانی نے کالج میں محمد جمیل 18 ویں گریڈکے حامل ہے اور ارسلان اکبر انہوں نے ایم ایس بھی کیا ہوا ہے...

سرکاری آٹا

گھربیٹھے خانہ پوری نےمردم شماری کاعمل مشکوک بنادیا

بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو) گھربیٹھے فرضی خانہ شماری کی جارہی ہے‘ خانہ شماری فارم تقسیم کرنے کی بجائے مردم شماری کے لوز(Loose) فارم تقسیم کرائے گئے جس نے مردم شماری کے شروع کیے گئے عمل کو مشکوک بنا کررکھ دیاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی(شہیدبھٹو) کے مرکزی رہنما موسیٰ سعید نے میڈیاکوجاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مناسب طریقہ یہ ہوتاکہ مرد م شماری پاکستان سٹیٹکس بیوروکی بجائے نیشنل ڈیٹابیس اتھارٹی کے ذریعے کروائی جاتی کیونکہ نادرا پہلے سے فارم ب...

سرکاری آٹا

پی ایچ اے میں مبینہ بوگس بھرتیاں،80لاکھ کی کرپشن،کیس سیکرٹری ہائوسنگ کوارسال

ملتان ( سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب نے پی ایچ اے میں سکیورٹی گارڈز کی مبینہ طور پر ہونیوالی بوگس بھرتیوں اور 80 لاکھ روپے متنازع کوٹیشن کا کیس انکوائری کیلئے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایچ اے کے سابق چیئرمین اعجاز جنجوعہ نے انتظامیہ پر بوگس بھرتیوں اور جعلی کوٹیشن کے ذریعے 80 لاکھ روپے کی مبینہ خورد برد کا الزام عائد کیا تھا۔

سرکاری آٹا

مال کی چمک سے انتظامیہ اندھی، ملٹی سٹوری عمارت کوسکول ثابت نہ کرسکی

ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی اے انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے بااثر شخص نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی رضا کی سربراہی میں قائم پینل کے سامنے محکمانہ ہیئرنگ کے دوران سکول کی ملٹی سٹوری کمرشل عمارت کو گھر ثابت کرالیا۔ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنیوالے افسران کی فوج ظفر موج تعمیر کمرشل ہونے کے دعوے کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کمرشلائزیشن فیس سے بھی محروم کرادیا گیا۔ متعلقہ سائٹ نیو شاہ...

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پراحتجاج،پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج

احمدپورشرقیہ(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کی ممکنہ گرفتاری پر احمد پور شرقیہ میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کے احتجاج کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کی ممکنہ گرفتاری پر گزشتہ روز پی ٹی آئی ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر شہزادہ شاہ زین عباسی تحصیل صدر حافظ مظفر کریم سٹی صدر ساجد سراج جلوانہ عبدالباسط شکرانی محمد شکیل محمد عالم...

وہاڑی چوک:تجاوزات خاتمہ کیلئے جوائنٹ آپریشن کی تجویز

ملتان (بیٹھک سپیشل) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے ڈائریکٹر مینٹیننس اینڈ فنانس نے 14 مارچ کو ایک خط میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو پی ایچ اے کے وہاڑی چوک پر موجود پارک کے گرد تجاوزات کے خاتمے کے لئے جوائنٹ آپریشن کی تجویز دیدی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں پارک کے گرد بڑے پیمانے پر ہونے والی تجاوزات کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن کے لئے اے سی آفس کے متعلقہ عملے کو پی...

وہاڑی چوک : گیس لائن کو نقصان سے50لاکھ صارفین متاثرہونگے

ملتان (بیٹھک سپیشل/ملک اعظم) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے کمشنر ملتان کو وہاڑی چوک پر کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائنز کے رائٹ آف وے پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز اور دیگر قابضین کی جانب سے قائم شدہ تجاوزات کے فوری خاتمے کے لئے مدد کی تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔ تفصیل کے مطابق اپنے ایک 10 مارچ کے خط میں ایس این جی پی ایل کے چیف انجینئر ٹرانسمیشن عمران ایاز خان نے کمشنر ملتان...

پی ایچ اے کاایس ایچ او،تفتیشی تھانہ سیتل ماڑی کیخلاف خط ،ایس این جی پی نے آج تک کارروائی نہ کی

ملتان (بیٹھک سپیشل/کاشف خان) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کو اتھارٹی کے زیر انتظام وہاڑی چوک پر قائم لینئیر پارک میں غیر قانونی طور پر بس/ویگن/ٹرک سٹینڈز اور دیگر غیر قانونی قابضین کی جانب سے راستے بنانے کے سلسلے میں درج کی گئی ایف آئی آر کی جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے، چالان عدالت میں جمع کرانے اور متعلقہ تھانے کے ایسایچ او اور کیس کی تفتیش کرنے...

کوٹ مٹھن:سیلاب زدگان کی امدادمیںکرپشن،مستحقین محروم

کوٹ مٹھن (نا مہ نگار)مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کی طرف سے ملنے والے سیلاب متاثرین کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ سیلاب متاثرین اظہر جان محمد راشد ودیگر نے بتایا کہ حاجی پور اور دیگر علاقوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی مخیر حضرات نے دل کھول کر متاثرین کی امداد کی جبکہ مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کی طرف سے اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے حاجی پور کے متاثرین کی مدد...

زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہوئے توخودسوزی کرلونگی:متاثرہ

ملتان (کرائم رپورٹر) مبینہ جنسی درندوں کو کھلی چھوٹ تھانہ بیٹ میر ہزار کے علاقہ موضع بیر بند دوئم شہر سلطان کی رہائشی(ع)کومبینہ طور پر چند ماہ قبل 23-01-13 کو ریاض نامی شخص نے بکائنی روڈ پر تشدد کرکے زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جسکی فوری اطلاع تھانہ بیٹ میر ہزار کو دی گئی جس پر مقدمہ نمبر 19/23 بجرم 376 ایف آئی آر کا ندراج بھی ہوا مگر متاثرہ کے مطابق تھانہ بیٹ میر ہزار...

آئل مافیاکاشکایت پرشبیرچوہان کے گھردھاوا،فائرنگ

ملتان (وقائع نگار) ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شبیر چوہان ایرانی تیل کی سمگلنگ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کی چوری میں ملوث آئل مافیا کی نشاہدہی جان کو داؤ پر لگا بیٹھے سی پی او ملتان کو نجیب اللہ پٹھان ،ارشد بھٹہ، اشرف بھٹہ، شریف ترگڑ ،مرید وریار، فدا میراثی نے ساتھیوں سمیت شبیر چوہان کے گھر دھاوا بول دیا ۔اہل محلہ کے اکٹھے ہونے پر ایرانی تیل کے سمگلر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے...

متعددایف آئی آردرج،کیس سی پی اوکوارسال کررہے ہیں:ایڈمنسٹریٹرپی ایچ اے

ملتان (بیٹھک سپیشل) پی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر پارکس غفار شاہد نے رابطہ کرنے پر اپنے موقف میں بتایا کہ قابضین کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہیں۔ پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی کی طرف سے کارروائی کے لئے کیس سی پی او کو ارسال کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2014 سے قبل گرین بیلٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تھی۔

(قوانین کی دھجیاں)محمد خان بھٹی اورنویدبھٹی چہیتے ٹھیکیدارپرمہربان،ڈیڑھ ارب کے ٹھیکے الاٹ

ملتان(وقائع نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین محمد خان بھٹی اور چیف انجینئر پنجاب نوید بھٹی کی ملی بھگت سے خانیوال میں ایک سو پچاس کروڑ روپے مالیت سے زائد کے منصوبے ،چہیتے ٹھیکیدار کو نواز دیا ۔ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو پر مشتمل جوائنٹ وینچر کو کبیر والا جنگ روڈ فیز ون کے بعد تلمبہ خالق آباد سے مخدوم پور پہوڑاں کبیر والا تک روڈ کا ٹھیکہ دلانے کے...

ڈی جی کینال میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن، مزید 4 ڈیڈباڈیز ریکور، 5 افراد تاحال لاپتہ

چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) ڈی جی کینال میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری، مزید 4افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر لیا گیا۔نہر سے ملے والے ڈیڈ باڈیز کی شناخت ٹریکٹر ڈرائیور اللہ ڈیوایا ،ساحر مائی ،حمیرا مائی اور3سالہ قاسم علی کے نام سے ہوئی ،مزید 5لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ،تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں ڈی جی کینال ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں نہر میں ڈوبنے والے افراد...

شاہ عبداللطیف بھٹائی کی داستان مومل رانومیں روحانی مطالب پنہاں ہیں

مترجم پریتم داس بالاچ‘داستانِ محبت مومل رانو ‘کا مکمل قصہ اور اسکا روحانی مطلب آ خر تک ضرور پڑھیں  کیونکہ اکثر بزرگ کہتے ہیں کہ شاعروں کے سرتاج شاہ عبداللطیف بھٹائی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے اس پیار، محبت، ہجر، سوز، وچھوڑے کےقصے میں درد بھری داستان کو جو بھی اسے عشق مزاجی و عشق حقیقی سمجھ کر بغور مطالعہ کرتےہوئےاس مومل مہیندرو راگ کو بھی سنتاہے تو اس پہ لطیف سرکار کی کرم نوازی اور اس اعلیٰ...

شہراولیامیں لٹیروں کا راج، درجن سے زائدوارداتیں

ملتان(عوامی رپورٹر)شہراولیاکی عوام ڈاکووں کےنرغے میں چھیناجھپٹی،ڈکیتی کی درجن سے زائدوارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلوں ،موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔مزاحمت پر شہری زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقےمحمد رمضان اپنی کارمیں سوار ہوکرشجاعت پورجارہےتھےوینس والی بھینی کے قریب دومسلح ڈاکوروکنے کی کوشش کی گئی نہ رکھنے پر کارپر گولیاں برسادی جس کے نتیجے میں 1گولی محمد لیاقت کے بازومیں لگی جسے ابن سینا ہسپتال منتقل...

پی پی 253 بہاولپورمیں الیکشن کا شیڈول، کاغذات نامزدگی  12تا14مارچ وصول کئے جائیں گے

بہاولپور(رانا مجاہد،ڈسٹرکٹ بیورو)پی پی حلقہ 253-بہاول پور کے ریٹرننگ آفیسر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول پور محمد سرور نے حلقہ پی پی 253-بہاول پور کا باضابطہ الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 12مارچ سے 14مارچ تک وصول کئے جائیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 15مارچ کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 22مارچ مقرر کی گئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں...

نگران وزیراعلیٰ کی تاجروں، صنعتکاروں کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے سینئر نائب صدر مرزا ظفر اقبال، نائب صدر سرمد سلیم خوجہ کی ملاقات،میٹنگ میں تاجر وں،صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صنعت کی تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کر نے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کردیں۔چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے سینئر...

کوٹ داوضلع بحالی کیس میں اہم پیشرفت،22مارچ کوالیکشن کمیشن سے جواب طلب

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو کا ضلع بحالی کیس میں اہم پیش رفت،لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو ضلع بحالی کیس کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں سابق صدر بار کوٹ ادو محمد ارشد صدیقی ایڈوکیٹ بطور وکیل پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے اگلی سماعت پر 22مارچ کو الیکشن کمیشن...

شہرسلطان: قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی نہ ہوسکی،شہریوں کااحتجاج

شہرسلطان(نامہ نگار)شہرسلطان محکمہ انہار کے سپر حفاظتی بند پرقبضہ گروپ کے سرغنوں کا سرعام قبضہ سپربند کو توڑ کر کوٹھیاں، مکان، مارکیٹیں ،شوروم ،گودام، سروس پمپ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ انہار کے افسران قبضہ مافیاسے کٹھ جوڑ کوئی قانونی کارروائی نہ کی گئی۔ شہریوں نےسپربند کو توڑ کر قبضہ گروپوں کے خلاف شدید احتجاج کیا تفصیل کے مطابق شہرسلطان کے درجنوں شہریوں نے الزام عائدکیاہے کہ شہرسلطان محکمہ انہار کے ملازمین اور قبضہ گروپ کے...

علی پور:وارداتوں میں اضافہ،ججزمحفوظ نہ سیاستدان

علی پور (خبر نگار)غیر موثر گشت کے باعث پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، ڈکیتی، چوری، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں رک نہ سکیں۔جج حسنین قادر گھلو کے رقبہ سے ٹریکٹر چوی ۔اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق علی پور سرکل میں رواں ہفتے میں پچاس سے زائد چوری ڈکیتی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ پولیس ایک بھی واردت ٹریس نہ کر سکی ، ڈسٹرکٹ سیشن جج حسنین قادر گھلو کے رقبہ...

ڈیرہ:پولیس اورشرپسندوں میں فائرنگ کاتبادلہ

ڈیرہ غازخان،شاہ صدردین(بیورورپورٹ،نمائندہ بیٹھک)علاقہ تھانہ کوٹ مبارک سیمنٹ فیکٹری روڈ ملنگا ریمپ پر شرپسند مجرمان سے پولیس مقابلہ۔تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6/8 شرپسند مجرمان پہاڑ سے واردات کی نیت سے آئے۔پولیس نے شرپسند مجرمان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ملنگا ریمپ پر شرپسند مجرمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا مجرمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔کراس فائرنگ سے شرپسند مجرمان بھاگ گئے۔ڈی پی او راشد ہدایت خود موقع پر پہنچ گئے۔مقابلہ میں شریک پولیس کے جوانوں...

10سالہ سیف اللہ نفسیاتی مسائل کاشکار،واپس اپنے گھرجانے کی ضد

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) دس سالہ سیف اللہ تیسری کلاس میں تھا جب دو سال قبل اس کے والدین اپنے چند دیگر قریبی عزیز رشتے داروں کے ساتھ کھوہ پٹھان والا سے نقل مکانی کرکے ٹاٹے پور روڈ پر قیام پذیر ہو گئے۔ سیف اللہ سکول گورنمنٹ پرائمری سکول بستی نو ڈھنڈ میں پڑھتا تھا۔ اچانک نقل مکانی کرنے والا خاندان مختلف مسائل اور چلینجز کا شکار تھا لیکن اچانک نقل مکانی کے اس عذاب سے بچے...

ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کاتعلیم پرحملہ،متعددسکول صفحہ ہستی سے مٹانامشن

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے تعلیم پر کاری وار کے نتیجےمیں غارت گری کا شکار یہ سکول پرائمری سے ہائی سکول تک کے درجے کے ہیں۔ ڈی ایچ اے کی غارت گری کی نذرہونے والے یہ تمام سکول تحصیل صدر میں واقع تھے۔ تعلیم پر جی ڈی پی کا 4 فیصد خرچ کرنے کے عالمی معیار کے مقابلے میں پاکستان اپنی جی ڈی پی کا صرف 2.3 فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے جو...

صرف جاگیردارا نہیں سرمایہ داروں نے بھی تعلیمی نظام پروان چڑھنے نہ دیا،آرچرڈایریامیں قائم10سکول ملیامیٹ کرنے کامشن

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) عموماً جاگیردارانہ سوچ کو موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ اس نے ملک میں تعلیمی نظام کو کبھی پروان چڑھنے نہیں دیا لیکن ملتان کے آرچرڈ ایریا میں قائم کئے گئے یہ دس سکول اپنی غارت گری کا ذمہ دار ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ جب پاکستانی سیاستدانوں کی سفارش اور تگ و دو سے علاقے کے لوگوں کے پرزور اصرار پر یہ سکول قائم کئے جا رہے تھے تو کسے خبر...

زبردستی بیدخلی ڈرائوناخواب،نونہالوں کی جسمانی،ذہنی صحت پرمنفی اثرات مرتب

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) سکول کے دن کسی بھی شخص کی زندگی کے یادگار ترین لمحات ہوتے ہیں۔ جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور اپنے سکول کے دنوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو بہت سی پیاری یادیں ہماری آنکھوں کے سامنے چمک اٹھتی ہیں۔ اپنے دوستوں کی یادیں، سکول کے اساتذہ، شرارتیں، احمقانہ لڑائیاں، امتحان کے دوران کسی کے نقل کرنے کا انداز،شرارت کے نتیجے میں ملنے والی سزا اور بہت سی دوسری باتیں،...

سکول کی تبدیلی پریشان کن سماجی وجذباتی تجربہ:محققین

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل)برطانیہ کے واروک میڈیکل سکول کے محققین کا کہنا ہے کہ سکولوں کو تبدیل کرنا طلباء کے لیے ایک پریشان کن سماجی اور جذباتی تجربہ ہوسکتا ہے جس کا نتیجہ سائیکوسس کی ڈیلوژن اور ہیلیسی نیشن جیسی علامات ہوسکتی ہیں۔ ماہر نفسیات اور واروک میں دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سوارن سنگھ ڈنمارک میں سکول میں کی جانے والی حرکتوں اور دماغی صحت کے مسائل کے درمیان تعلق کے بارے میں ہونے...

”انکل خداکیلئے ہمارا سکول بچائیں“:طلباکی دہائی

ملتان ( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل)ڈی ایچ اے کی زد میں آئے والے ایک اور گورنمنٹ پرائمری سکول رسول پور کے طالبعلم محمد سلیم اور علی نے روزنامہ “بیٹھک” ملتان سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈی ایچ بننے کے بعد اکثر رسول پور کے لوگ یہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سکول کے بچوں کی تعداد صرف 22 رہ گئی ہے اور پڑھانے کے لیےصرف دو ٹیچرز ہیں،انہوں...

”کیا اسی لیے ملک بناتھا“؟، تباہی دیکھتے ہوئے سٹوڈنٹ آبدیدہ

ملتان ( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل)گورنمنٹ پرائمری سکول بستی نو ڈھنڈ کے دو طالبعلم بھائیوں شاہد اور زاہد ولد مجاہد حسین بھٹی نے “بیٹھک” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول کو ہماری آنکھوں کے سامنے ملیا میٹ کر دیا گیا جو کہ سراسر سر ظلم اور ،زیادتی ہے اس دوران شاہد کی آنکھیں بھر آئیں اس نے جزباتی انداز میں کہا کہ سکول ختم ہونے سے میرے بہت سارے کلاس فیلو تعلیم چھوڑ چکے ہیں میں...

ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی تعلیم پرحملہ آور،2سکول ملیامیٹ،8کی تباہی قریب

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل)ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی تعلیم پرحملہ آور،2سکول ملیامیٹ،8کی تباہی قریب،ایک درجن کے لگ بھگ سرکاری سکولزکوہائوسنگ کالونی نے گھیرلیا،عملہ ،طلباپردبائو،قریبی آبادی دورمنتقل،متعلقہ محکمے بھیگی بلی بن گئے۔ وہ اپنے خاندان کی چوتھی نسل سے تعلق رکھتا ہے قیام پاکستان کو ستر سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی اپنے آباء اجداد کی طرح زندگی سسک کر بسر کر رہا ہے بنیادی سہولیات سے محروم ندیم حسین (فرضی نام) کی نظریں اچانک حکومت پنجاب کے ایک...

ڈی ایچ اے سے مذاکرات جاری،میں سکول بندکرنے کے حق میں نہیں:سی ای اوایجوکیشن

ملتان( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل )سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمد خان نے اس سلسلے میں روزنامہ “بیٹھک” کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بستی نو ڈھنڈ PEIMA ( Punjab Education Initiative (Management Authority ) کے کنٹرول میں تھا،2017 میں پنجاب بھر میں سینکڑوں سکولز جس میں ڈسٹرکٹ ملتان کے 37 اور ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے تقریباً 300 سکولز PEIMA کے حوالے کیے گئے جو اس سے قبل پیف کو دئیے گئے...

جنگ زدہ ماحول میں بھی تعلیمی اداروں کوتحفظ حاصل

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) حالت جنگ، تضادات اور تنازعات کے دوران بھی سکولوں اور ہسپتالوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے لیکن زمین کے حصول کی ہوس نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کی آنکھوں پر پردے ڈال دئیے۔ پھلوں کے بادشاہ کا قتل عام کرنے والوں نے تعلیم کا بھی گلہ گھونٹ دیا۔ ڈی ایچ اے کے خودساختہ نوٹیفائیڈ ایریا کی زد میں آنے والے دس میں سے دو سرکاری سکولوں کو ملیا میٹ کر دیا گیا۔اس بات...

سلیکٹڈلاڈلے کوپرواہ نہیں ملک میں کیاہورہاہے:شازیہ مری

خانگڑھ(خواجہ فضل الرحمان)وزیرمملکت نوابزادہ افتخاراحمدخان کی رہائش گاہ سیف نگر میں پیپلزپارٹی کا ورکرزکنونشن ، بےنظہرانکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن وفاقی وزیر شازیہ مری کی بظوری مہمان خصوصی شرکت ، وزرمملکت مہرارشاد سیال ، نوابزادہ عمران احمدخان سیدجمیل حیدرشاہ ، چوہدری عدنان سمیت کارکنان کی کثیر تعداد کی شرکت ، تفصیل کیمطابق نوابزادہ افتخاراحمدخان کی رہائشگاہ موسوم سیف نگر میں پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا ، جس میں وفاقی وزیر شازریہ مری ، نوابزادہ افتخاراحمدخان ، مہرارشاد...

(مظفرگڑھ ضلع کونسل) میگاکرپشن سکینڈل،مرکزی کرداراکائونٹنٹ گرفتار،4سیاسی جماعتوںکے نمائندوں کووختہ

ملتان (انویسٹی گیشن سیل) سابق ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی عنان قمر کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع کونسل مظفر گڑھ کے میگا کرپشن سیکنڈل سے کلین چٹ حاصل کرنے والےاکاؤنٹنٹ زوہیب حمید کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر کے احکامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زوہیب حمید کی گرفتاری نے مظفر گڑھ میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور عوامی راج پارٹی کو متحد کر دیا،تحریک انصاف کے علمدار قریشی، خرم لغاری ،اشرف رند ،ن لیگ...

زوہیب کی گرفتارکا سن کرمبینہ فرنٹ مین صابرچانڈیہ منظرسے غائب

ملتان (خصوصی رپورٹر) اکاؤنٹنٹ ضلع کونسل مظفر گڑھ زوہیب قریشی کی گرفتاری کے ساتھ ہی انکے مبینہ فرنٹ مین صابر چانڈیہ منظر سے غائب ہوگئے ذرائع کے مطابق صابر چانڈیہ بنیادی طور پر محکمہ انہار میں پٹواری کے طور پر کام کر رہا لیکن گزشتہ چھہ سال سے وہ زوہیب قریشی کے مبینہ فرنٹ مین کے طور پر سرگرم عمل تھے ضلع کونسل کے افسران کی غیر قانونی ادائیگیوں میں صابر چانڈیہ کا حصہ لازمی رکھا جاتا تھاپٹواری...

شاہ جمال : سیوریج نظام نہ صاف پانی،طبی سہولیات ناکافی،شہریوں کااحتجاج

شاہجمال (نامہ نگار) مسائل زدہ ،تباہ حال اور پسماندہ شاہجمال ، مسیحا کا منتظر،اقتدار کے پجاریوں، مختلف سیاسی خاندانوں اورگروپوں کے شاہ جمال میں ڈیرے ، شہر کا سٹرکچر تباہ ،ضلع مظفرگڑھ کا معروف تجارتی و اہم قصبہ شاہ جمال جس پر کھر ،قریشی اور نواب فیملیوں نے حکمرانی کی۔ المیہ یہ ہے کہ مذکورہ قصبہ تعلیم صحت اور صفائی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں انتہائی پسماندہ چلا آرہا ہے۔ اکیسویں صدی میں بھی اہلیان شاہجمال کا...

زکریا یونیورسٹی:”نذرانہ لائو،ترقی پائو“کااصول رائج،23ملازمین ”فیضیاب“

ملتان (سہیل چوہدری) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لا قانونیت اور بے ضابطگیاں آخری حدوں کو چھونے لگیں۔ نذرانہ لاؤ ترقیاں پاؤ اصول رائج، قواعد وہ ضوابط اور حکومتی احکامات کے بر عکس 23 ملازمین فیضیاب جبکہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق پروموشن کے حقدار ملازمین افسران کے دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن نمبر نوٹیفکیشن نمبر SOP-III(S&GAD)3-50/2018بتاریخ 14 فروری 2018تحت اجلاس میں منظوری دی...

لودھراں:اے سی،نمبردارکامبینہ گٹھ جوڑ،17کسانوں کے گھرمسمار

بہاولپور (رانا مجاہد ڈسٹرکٹ بیورو) با اثر نمبردار چک نمبر 95 ایم لودھراں محمد عثمان منگلہ اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اشرف صالح گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا ۔پولیس کی چھتری تلے نائب تحصیلدار شفیق گرداور محمد رمضان اور پٹواری حسن عباس نےغریب کسان محمد نواز ولد واحد بخش کی لاٹ 100 کنال پر زبردستی قبضہ کرنے کیلئے چک نمبر 95 ایم لودھراں میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کے غیر قانونی حکم پر پولیس اور نائب تحصیلدار گرداور...

مردم شماری کے نام پرگاڑیوں کاحصول،یومیہ لاکھوں خوردبرد

بہاولپور (رانا مجاہد ڈسٹرکٹ بیورو) مردم شماری کے نام کرایہ پر گاڑیوں کا حصول ، یومیہ لاکھوں روپے کی کرپشن منظر عام پر آگئی مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر بہاولپور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خیر پور ٹامیوالی اور اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور نے عملہ مردم شماری کیلئے پرائیویٹ طور پر ٹرانسپورٹ ہائی ایکس وغیرہ فی گاڑی 6000 روپے یومیہ کرایہ پر حاصل کرکے 28 فروری تا یکم اپریل مردم شماری کیلئے عملہ مردم شماری اساتذہ وغیرہ کو...

ہنڈاموٹرسائیکل کے نرخ میں اضافہ،قیمت ایک لاکھ 45ہزارہوگئی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )ہُنڈا موٹرسائیکل کی قیمت میں پھر اضافہ، سی ڈی 70 ایک لاکھ 45 ہزار روپے کی ہوگئی،پاکستان میں ایٹلس ہُنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہُنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے،سی ڈی...

پنجاب اسمبلی کے الیکشن،پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔پارٹی ٹکٹوں کیلئے قائم مقام صدر پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا کہ درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں۔ امیدوار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اوررابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لیے 30ہزار روپےکا بنک ڈرافٹ...

سرائیکی اجرک ڈے،وسیب میں بسنے والے افرادبھرپورشرکت کریںگے:مبشرجاویدنون

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ) سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک کا دن کل جوش و خروش سے منایا جائے گا،اس حوالے سے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کےضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ کوٹ ادو ملک مبشر جاوید نون نے بتایا کہ سرائیکی وسیب میں کلچر کے فروغ کے لئے مختلف اوقات،میں مختلف پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیں،سرائیکی اجر ک ڈے بھی وسیب کے کلچر کے فروغ کیلئے انہی پروگرام کا حصہ ہے جس میں سرائیکی وسیب میں بسنے والے...

سرائیکی کلچرڈے کوبھی سرکاری سطح پرمنایاجاناچاہئے:ظہوردھریجہ،مسیح اللہ جام پور

سنانواں(نمائندہ خصوصی)کلچر کی طاقت سے صوبہ سرائیکستان لیں گے۔ 6 مارچ کلچر ڈے کی تقریبات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ اور مسیح اللہ خان جام پوری نے کلچر ڈے تقریبات کے سلسلہ میں منعقد کئے گئے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سرائیکی سنگر اشرف پٹھانے خان، ثوبیہ ملک، حاجی عید احمد دھریجہ اور ریحانہ گلزار موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں...

رحیم یارخان:ہندوبرادری نے ڈی سی سےہولی سستاراشن پیکیج کامطالبہ کردیا

رحیم یار خان ( بیٹھک رپورٹ )رحیم یار خان کی ہندو برادری نے ڈپٹی کمشنر سے ہولی راشن سستا پیکیج سٹال کی سہولت میسر کرنے کا مطالبہ کر دیا، ڈی سی کے نام تحریری درخواست ،تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی ہندو کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر کے نام ایک درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا مذہبی تہوار ،ہولی، 6.7.8 مارچ کو ہوگا جس میں دو تین دن تک مہمانوں کی آمدرہتی ہے اور بھگتی...

وہوا:صاف پانی منصوبہ کرپشن کی نذر،سرکارکو6کروڑ نقصان

وہوا(قدرت اللہ کلاچی) حکومتیں چلی گئیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ مگر پنجاب کے خزانے کو کروڑوں کا ٹیکا لگانا والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی واٹر سپلائی سکیموں کو چالو کیا گیا۔ 6 کروڑ کا ملنے والا منصوبہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ۔شہری پینے کے صاف پانی کی پوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے وہوا محلہ سنیاسی بستی جت شمالی...

’’باب فخر جہاں‘‘ کوٹ مٹھن کی 153 سالہ پہچان، عدم توجہی شکست وریخت کی داستان

کوٹ مٹھن ( بیٹھک سپیشل /بلال نازکی) ’’باب فخر جہاں‘‘ شہر فرید کوٹ مٹھن شریف 1870 ء کی دہائی میں ایک باقاعدہ منصوبہ بندی اور نقشے کے تحت آباد کیا گیا تھا کیونکہ 1862 کے تباہ کن سیلاب سابقہ شہر کو مکمل طور پر نگل گیا جو تحصیل کا درجہ رکھتا تھا۔ اس جدید شہر میں سرکل روڈ ،گول منڈی اور سیدھی گلیوں کی داغ بیل ڈالی گئی ۔ دربار فرید سے مارکیٹ کی طرف جائیں تو اس...

ضلع وہاڑی منشیات فروشی کیلئے محفوظ پناہ گاہ، ’’موت‘‘ بانٹنے کی کھلی چھوٹ

وہاڑی(مدثرجمیل /ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 39ڈبلیو کا رہائشی عمر عرف عمری ریکارڈ یافتہ آئس ڈیلر وہاڑی پولیس کیلئے چیلنج بن گیا۔ عرصہ دراز سے آئس ،چرس اور افیون کا وسیع پیمانے پر کام کرنیوالے عمر عمری کو محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں سمیت سیاسی پشت پناہی بھی حاصل جس کی وجہ سے ابھی تک قانون کے شکنجے میں نہیں آسکا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑیں عمر عرف...

بیٹ سونترہ میں جنگل کا قانون، ڈکیتی اطلاع پر پولیس کا شہری پر بہیمانہ تشدد

راجن پور(سٹی رپورٹر) چوکی بیٹ سونترہ پولیس مبینہ ڈاکوؤں کے نگہبان بن گئی ۔ متاثرہ افراد کو ڈکیتی کا سامنا ،پولیس ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کی بجائے تشدد کا نشانہ بناتی رہی، متاثرین بلبلا اٹھے، پولیس تشدد کیخلاف متاثرہ شخص عورتوں ،معصوم بچوں سمیت چوک الہ آباد پر خود کو آگ لگانے پر مجبور ہوگیا۔ شہریوں نے پٹرول کی بوتلیں چھین کر متاثرہ شخص اور بچوں کی جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقے بیٹ سونترہ...

’’نذرانہ‘‘ میں رعایت کیوں مانگی؟ 70باراتی بس سمیت گھنٹوں یرغمال

راجن پور(سٹی رپورٹر) ڈی آر ٹی اے ڈیپارٹمنٹ کے ایک ایم وی ای آفیسر نے رشوت میں رعایت مانگنے پر کشمور سے ڈیرہ غازیخان جانیوالی بارات میں 70 مسافروں کو 3 سے 4 گھنٹے تک اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے پوری بارات (بچے بوڑھے خواتین) کو مبینہ طور پرغمال بناکر بٹھائے رکھا. افسر کو 2 ہزار روپے رشوت دیدی جاتی تو ٹھیک اور سب اچھا تھا ۔رعایت مانگنے پر رانگ روٹ کو جواز بناکر3 ہزار جرمانہ لگاکر ڈرائیور...

زنجیروں میں جکڑے مریضوں کی دیواروں سے ٹکریں،نئی زندگی ہسپتال درندگی کی مثال

ملتان( کاشف خان) منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے ڈاکٹر انیس خان کی زیرنگرانی نئی زندگی ہسپتال نے ظلم کی داستان رقم کر دی۔ بھاری معاوضہ کے عوض علاج کے نام پر جسمانی تشدد کرنے کے واقعہ کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 22 فروری کو آئس (نشہ) استعمال کرنے کے عادی خرم خان(مریض) کے گھر والوں نے ڈاکٹر انیس خان سے مشاورت کے بعد بھاری معاوضہ ادا کرکے خرم خان کو نئی زندگی...

بیرونی امدادکے منصوبوں کی ڈیڈلائن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا:سیکرٹری بلدیات

بہاولپور (کرائم رپورٹر)محکمہ بلدیات کے بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کی ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے ترجیحی پلان تیار ہے سیکرٹری بلدیات امین اویسی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ (ن) سردار محسن رضا جلوانہ نے سیکرٹری بلدیات امین اویسی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے اہداف کے مطابق مکمل نہ...

انتظامی معاملات پس پشت،کمشنرکی سالگرہ میں تمام ڈویژنل افسر شریک(ڈی سی ملتان کی ”غیرحاضری“)

ملتان (بیٹھک سپیشل: رانا روھیل) کمشنر ملتان عامر خٹک نے 28 فروری کو کمشنر آفس میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکبادیں وصول کیں۔ کمشنر ملتان کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے میڈیا کے لئے کوئی سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری نہیں کیا گیا لیکن کمشنر ملتان کے سوشل میڈیا فورم فیس بک پر آفیشل اکاؤنٹ سے اس تقریب کی تصویری جھلکیاں اور تفصیلات شیئر کی گئیں۔اس تقریب کی تفصیلات میں جانے سے قبل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس...

زکریا یونیورسٹی،طلباتنظیموں میں جھگڑا،ڈنڈے سوٹے چل گئے،فائرنگ

ملتان( عوامی رپورٹر ) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا1طالبعلم زخمی نشتر ہسپتال منتقل پولیس اور بی زیڈ یو انتظامیہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی حالات کنٹرول کرنے کے لئے طلباء تنظیموں سے مذاکرات کا عمل شروع کردیا ۔تفصیل کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے گراونڈ میں پختون سٹوڈنٹ کونسل کاچیئرمین طارق نواب کاکڑ 5سے6دیگر پشتون طلباء کے ہمراہ آیاجہاں...

نشترہسپتال،عالمی کانفرنس کے نام پر 3کروڑ کافراڈ،انکوائری شروع

ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں انٹر نیشنل کانفرنس آف نیورولوجی کانفرنس کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کے کرپشن سکینڈل میں کی تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر نے وائس چانسلر سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ اینٹی کرپشن نے و انٹر نیشنل کانفرنس کے نام پر وارڈ بوائے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے والی رقم کی بینک ا سٹیٹمنٹ کی کاپی بھی حاصل کر لی ہے ذرائع کے مطابق ملتان کے رہاشی ایک شہری کی جانب سے...

ملک بھرمیں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کاآغاز

ملتان (کرائم رپورٹر،نمائندگان بیٹھک)ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا تفصیل کیمطابق ساتویں مردم شماری کے دوران ملتان پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملتان پولیس کے 2247 پولیس افسران و جوان مردم شماری کے دوران فرائض سر انجام دے رہے ہیں سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی جانب ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ موجودہ ملکی...

مظفرگڑھ:سرکاری ہسپتالوں میں انسولین غائب، بازارمیں فروخت کاانکشاف

مظفرگڑھ ( حسنین بھٹہ) ضلع بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی عدم فراہمی کے بعد سرکاری انسولین بازاروں میں فروخت کیے جانے کا انکشاف، عوام کا شدید احتجاج، شوگر کے مریضوں کو پریشانی اورتکلیف کا سامنا، نگران حکومت خواب غفلت کا شکارہے، تفصیل کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے ضلع مظفرگڑھ کے تمام ہسپتالوں میں انسولین کی قلت کے باعث شوگر کے مریضوں کو شدید پریشانی و ذہنی اذیت کا سامنا ہےاور وہ مہنگے داموں...

محکمہ جنگلات تونسہ وکوہ سلیمان کاعملہ کرپٹ،کروڑوں کے درخت فروخت

ٹبی قیصرانی(سپیشل رپورٹر) گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے، محکمہ جنگلات تونسہ اور کوہ سلیمان سیکشن میں تعینات بلاک افسران اور فاریسٹ گارڈز اپنے ہی محکمہ کو ڈھیر کرنے میں پیش پیش،ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسران بھی پیسے کی چمک کے آگے ڈھیر ہو چکے،تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کے بلاک افسران، مقامی فاریسٹ گارڈز اور محکمہ انہار کے ملازمین کی ملی بھگت سے تونسہ چشمہ نہر اور ڈسٹریوں کے کناروں پر موجود کروڑوں روپے مالیت...

دائوموڑ تاوہواسڑک کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال

ٹبی قیصرانی(سپیشل رپورٹر)”عجب روڈ کی غضب کرپشن ” داؤ موڑ تا وہوا 18 کلومیٹر روڈ جس کیلئے 706 ملین روپے مختص کیے گئے۔ ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے کام جاری ہے، الرحمت بلڈرز کے ٹھیکیدار کرپشن کی تمام حدود عبور کرنے میں کامیاب، ہمارے پسماندہ علاقے میں بڑے منصوبے اول تو نصیب سے ملتے ہیں، اگر آ بھی جائیں تو محکمہ ہائی وے، بلڈنگز کے ادارے کے کرپٹ ترین آفیسرز مک مکا کر کے اپنی جاگیر سمجھ...

کوٹ ادو:نہروں کی بندش،کاشتکارمہنگے داموں فصلیں سیراب کرنے پرمجبور

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوٹ ادو گردونواح کی نہروں میں نہری پانی کی بندش کی وجہ سے کاشتکاروں کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے،اسوقت کاشتکار کسان مہنگے داموں ڈیزل خرید کر گندم کی فصل سیراب کرنے پر مجبور ہیں نہریں بند پڑی ہیں گندم کی فصل کو بروقت پانی نہ دیا گیا تو فصل متاثر ہونے کا شدید خدشہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوٹ ادو گرونواح کی نہروں میں نہری پانی کا بند ہونے کی وجہ سے نہری...

روجھان:واٹرسپلائی کابجلی کنکشن منقطع،بوندبوندنایاب، انسان،جانورپیاسے

راجن پور (سٹی رپورٹر)روجھان کربلاء کا منظر پیش کرنے لگا روجھان سٹی اور اس کے گرد و نواح میں آج مسلسل تیسرے روز واٹر سپلائی سے پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہے عوام کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا ہے۔تفصیل کے مطابق پانی کی فراہمی بند ہونے سے روجھان میں گھریلو مستورات کومشکلات کا سامنا ہے، مساجد میں نمازیوں کو وضو تک کا پانی دستیاب نہیں،سکول جانے والے بچے نہائے، ہاتھ منہ دھوئے بغیر سکول جانے...

مظفرگڑھ:نگران حکومت کاحکم نظرانداز،پابندی کے باوجودبھرتیاں

خانگڑھ ( نامہ نگار) سرکاری اداروں میں تمام بھرتیاں منسوخ کرنے کے بارے میں نگران حکومت کے احکامات ضلع کونسل مظفرگڑھ نے ہوا میں اڑا دیئے ۔ ضلع کونسل مظفرگڑھ میں چار درجہ چہارم کی اسامیوں پر خفیہ بھرتی ، فائلیں چھپا دی گئیں ۔ بھرتیوں کے آرڈرز واپس نہیں لیے گئے ۔ ذرائع کا دعویٰ ، تفصیل کے مطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ میں درجہ چہارم کی چار آسامیاں مشتہر کی گئی ۔ جن پر 200سے زائد امیدوران...

نیب کاشکنجہ تیار،عثمان بزدارکابچنامشکل،جائیدادوں کاحساب طلب

تونسہ( سلیم ناصر گورمانی ) عثمان بزدار کے کرد نیب کا شکنجہ تیار،بچنا مشکل، تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب بھر کے ریونیو افسران کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، ان کی اہلیہ، والدہ،والد، بیٹیوں اور بھائیوں کے نام پر منتقل جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ڈیرہ غازی خان کے تمنداروں میں بزدار سردار سب سے کم اثاثوں کے مالک تھےلیکن عمرانی دور کے...

کوٹ ادو:ڈاکٹرزاپنے نجی کلینکس پر مصروف،سرکاری ڈیوٹی برائے نام

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے لاپرواہی،ڈی ایچ کیو ہسپتال اندھیر نگری میں تبدیل۔ڈاکٹرز نے 11 بجے ڈیوٹی پر آنا معمول بنا لیا۔ایم ایس خاموش مریض رل گئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی سے لاپرواہ ڈاکٹروں کی وجہ سے اندھیر نگری میں تبدیل ہوچکا ہے۔ایم ایس کی ذو معنی خاموشی کی وجہ سے ڈاکٹر ناصر سانگھی،ڈاکٹر عمارہ،ڈاکٹر حسن علی اعوان وغیرہ نے 11بجے ہسپتال آنا معمول بنا لیا ہے جبکہ ہسپتال کا...

فرٹیلائزرڈیلرزکی پانچویں روزبھی شٹرڈائون ہڑتال

خانیوال (بیٹھک رپورٹ)آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر میں پانچویں روز بھی مکمل شٹرڈاؤن اور ہڑتال رہی کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہوا ۔اس موقع پر ڈیلروں نے کہا کہ بے جا مداخلت نے کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اب پنجاب بھر کے ڈیلرز اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے اور ریلیاں نکالیں گے ۔ مطالبات تسلیم ہونے تک کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا۔اس...

سابق چیف جسٹس قاسم خان کی صاحبزادی کی رخصتی،تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

لاہور(بیٹھک رپورٹ)سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان کی چھوٹی صاحبزادی نور فاطمہ بابل کے گھر سے پیا کے گھر سدھار گئیں۔ نور فاطمہ کے دلہا واجد علی معروف بزنس مین اور لال قلعہ گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین چوہدری مسرت علی کے صاحبزادے ہیں۔ نور فاطمہ اور واجد علی کی شادی خانہ آبادی کی پر مسرت تقریب فراز فارم ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ والدین اور عزیز واقارب کے علاوہ چیف جسٹس پنجاب محمد امیر بھٹی، ریٹائرڈ چیف...

صدر،وزیراعظم، وزیر خارجہ،وزیراعلیٰ بلوچستان ، گورنر سندھ، سردار سرفراز بگٹی سمیت اہم شخصیات کاقیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع ڈیرہ غازی خان کے ملحقہ بلوچستان کے شہر رکنی میں زور دار بم دھماکہ،پانچ افراد جاںبحق12افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو رکنی،فورٹ منرو اور ڈی جی خان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے شہر رکنی میں صُبح کے وقت مارکیٹ کے آگے موٹر سائیکل کیساتھ نصب کیے گئے بم کے بلاسٹ ہونیکی وجہ سے گُل محمد،میر محمد،رحیموں مسوری،عبدالعزیز سید،کمال لنجانی سمیت پانچ افراد...

ملتان جیل بھروتحریک ناکام، قیادت نے ہمت دکھائی نہ ورکرزآگے آئے(پولیس بھی دورسے تماشہ دیکھتی رہی)

ملتان (ارشد ملک/کاشف خان) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی ملتان کی مقامی قیادت، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ پی ٹی آئی کے عام کارکن بھی گرفتاریاں دینے سے گریزاں رہے، یوں ملتان سے ایک گرفتاری بھی نہ ہو سکی،پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ چار گھنٹے سے پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاری دینے کے لئے نواں شہر چوک پر انتظار...

پی ٹی آئی کے رہنماسٹیج پرگرفتاری کیلئے بڑھکیں مارتے رہے،پولیس کی دوبسیں خالی واپس:نعمان بھٹہ

ملتان (بیٹھک سپیشل، نعمان بھٹہ)تحریک انصاف ملتان کی قیادت نے مرکزی قیادت اور انتظامیہ دونوں کو ماموں بنادیاگزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان و رہنماؤں نے اپنی جیل بھرو تحریک کے تحت ملتان میں گرفتاریاں دینی تھیں اس حوالے سے گزشتہ دو تین ہفتوں سے بڑے زور وشور سے تیاریاں جاری تھیں جیل بھرو تحریک کے مرکزی ترجمان اعجاز چوہدری بھی متعدد بار ملتان آئے اور دعوے کئے جارہے تھے کہ پہلے مرحلے میں جیل بھرو تحریک کے...

ہائیکورٹ بارالیکشن،عاصمہ جہانگیرگروپ کے راناآصف سعیدصدرمنتخب

ملتان (خصوصی رپورٹر )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24ء میں صدارت کی نشست پر عاصمہ جہانگیر انڈیپنڈنٹ لائیرز گروپ کے رانا آصف سعید نے کامیابی حاصل کرلی ھے ۔ انہیں مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کی بھی حمائیت حاصل تھی۔ انہوں نے 3224 ووٹ حاصل کئے ۔ یوں انہوں نے دوسرے نمبر پر آنے والے سے انکی لیڈ 12 سو سے زائد رھی ۔ ان کے مدمقابل...

ظاہرپیر،ایم 5موٹروے پرالمناک حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد13ہوگئی

راجن پور (سٹی رپورٹر) ظاہر پیرکے نزدیک موٹروے ایم 5 پر ٹریفک کا ہولناک حادثہ ، ریسکیو آپریشن مکمل حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 13 کے قریب زخمی ہیں ، ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق اور زخمی ہونیوالے مسافروں کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ میں مسافروں کو کچلنے والی گاڑی پاکستان کسٹم کے اعلیٰ...

(چراغ تلے اندھیرا)او ایس آئی برانچ کرپشن کاگڑھ،ڈی پی اووہاڑی ایمانداری کاپرچارکرنے لگے

وہاڑی(مدثر جمیل، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او آفس اوایس آئی برانچ تھانوں میں کرپشن کی بنیاد انکشافات کےباوجود ڈی پی او وہاڑی کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرانے وہاڑی میں تعیناتی کےبعدپہلی دفعہ ایس ایچ اوز کے تبادلے کئے تو اوایس آئی برانچ کے انچارج عرفان اشرف نے نئے تعینات ہونے والے چھ ایس ایچ اوزامجد صدیق تعینات تھانہ سٹیوہاڑی، سب انسپکٹر فاروق رمضان تعینات تھانہ...

”تارے زمیں پر“،آسمان چھت،زمین بچھونا،سکول کے بچے موسم کی سختیاں جھلینے پرمجبور

راجن پور( سٹی رپورٹر) آج کےدور جدید میں 90کی دہائی کی یاد تازہ کردی کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے مرغائی موضع شاہگڑھ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والےسکول میں سہولتوں کا فقدان حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا خواب چکنا چور نواحی علاقے شاہگڑھ میں ایک ایسا سکول بھی ہے جہاں تقریباً پانچ سے چھ کلو میٹر کے فاصلے پر کوئی سرکاری سکول نہیں ہے خدمت انسانیت سے سرشار استاد کوٹ مٹھن سے یہاں دس سے...

گرفتاررہنمااعظم سواتی،محمد خان مدنی کامیڈیکل چیک اپ

بہاول پور(رانا مجاھد ڈسٹرکٹ بیورو)پی ٹی آئی کے گرفتاررہنما سینیٹراعظم سواتی،محمدخان مدنی میڈیکل چیک اپ کیلئے بی وی ایچ منتقل ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رحیم یارخان جیل سے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ان کاکڈنی سینٹر بی وی ایچ میں میڈیکل چیک اپ کیاگیا ان کے ساتھ محمدمدنی جن کوسنٹرل جیل بہاول پورمیں قیدکررکھاہے کابھی میڈیکل چیک اپ کیاگیا میڈیکل بورڈ میں پانچ ڈاکٹرزشامل تھے دونوں رہنمائوں کے ایکسرے اوردیگرٹیسٹ...

خواجہ غلام فریدؒ نے اپنی شاعری میں روہی چولستان کی سر زمین کو عشق کی منازل طے کرنے والی خوبصورت اور پرامن جگہ قرار دیکر اس خطے کو شرف بخشا

رحیم یار خان (رپورٹ :پریتم داس) خواجہ فرید روہی امن میلہ،اونٹوں کا رقص،گھڑدوڑ،ملاکھڑا،نلی گسنی،تھیٹر،پنگوڑوں،سپیروں،سنیاسیوں،مداریوں،کلچرل دوکانوں،سٹالوں ،کلچرل محفلوں،کانفرنسوں سے میلے کی رونق تین روز تک جاری رہی ۔ خواجہ فرید روہی تین روزہ پچیسواں امن میلہ ،،روہی چولستان کی سر زمین”جھوک کنڈا فرید“پہ گدی نشین معین الد ین کوریجہ کی قیادت میں چولستانی خلیفہ حاجی عطا محمد لاڑ،جام محراب لاڑ،و روہی واسیوں کی ہمدردی و محبتوں میں خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد جتوئی کی کاوشوں سےمنایا گیا...

این اے193،ضمنی الیکشن آج،انتظامات مکمل،انتخابات ملتوی کی درخواست مسترد

ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،کوٹلہ نصیر (کرائم رپورٹر،نامہ نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)راجن پور قومی اسمبلی کے حلقہ 193 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس نےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے تفصیلات کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری سے 58 ریزروز سمیت 2200 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے سخت سکیورٹی انتظامات، حساس پولنگ اسٹیشنز پر کڑی نگرانی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور پولنگ میٹریل کو...

(”مختیارے آ گل ودھ گئی اے“)دورے بزداریہ کےکرپٹ افسرکی ڈھٹائی،طلبی کاحکم نظرانداز

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی) 23 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن ،لوٹ مار، اور غیر قانونی تعیناتی کا حامل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف ملکی قانون ضابطوں اور احکامات سے بے لگام سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے طلبی کے کئی احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذرکر دیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےمبینہ فرنٹ مین اور اس کی مبینہ سفارش پر 12...

علی پور:ناقص سیوریج وصفائی،شہریوں نےعدالت کادرواہ کھٹکٹادیا،ڈی سی طلب

علی پور (خبر نگار) علی پورشہرمیں گندے پانی کی نکاسی اور صفائی کی ابتر صورتحال سے تنگ آئے شہریوں نے عدالت کا درواذہ کھٹکھٹا دیا علاقہ مجسٹریٹ علی پور نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور اسسٹنٹ کمشنر علی پور سمیت دیگر ذمہ داروں کو 28 فروری کے روز اپنی عدالت میں بلالیا تفصیل کے مطابق علی شہر کے ناکارہ سیوریج سسٹم اور گندے پانی کی فراوانی سے تنگ آئے ہوئے شہریوں ڈاکٹر عرفان قریشی سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی...

بہاولپور:سرکارکواربوں کانقصان،زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف نے کروڑوں کمالئے

بہاولپور(رانا مجاھد، ڈسٹرکٹ بیورو)محکمہ اوقاف بہاولپور میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، زونل ایڈمنسٹریٹر نے ٹیکنیکل طریقہ سے محکمہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاکر کروڑوں کھرے کر لیے۔ذرائع کے مطابق شہر کے کارروباری وسط میں واقع تاریخی جامع مسجد الصادق کی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تین سو سے زائد دکانوں،تھڑوں اور گوداموں کی منتقلی اور کرایہ داری میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان...

معروف بلوچ لوک گلوکارواسوگاجانی انتقال کرگئے

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)بلوچستان کے معروف بلوچ لوک گلوکار واسو گاجانی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لوگ گلوکار واسو خان گاجانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں سانس کی بیماری لاحق تھی، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ واسو گاجانی عرصہ دراز سے علیل تھے۔گلوکار واسو گاجانی نے پہلی بار معروف سنگر شہزاد رائے کے ساتھ گائیکی سے شہرت پائی تھی، انھوں نے شہزاد رائے کے ساتھ پروگرام واسو اور میں، میں پرفارم کیا تھا۔لوک گلوکار واسو...

اعظم سواتی کومیڈیکل رپورٹ سمیت عدالت پیش کرنے کاحکم

بہاولپور(رانا مجاہد، ڈسٹرکٹ بیورو)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے سینئر جج جسٹس انوار الحق پنوں نے تحریک انصاف کے نظر بند رہنماؤ ں سینیٹر اعظم خان سواتی اور محمد خان مدنی کو میڈیکل رپورٹ سمیت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تحریک انصاف لائر ونگ کے وکلاء ثاقب طارق چوہدری،شیخ مظہر اکبر،سکندر حیات ننگانہ اور رضا حسین لودھی کی جانب سے دونوں نظر بند سیاسی رہنماؤں کو میڈیکل سہولیات اور جیل میں بی کلاس دئیے جانے...

سلاٹرہائوس فیس ٹھیکہ، فائنل بولی تبدیل، ایک کروڑ60لاکھ پر”چُھرا“چل گیا

ملتان(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان کی سلاٹر ہاؤس فیس کے پچھلے سال کے ٹھیکے کی نیلامی کے دوران لگائی گئی فائنل بولی تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔انتظامیہ اور ٹھیکیدار عمران قریشی نے ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 60لاکھ روپے کا جھٹکا لگادیا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کا سال 2020-2021 کے لئے سلاٹر ہاؤس فیس کے ٹھیکے کی اوپن نیلامی کے دوران ٹھیکیداروں کے مختلف گروپوں کے درمیان سخت مقابلے کی وجہ سے ٹھیکے...

وہوا،سڑک کی تعمیرمیں ریکارڈکرپشن،70میں سے صرف4کروڑ خرچ

وہوا (قدرت اللہ کلاچی) سب انجینئر ہائی وے کی پانچوں انگلیاں گھی میں 70 کروڑ کی لاگت سے بننے والے روڈ کی پلوں سے ٹنوں کے حساب سے سریہ نکال کر کباڑمیں بیچ دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صرف 4کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔سب انجینئر نے اپنے کمیشن کے علاوہ لاکھوں روپے کما لیے تفصیلات کے مطابق وہوا تا داو موڑ تک بننے والی کارپٹ روڈ پر انتہا کی کرپشن دھڑلے سے جاری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،...

تونسہ،انتظامیہ کی نااہلی،مردم شماری میں بوگس ڈیوٹیوں کاانکشاف

تونسہ شریف (خبر نگار)تحصیل تونسہ میں انتظامیہ کی نااہلی اور ملی بھگت ۔ مردم شماری میں بوگس ڈیوٹیوں کا انکشاف۔ پرائمری ٹیچرز کو سپروائزر لگا دیا گیا جبکہ درجہ چہارم کے لوگوں کو ڈیوٹیاں دے دی گئی۔ اصول و ضوابط کے پر خچے اڑا دئیے گئے۔ اصول کے مطا بق سپروائزر سکیل 15،16کے ٹیچرز کو لگایا جانا تھا جبکہ سکیل 14 سے کم کے کسی بھی ملازم کو ڈیوٹی نہیں دی جا سکتی۔SSTS مردم شماری ہیڈ آفس شکایت...

جام پورضمنی الیکشن،ن لیگ کودھچکا،اہم برادریوں نے محسن لغاری کی حمایت کردی

کوٹ مٹھن(نا مہ نگار)جام پورکاضمنی الیکشن اہمیت اختیارکرگیامسلم لیگ ن الیکشن سےایک دن قبل بڑادھچکادس اہم برادریوں رند،پتافی قریشی،آرائیں راجپوت برادری لنڈبرادری،لغاری برادری کھوسہ برادری احمدانی برادری،گورچانی برادری بھانی برادری خواجہ برادری نےتحریک انصاف کےسردارنصراللہ خان دریشک سےملاقات کرکےسردارمحسن خان لغاری کی حمایت کااعلان کردیا26فروری کواصل مقابلہ تحریک انصاف کےامیدوارسردارمحسن لغاری اورپیپلزپارٹی کےامیدوارسردااخترحسن خان گورچانی کےدرمیان ہوگاگورچانی قبیلےکی اہم شخصیات نےبھی مشکل وقت پرسردارشیرعلی خان گوچارنی کوچھوڑکرسرداراخترحسن گورچانی کی حمایت کےاعلان نےجام پورکےضمنی الیکشن میں سیاسی ماحول تبدیل...

این اے193،ضمنی الیکشن کادنگل کل سجے گا،کانٹے دارمقابلہ متوقع

فاضل پور (نامہ نگار ) ضمنی الیکشن 193 کا دنگل کل سجے گا پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ تمام پارٹیوں کے کامیابی کے دعوے جو جیتا وہی سکندر کامیابی کی صورت میں جنوبی پنجاب میں مقبولیت حاصل ہو گی انتخابی مہم ختم دو لغاریوں اور گورچانی کے درمیان سخت مقابلہ لغاری اور گورچانی ٹرائبل میں انتخابی مارکہ آخری مراحل میں علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 26 فروری کو ہونے...

پٹرول ،ڈیزل مہنگا،ریسکیو،فائربربیگیڈسروس متاثرہونے کاخدشہ

تونسہ شریف ( بیورو رپورٹ) پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریسیکو 1122، بی آر ٹی ، محکمہ صحت ، پی ڈی ایم اے سمیت مختلف سرکاری اداروں پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا ہےپٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد رواں سال کے بجٹ میں مختص پٹرولیم منصوعات کے لئے فنڈ میں کمی کے خدشات بڑھ گئے ہیں سی این جی کی بندش اور پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث...

(”بیٹھک “کی نشاندہی پرکارروائی)پارک میں تقریب،گرین لینڈمیرج ہال مالکان پرمقدمہ

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد ایم ڈی اے انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہم سپورٹر گرین لینڈ میرج کلب کے مالکان طارق اور اشرف کے خلاف نیو شاہ شمس کالونی کے سرکاری پارک پر شادی کے غیر قانونی فنکشن کرانے کے جرم میں استغاثہ درج کرکے عدالت کو بھجوادیا۔ شادی کی تقریب کے دولہا اسامہ اور اس کے والد اصغر کے خلاف بھی استغاثہ بناکر عدالت کو بھیج دیا گیا...

سکیورٹی فورسز کے 3ماہ میں 6 ہزار 921 آپریشنز ، 142 دہشت گرد مارے گئے

راجن پور (سٹی رپورٹر ) سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں ۔ 3ماہ کے دوران 6 ہزار 921 آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہے۔حالیہ بڑھتی دہشت گردی کیخلاف سیکورٹی فورسز نے بے شمار آپریشنز کئے ۔ 3ماہ میں نا صرف دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے ناکام بنائے۔سیکورٹی فورسز نے مجموعی طور پر...

جیل بھرو تحریک: شاہ محمود، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر چیمہ، اعجاز چودھری نے گرفتاری دیدی

ملتان(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے گرفتاری پیش کر دی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر‘ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی‘ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ‘ اعجاز چودھری‘عثمان اکرم نے بھی گرفتاری پیش کردی۔ گرفتاری کے بعد پولیس وین سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ...

آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا غیرمعینہ شٹرڈاؤن کرنیکا اعلان

خانیوال (بیٹھک رپورٹ) انتظامیہ کی مبینہ بے جا مداخلت اور سختیوں کے باعث آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان۔ آج بروز جمعرات سے غیر معینہ مدتتک پنجاب بھر کے ڈیلرز مکمل شٹرڈاؤن کریں گے۔تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت اور انتظامیہ کی جانب سے بے جا مداخلت ،سختی اور ڈیلرز پر کاٹی جانیوالی ایف آئی آرز ،گوداموں کو بلاجواز سیل کئے جانے کیخلاف پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر...

جعلی ڈگریوں پر وکالت کرنیوالے 564 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (نمائندہ خصوصی) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں نے سینکڑوں وکلاء کو لاء کی جعلی ڈگریاں جاری کر دیں۔ پنجاب بار کونسل نے جعلی ڈگریوں پر وکالت کرنیوالے 564 وکلاء کیخلاف تھانہ پولیس لائنز لاہور میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ان جعلی وکلاء میں 40 ایسے وکلاء تھے جنہوں نے یونیورسٹی آف نیو کاسٹل یو ایس اے کی ڈگریاں پیش کی تھیں ۔بعدازاں معلوم ہوا کہ اس یونیورسٹی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ بہاؤالدین...

اربوں روپے کی جائیداد، گردیزی خاندان میں نوبت سراڑانے تک جا پہنچی

ملتان (انویسٹی گیشن سیل) گردیزی خاندان میں اربوں روپے کی جائیداد کے حصول کیلئے نوبت سر اڑانے تک جا پہنچی۔ ملتان کے رہائشی وسیم حیدر گردیزی نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی سید خرم شاہ گردیزی کو قتل کرانے کیلئے گینگ مافیا کی خدمات حاصل کرلیں ۔قتل کی منصوبہ بندی لیک ہونے پر اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا مالک وقتی طور پر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی سید...

این اے 193، 26 فروری کو ضمنی الیکشن، تیاریاں مکمل

فاضل پور (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی جانب سے 26 فروری کو ہونیوالے راجن پور کے قومی اسمبلی حلقہ 193 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹ پی ٹی آئی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔اس حلقے میں 3لاکھ 76 ہزار 908 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 2 لاکھ 5ہزار 45 مرد ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کرینگے۔ 1لاکھ 71ہزار 463...

(اراضی فراڈ سکینڈل) وزیرمملکت حنا ربانی کھر کی والدہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خانگڑھ ( نامہ نگار)کھر خاندان اراضی فراڈ سکینڈل میں اینٹی کرپشن جج نے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی والدہ سمیرا بی بی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اینٹی کرپشن جج نے سابق صوبائی وزیر ملک غلام ربانی کھر مرحوم کی اہلیہ ،وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی والدہ ،وزیر مملکت رضا ربانی کھر کی والدہ کے اراضی فراڈ کیس میں بلا ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ملزمہ نے ملک غلام ربانی کھر...

10 بلین ٹری سونامی منصوبہ محکمہ جنگلات کی روایتی ہٹ دھرمیوں کی بھینٹ

بہاولپور( رانا مجاہد: ڈسٹرکٹ بیور) جنگلات ملازمین کی ہٹ دھرمیاں ،نہروں کے دونوں اطراف لگائے جانیوالے ہزاروں پودے بے یار و مددگار چھوڑ دئیے۔ حکومتی خزانے کو بھاری نقصان ہونے کا انکشاف ،عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت نہروں کے دونوں اطراف پودے لگائے گئے۔ جس کی دیکھ بھال کیلئے ڈیلی ویجیز پر سینکڑوں ملازمین بھی تعینات رہےلیکن محکمہ جنگلات کے...

سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن ہی قانون شکن نکلا،مال بنانے کی خاطرپارک اجاڑدیا

ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن محبت خان نے چارج ملتے ہی وہاڑی چوک پر پی ایچ اے کے لینیئنگ پارک پر قبضہ کراکے غیرقانونی کینٹین لگوادی۔ چند کوڑیوں کی خاطر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر پارک کو اجاڑ ڈالا۔ پی ایچ اے نے جنرل بس سٹینڈ پر مسافروں کی سہولت کے لئے اس پارک کو تعمیر کرایا تھا۔ گرمی کے موسم میں مسافر سستانے سے بھی محروم ہوگئے۔ قبل ازیں محبت خان نے اسی...

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ،ایک ٹکٹ میں 3مزے،پارکنگ ٹھیکیدارپرنوٹوں کی بہار

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال کے موٹر سائیکل اسٹینڈ ٹھیکیدار نے لوٹ مارکی انتہاکردی۔فی پرچی 40روپے بٹورنے لگا،ایک ٹینڈرمیں 3جگہ سٹینڈبنالیے۔ روزانہ کی 1000 سے زائدپرچی کاٹی جاتی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال میں موٹر سائیکل اسٹینڈ مافیا نے لوٹ مارکی انتہاکردی۔ ایک ٹینڈر کی فیس ادا کرکے تین جگہ اسٹینڈ بنالیا۔ روزانہ کی مدمیں لاکھوں روپے کھرے کرنے لگا جبکہ ہسپتال میں آئے لوگ پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں بےحس ٹھیکیدار نے مریضوں کے لواحقین سے...

مریم نوازآج محمدپورمیں جلسہ سے خطاب کریں گی

فاضل پور( نامہ نگار ) مریم نواز آج محمد پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری، سردار شیر علی خان گورچانی، سردار عقیل احمد خان دریشک اور سردار ارباز خان دریشک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج محمد پور دیوان...

راجن پور:بلدیہ ملازمین 2ماہ کی تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے

فاضل پور (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے سینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں گھروں میں چولہے ٹھنڈے، فاقوں پر مجبور ہیں۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی فاضل پور اور راجنپور جبکہ ضلع کونسل کے سینکڑوں ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں سنیٹری ورکرز احمد علی، محمد حنیف، گل شیر، ریاض احمد، شاہد حسین اور دیگر کے مطابق دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونے پر گھروں میں فاقوں پر مجبور...

مادری زبان رابطے کاآسان ذریعہ:

ڈیرہ غازیخان( بیٹھک سپیشل رپورٹ) مادری زبان رابطے کا آسان ذریعہ ہے۔ بلکہ، یہ وہ آواز ہے جس کے ساتھ ہمارے آباؤ اجداد نے ہم سے بات کی اور ہمارے بچوں نے ہمارے اردگرد کی دنیا کی ترجمانی کی۔ آج ہم مادری زبان کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ اس قیمتی انسانی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔ یوم مادری زبان کے لیے یونیسکو کا نصب العین تعلیم اور معاشرے میں کثیر لسانی کو شامل کرنا، مادری زبان...

”فرمائش اورمحبت“ایک ہوگئے،میونسپل کارپوریشن عملہ کولوٹ مارکی کھلی چھوٹ

ملتان(سٹی رپورٹر)سابق کمشنر ملتان چوہدری اشفاق کے حکم پر کرپشن کے سنگین الزامات پر او ایس ڈی بنائے جانیوالے میونسپل اہلکار محبت خان نے موجودہ کمشنر کے آتے ہی سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن کے سب سے پرکشش عہدے پر تعیناتی کرالی۔ چیف آفیسر فرمائش علی نے کماؤپوت ہونے پر سپرنٹنڈنٹ میونسپل سروسز کے ڈبل چارج سے نواز دیا۔ شہر بھر میں تعمیر ہونیوالی کمرشل تعمیرات کی چیکنگ کا اختیار بھی حاصل کرلیا۔ تجاوزات،پارکنگ سٹینڈز،بھانوں،کمرشل تعمیرات سے 8 سے 10 لاکھ...

گھروں میں پیپرحل، جامعہ زکریا نے”ہوم ڈلیوری کی سہولت“متعارف کرادی

ملتان (سہیل چوہدری) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے ملازمین شتر بے مہار ہو گے طلباء و طالبات سے لاکھوں روپے وصول کر کے انہیں گھروں میں پیپر حل کرانے لگے۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات کی سیٹ 12 سالوں سے خالی کنٹرولر برانچ کے ملازمین شتر بے مہار ہو گے۔تفصیل کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس کی کی کنٹرولر کی سیٹ 2011 میں وقار قریشی کے ریٹائر ہونے...

وہوا:تاریخی ریسٹ ہائوس کھنڈر،60لاکھ کی لکڑی چوری

تونسہ شریف ( سلیم ناصر گورمانی)محکمہ بلڈنگز تونسہ شریف ، وہوا میں محکمہ بلڈنگز اور محکمہ انہار کےمشترکہ قدیم اور تاریخی ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی آڑ میں 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی لکڑیاں اور نوادرات چوری کرکے ریسٹ ہاؤس کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا تفصیلات کے مطابق سابق ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف حال تعینات ایکسین ہائی وے تونسہ شریف محمد وقاص نے محکمہ بلڈنگز، محکمہ انہار کی ملکیتی تاریخی ریسٹ ہاؤس وہوا...

مادری زبانوں کا تحفظ عصرِ حاضر کا بہت بڑا چیلنج بن چکا

ملتان(بیٹھک سپیشل ، پروفیسرڈاکٹر فرزانہ کوکب/ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ اردو بی زیڈ یو ملتان)ہر سال 21 فروری کو ماں بولی یا مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔کسی بھی دن کو خاص طور پر قومی یا عالمی سطح پر منانے کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے۔اس سے ہم میں سے بیشتر کو کوئی غرض نہیں۔ پاکستان میں صرف صوبہ سندھ میں مادری زبان میں ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے۔جبکہ باقی صوبے اس طرح کی سہولت یا رعایت اور...

خدا کرے تیرے حسن کو کبھی زوال نہ ہو

ملتان(بیٹھک سپیشل، ڈاکٹر عصمت درانی/چیئرپرسن شعبہ فارسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور) ماں، ماں بولی، اور دھرتی ماں یہ سب کس قدر دل انگیز اور شیر و شکر الفاظ ہیں ، رس میں ڈوبے، شیرے سے لت پت، جن کی محبت روز ازل کو روح کے خمیر میں گوندھ دی جاتی ہے۔ یہ تینوں محبتیں بے بدل، بے بہا اور لا زوال ہیں۔ ماں اور دھرتی ماں سے وابستگی کے اظہار کا ذریعہ ماں بولی ہے اور یہی وہ...

زبان بولنے سے ہی اپنا وجود برقرار رکھتی ہے، اسی سے اسکا ادب فروغ پاتا ہے

ملتان( بیٹھک سپیشل : پروفیسرڈاکٹر عصمت ناز/سابق وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان) انسان اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز ہے تو اس کی بڑی وجہ زبان، ہی ہے جسکے زریعے ہم اپنے احساسات و خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ہمیں حیوانِ نطق کہا جاتا ہے ۔ بچہ اپنی پیدائش کے بعد سے ہی غوں غاں کی شکل میں بولنے کی کوشش کرتا ہے اور جوں جوں اسکی عمر بڑھتی ہے وہ ارد گرد کی آوازوں...

سماجی صورتحال کی تفہیم کے بغیر ’’ماں بولی‘‘ کیلئے ’’جوش و ولولہ‘‘ محض دلاسہ کے مترادف

ملتان( بیٹھک سپیشل : پروفیسرصلاح الدین حیدر) ممالک محروسہ کے محکمانہ تدریسی نظام میں ’’ماں بولی‘‘ کو بہت کم پذیرائی ملی ہے اور اسے نظر انداز کر دینے سے ایک محکوم اور اعصابی نراجیت سے دوچار اشرافیہ اپنے کلچر اور روایت کے بارے میں بتدریج اجنبیت سے دوچار رہی ہے۔ اس کے پس منظر میں جو کولونیل روایت ورثے میں ملی ہے تو اس نے انگریزی کے ناطے ادبیات، ثقافتی اورعلمی سرگرمیوں کے لیے ایک راہ ِعمل متعین...

مادری زبانوں بارےتعصب کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے

ملتان(بیٹھک سپیشل، حفیظ خا ن /ادیب ومحقق)دنیا میں لگ بھگ سات ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں اور پاکستان میں ان کی تعداد 72کے قریب ہے۔72میں سے اٹھارہ یا انیس زبانیں ایسی ہیںجن کا رسم الخط موجود ہے اور لکھا ہوا مواد کتب بآسانی دستیاب ہیںلیکن باقی زبانوں میں نہ کوئی رسم الخط ہے نہ کوئی تحریری مواد، وہ صرف بول چال کی حد تک ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ پنجاب میں ایک سے زائد زبانیںپنجابی،سرائیکی ،ہریانوی،پشتو بولی...

این اے193:”سب کوبیٹے دینے کی تسلی“،ووٹرزنے امیدواروں کوگھماڈالا

جام پور (بیٹھک رپورٹ)ضمنی الیکشن حلقہ این اے 193کی عوام نے امیدوار وں کو چکرا کے رکھ دیا۔ سبھی پارٹیوں کے امیدوار وں کو حمایت کی دعا کی پالیسی اختیار کر لی ۔امیدواروں نے سر پکڑ لئے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفرلغاری کی وفات کے بعد خالی سیٹ حلقہ این اے 193 پر الیکشن کمیشن کے الیکشن کرانے کے اعلان کے بعد حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ الیکشن...

ایم ڈی اےسے8شاہراہوں پرکمرشل نقشے پاس کرنے کااختیارواپس

ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ایم ڈی اے کو شہر کی 8 سڑکوں پر کمرشل عمارتوں کے نقشے پاس کرنے اور فیس وصولی سے روک دیا۔بلدیاتی اداروں سے ایم ڈی اے کو منتقلی کے لئے گورننگ باڈی کے فیصلے کو خلاف قانون قراردے دیا گیا۔ پابندی کا اطلاق ہونے کے بعد ایم ڈی اے کو کمرشلائزیشن و نقشہ فیس کی مد میں سالانہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ایم ڈی اے حکام نے ان سڑکوں کو...

سینڈفلائی مچھرسے بھی خطرناک،راجن پورمیں متعددکیسز،سرکاری سطح پرعلاج ندارد

کوٹ مٹھن (نامہ نگار) زہریلی مکھی سینڈ فلائی مچھر سے بھی زیادہ خطرناک، حکومتی سطح پر تدارک کیلئے اقدامات کرنے پر زور، عبدالصبور رحمانی کے مطابق کوہ سلیمان راجن پور کی بیلٹ میں آتا ہے جس میں پچادھ کی خشک پٹی بھی شامل ہے ۔اس وجہ سے یہاں دوسرے حشرات کے ساتھ سینڈ فلائی مکھی بہت زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ مچھر کے سائز کی ہے جس کے کاٹنے سے جلدی بیماری لیشمینس ہوجاتی ہے جس جگہ...

اس حکومت کوکون لایا؟شاہ محمودکامریم سے سوال

ملتان(وقائع نگار)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم قوم پر رحم کرے،اقتدار سے فوری علیحدہ ہوں،حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پرلے جا رہے ہیں،عمران خان نے ملک بچانے کے لئے 2صوبائی حکومتوں کی قربانی دی،وفاقی حکومت اقتدار کو طول دینے کے لئے ملک اور قوم کو مشکل میں ڈال رہی ہے،حکومت فی الفور اقتدار سے علیحدہ ہو اور عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، جمہوریت میں...

پی آئی اے عملہ کی خاتون سے بدتمیزی،بلی سمیت آف لوڈکردیا

ملتان(کاشف خان) ملتان ائیرپورٹ پر گزشتہ شب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ پی آئی اے ائیر لائن ملتان کے عملے کی خواتین مسافر سے رشوت مانگنے اور رشوت نہ دینے کی وجہ سے بدتمیزی، تمام سفری کاغذات مکمل ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملتان سے سعودی عرب جانے والی خاتون حمیرا اسکا بیٹا شاہد جو اپنے ہمراہ بلی کو سعودی عرب لے جانا چاہتی تھی جس کے تمام سفری کاغذات پورے...

دیکھ بھال کیلئے تعینات مالی افسروں کے گھرتعینات،گول پوسٹ کے پول کے پھٹے تک ٹوٹ چکے،ملتان میں ڈسٹرکٹ ہاکی کاکوچ تک موجودنہیں

ملتان ( ارشد ملک )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے ہاکی گراؤنڈ کو نجی سکولز و کالجز کی تقریبات کا مرکز بنا دیا۔ قومی کھیل ملتان میں زوال پزیر، کئی سالوں سے ہاکی کوچ بھی موجود نہیں، تقریبات اور کرکٹ کھیلنے کے باعث ہاکی گراؤنڈ میں مختلف جگہوں پر گڑھے اور پچر بن گئیں، ناہموار گراؤنڈ کی وجہ سے کھلاڑی زخمی ہونے لگے، گراؤنڈ کی دیکھ بھال کے لئے تعینات مالی/ بیلدار افسران کے گھروں کے کام...

کوٹ چھٹہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن،تاجردوحصوں میں تقسیم

کوٹ چھٹہ ( منظوراحمدانی) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن پھٹہ سسٹم اور دوکانوں کے باہر کرین لگا کر تھڑے مسمار کر دیےانجمن تاجران دوحصوں میں تقسیم ، تاجروں نے چیئرمین انجمن تاجران رانا اشفاق کے خلاف کمر کس لی انتظامیہ کے نام پر ماہانہ 10 لاکھ روپے منتھلی کا حساب مانگ لیا تاجر اتحاد کے نام پر نئی باڈی بنانے کا اعلان 80 فیصد تاجر برادری نے رانا اشفاق کی مخالفت کرکےنیا چیئرمین و...

سرکاری عملہ سے گٹھ جوڑ،کھادڈیلربے لگام،کاشتکاررُل گئے

احمد پو ر شر قیہ (نامہ نگار) اوچشریف میں کھاد ڈیلروں کا سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم اور زراعت افسر ملک ارشد سے مبینہ گٹھ جوڑ ، کھاد مافیا بے لگام ،مارکیٹ میں کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد ملنا نا ممکن کا شتکارگھر سے لے زراعت دفتر تک شٹل کاک بن کر رہ گئے،تفصیل کے مطابق کسان اتحاد کے رہنما ابرہیم خان کی قیادت میں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا مارکیٹ میں کھاد مافیاز...

تونسہ:ماڈل بازارمیں بدانتظامی،سٹال ہولڈرزکاہڑتال کاعندیہ

تونسہ شریف (کرائم رپورٹر) انچارج ماڈل بازار تونسہ کی مبینہ نااہلی، بددیانتی اور بد نیتی۔سٹال ہولڈرز نے شٹر ڈاؤن کا عندیہ دیدیا،سٹال ہولڈرز نے منیجر زبیر ساجد کی نااہلی سے تنگ آکر باقاعدہ اعلیٰ حکام کو درخواست دیدی۔ سٹال ہولڈرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مناسب انتظامات نہ ہونے اور انچارج ماڈل بازار کی نااہلی کی وجہ سے ہماری دکانداری شدید متاثر ہورہی ہے آٹے کی تقسیم میں بدعنوایوں کی وجہ سے سارا دن...

ڈیرہ،مرضی کے نتائج کاحصول،اویس لغاری کے پسندیدہ افسراہم عہدوں پرتعینات

کوٹ چھٹہ (محمد عباس ) پنجاب حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈیرہ غازیخان خان ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خاص طور پر اویس خان لغاری کے من پسند افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ تبدیلیوں سے ڈیرہ ڈویژن میں گورننس بہتر ہو یا نہ ہو البتہ اویس خان ان تبادلوں کو اپنے سیاسی...

زکریایونیورسٹی ، ملازمین نے نجی کمپنیاں بنالیں،جعلی بل پاس

ملتان (سہیل چوہدری ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ فنانس کے بیشتر ملازمین نے اپنی پرائیویٹ کمپنیاں بنا لیں اور پرچیز آفیسر سے ملی بھگت کر کے مہنگے داموں سامان مختلف ڈیپارٹمنٹس کو فراہم کرنے لگے اس کے علاوہ لاکھوں روپے کے جعلی بل بھی پاس کرا لیے جعلی بل پکڑ ے جانے پر ڈائریکٹر فنانس نے انکوائری کا حکم دے دیا اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ فنانس؛ شعبہ آڈٹ اور دیگر شعبوں...

جامعہ زکریاکوویران کرنے کامشن، اساتذہنجی یونیورسٹیوں کے ایجنٹ بن گئے

ملتان(نمائندہ خصوصی) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی تعلیمی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والا مافیا سرگرم عمل ہے، پروفیسر جاوید سلیانہ کی تقلید میں پروفیسر طاہر اشرف نے بھی 27 طلباء و طالبات کو فیل کر دیا ۔ منظم طریقے سےساتذہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ایجنٹ بن کر زکریا یونیورسٹی کو ویران کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی تعلیمی بنیادیں خستہ حالی کا شکار ہیں ، شعبہ مطالعہ پاکستان کے بعد شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے ساتویں...

عثمان بزدار،رشتہ داروں کاگھیراتنگ،گرفتاری کی تیاریاں(پھوپھاامیرتیمورکی ڈائریکٹرسپیشل برانچ کے عہدے سے چھٹی)

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پھوپھا تیمور بزدار کو ڈائریکٹر سپیشل برانچ جنوبی پنجاب پولیس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہٹائے جانے والے ڈائریکٹر سپیشل پنجاب جنوبی پنجاب امیر تیمور بزدار پنجاب پولیس میں سپورٹس کوٹے پر اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے اور ایس پی کے عہدے تک ترقی پائی، ان کی بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے دوران جبکہ اس وقت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر...

راجن پورکی فرخندہ اقبال بنی ہمت وحوصلے کی عظیم مثال

راجن پور( سٹی رپورٹر)راجن پور سٹی سے تعلق رکھنے والی فرخندہ اقبال۔بنی ہمت و حوصلے کی عظیم مثال ،اپنے شوہر حادثہ کے باعث معذور ہوا تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے زیور تعلیم کو بروئے کار لاتے ہوئے راجن پور کی پہلی وثیقہ نویس بن گئیں۔ اپنے خاندان کا معاشی بوجھ کے ساتھ کندھے پر بیگ اُٹھائے وثیقہ نویس کمپلیکس راجن پور میں داخل ہوتی ہیں۔ فرخندہ اقبال کے شوہر ایک حادثہ میں مفلوج ہوگئے اور...

اختیارات کاناجائزاستعمال،سابق ایم ایس نشتر،ایڈیشنل ایم ایس کوشوکاز

ملتان (وقائع نگار) سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی رضا کی جانب سے ورک چارج ملازم اکمل ساجد کو مستقل کرنے کے الزام میں انکوائری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر شاہد بخاری اور ڈاکٹر محمد علی رضا کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری...

شیرشاہ،گاڑیوں کے جعلی کاغذات بناکرفروخت کرنیوالے گروہ کاانکشاف

مظفرگڑھ (نامہ نگار) گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ، نزیر ہمڑ نے مبینہ طور فراڈ کرتے ہوئے بوگس کاغذات دیکر پانچ لاکھ بٹور لئے ، معلومات کرنے پر محکمہ ایکسائز نے کاغذات جعلی قرار دے دیئے تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود بااثر گینگ کے خلاف کوئی کارروائی عمل نہیں لائی گئی ۔ تفصیل کے مطابق واپڈا ٹاؤن ملتان کے رہائشی رانا امان اللہ نے صحافیوں کو بتایا میں...

زبانوں کوترک نہیں کیاجاسکتا،مستقل لینگویجکمیشن بنایاجائے:کانفرنس

اسلام آباد(بیٹھک رپورٹ)سرائیکی دانشور ڈاکٹر احسن واگھا نے کہا کہ زبانوں کو ترک نہیں کیا جاسکتا،ایک مستقل لینگویج کمیشن قائم کیا جائے اور اسے ملک کی تمام زبانوں کو ترقی دینے کا کام سونپا جائےمادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں لسانی اور ثقافتی حقوق کے موضوع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں زبانوں سے متعلق قومی کمیشن کے قیام اور آئین کے آرٹیکل 251 میں ترمیم کا...

نازیبا ویڈیوز،جعلی پیرنے کئی بچیوں کی زندگی بربادکردی

ملتان(عوامی رپورٹر)اہلیان علاقہ زکریا ٹاؤن اور شالیمار کالونی کے مکینوں اور تاجروں کا نذیر احمد نامی شخص کیخلاف مظاہرہ، مظاہرین نے نذیر احمد کو جعلی پیر اور جنسی درندہ قرار دیتے ہوئے اسکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرہ کی قیادت تاجر رہمنا عارف فصیح اللہ اور منیر ہانس نے کی جبکہ حاجی عبدا لعزیز، جاوید غوری، قاضی راشد، قاسم بگٹی، ملک رمضان سیال، ملک منیر آرائیں، نواز آرائیں، محمد شان ، محمد عرفان، ملک ساجد، منور عزیز،...

این اے193:جعفرلغاری کی خالی نشست خاندانی چپقلش کاسبب بن گئی

ملتان(بیٹھک سپیشل: معظم محمود عباس) بزرگ سیاستدان محمد جعفر لغاری کی وفات سے خالی ہونے والی سیٹ پر لغاری خاندان آپس میں معرکہ ارائی میں مصروف ہے کوئی اور بات شروع کرنے سے پہلے سابقہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں ضلع راجن کی یہ سیٹ تحصیل جام پور داجل فاضل پور محمد پور ہڑند ٹبی لُنڈان کوٹلہ مغلاں لعل گڑھ حاجی پور لنڈی سیداں حاجی پور جیسے قابل ذکر قصبوں پر مشتمل ہے اصولی طور اس حلقے کے...

نیوشاہ شمس کالونی،تفریحی پارک پرقبضہ،شادی ہا ل میں تبدیل،آئے روزڈھول ڈھمکے

ملتان(سٹی رپورٹر) ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول نیو شاہ شمس کالونی میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیر کئے گئے محمدی گراؤنڈ و پارک پر نزدیکی گرین لینڈ میرج ہال کے مالکان نے غیر قانونی قبضہ کر لیا. میگا فنکشن کی شادی ہال میں گنجائش نہ ہونے پر سرکاری پارک کو ہیوی سائز کے میرج ہال میں تبدیل کرکے تقریبات کا دھڑے کے ساتھ انعقاد شروع کردیا. دوسری طرف ایم ڈی اے انتظامیہ نے...

مرمتی کام سست،چشمہ رائٹ بنک کینال کی بندش سے کسان بے حال

ٹبی قیصرانی(سپیشل رپورٹر) چشمہ رائٹ بنک کینال کی مرمت کا کام سست روی کا شکار. شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک کینال کی مرمت کا کام بہت زیادہ سست رفتار سے جاری ہے۔غریب کسان جنکی زندگی کا گزر بسر ہی کاشتکاری سے ہےبے حد پریشان ہیں ۔افسوس کہ ہمارے نمائندے تاحال خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ چشمہ رائٹ کینال کی بندش کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ سیلاب گزرے 6ماہ گزر گئے لیکن چشمہ...

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹرکاغیراخلاقی سکینڈل سامنے آگیا

کوٹ چھٹہ (تحصیل رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن سکینڈل کا ماسٹر مائنڈ و مرکزی کردار محمد علی محسن کا غیر اخلاقی سکینڈل بھی سامنے آ گیا نئے سروے سکیم کے تحت جانے والی باپردہ بیوہ خاتون کو بھی دعوت گناہ دے دی واویلا پر ساتھ جانے والے رشتہ داروں نے جان چھڑائی مانہ احمدانی تحصیل کوٹ چھٹہ کی رہائشی (ز) نامی خاتون نے ڈی پی او ڈیرہ کو تحریری درخواست دے دی ڈی پی او ڈیرہ...

ایل پی جی اورسی این جی سلنڈرزوالی گاڑیوں کاموٹروے پرداخلہ ممنوع قرار

ملتان (عوامی رپورٹر) موٹر وے پولیس نے ایل پی جی اور سی این جی سلنڈرز نصب گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا، آئی جی موٹر ویز کے احکامات کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی۔موٹر وے پولیس حکام کے مطابق ایل پی جی اور سی این جی سلنڈرز حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ، اس حوالے سے پہلے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی کہ کمرشل گاڑیوں میں ان کا استعمال بند کیا جائے،...

ملتان ایئرپورٹ پربلیک لسٹ میں شامل شخص گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

ملتان (عوامی رپورٹر) ملتان ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے بلیک لسٹ میں شامل شخص جبکہ اے ایس ایف نے غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ایف آئی اے نے ملتان سے دبئی جانے والے مسافر سید رضا عباس کو چیک کیا تو اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا جس پر اسے حراست میں لے کر سرکل دفتر منتقل کر دیا گیا جبکہ اے ایس...

پتنگ بیچنے اوراڑانے والوں کیخلاف کارروائی،تفصیل طلب

ملتان (عوامی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیںانہوں نے ضلع بھر کے ایس پیز کو 20 فروری تک رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 3 فروری کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ پتنگیں بنانے، فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جبکہ جن علاقوں میں فلائی اوورز ہیں وہاں تاریں لگوائی جائیں، اس حوالے...

ہائیکورٹ کے حکم کی دھجیاں،پٹواری عدالتی فیصلے کیخلاف کھڑے ہوگئے،منشی بدستورڈیوٹی پرتعینات

ملتان (ملک اعظم) محکمہ مال ملتان کا پٹواری مافیا ہائی کورٹ کی جانب سے منشیوں کو ہٹائے جانے کے فیصلہ کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوچکا ہے چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تحصیل ملتان سٹی اور تحصیل ملتان صدر کے پٹواریوں نے اپنے منشیوں کو نہیں ہٹایا ہائی کورٹ کے احکامات کو ناکام بنانے کے لیے تحصیل دار اور نائب تحصیلدار اور قانونگووں نے ایکا کر لیا پٹواریوں کی آشیر باد سے تحصیل ملتان...

پل 13چوٹی زیریں پرروڈ بلاک،فصلوں کونقصان،فوری ریلیف فراہم کرنے کامطالبہ

چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) ڈی جی کینال کی طویل بندش پر کسان سراپا احتجاج، کاشتکار نہری پانی کی بندش کے خلاف محکمہ انہار کے خلاف پل 13 چوٹی زیریں کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی کینال کی طویل بندش کے باعث کھڑی فصلوں کو نہری پانی نہ ملنے پر چوٹی زیریں کے کاشتکاروں نے پل 13 چوٹی زیریں کے مقام پر محکمہ انہار کے خلاف شدید...

سستاآٹامہنگے داموں بھی نایاب،سرکاری اہلکارچہیتوں پرمہربان

شجاع آباد، جلالپورپیروالا (کرائم رپورٹر، نمائندہ بیٹھک)شجاع آباد میں آٹے کا بحران بدستور جاری، مخصوص کی گئی کریانے کی دکانوں پربنائے گئے پوائنٹس ختم، سکندر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے ایک چہیتے اہلکار کے پوائنٹ پر اپنے مخصوص چہیتوں کو ہی نوازا جاتا ہے، عوامی حلقوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی آٹے کا بحران بدستور جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے آٹے کی دستیابی میں مشکلات پر احتجاج کرتے...

این اے177،178،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جمشیددستی کوٹکٹ دینے کی حامی،ضلعی رہنمامخالف

مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر) ضلع مظفرگڑھ کے 2قومی حلقوں این اے 177,178 پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جمشیددستی کو ٹکٹ دینے کے لئے سنجیدہ جبکہ ضلعی قیادت کی شدید مخالفت، پی ٹی آئی کورننگ باڈی اجلاس میں سابق ضلعی صدر تحریک انصاف کی جانب سے جمشیددستی کی عمران خان کے متعلق ماضی کی سخت تنقید پر مبنی تقاریراور ان کے بیانات کو بطورثبوت پیش کیاگیا، اس پر پارٹی کی قیادت و چیئرمین نے کہا کہ آپ میں سے...

روجھان:بی ایم پی سودخوروں کی معاون،شہری اٹھاکر بااثرشخص کے حوالے کردیا

راجن پور (سٹی رپورٹر)روجھان میں سود کی رقم کا تنازعہ، بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بھنڈووالا نے شہری کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر سود مافیا کے حوالے کر دیا ۔سود خور مافیا کی مدد کیلئے من گھڑت مقدمہ درج کر کے عبدالغفور جھلن کو چوک روجھان کے قریب گرفتار کیا گیا۔ اہلیہ عبدالغفور جھلن نے تھانہ روجھان میں درخواست دی ہے کہ میرے خاوند کو بی ایم پی پولیس نے گرفتاری کے بعد اسے سودمافیا بااثر افراد...

عثمان بزدارکے فرنٹ مین،معاونین کاگھیراتنگ،اسدچانڈیہ کھڈے لائن

تونسہ شریف( سلیم ناصر گورمانی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں اور معاونین کے خلاف ایک با رپھر گھیرا تنگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان اسد چانڈیہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ عثمان بزدار کے دور اقتدار میں اسد چانڈیہ اسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور اسسٹنٹ کمشنرتونسہ شریف تعینات رہے ۔بزدار اور برادران کے لئے سرکاری محکموں سے بھتہ کی وصول کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ حمزہ شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے...

سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا: طالبان کا دعویٰ

ملتان (بیٹھک سپیشل) طالبان حکومت میں کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کے قاتل اور ان کے ایک محافظ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔زدران نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ نبی زادہ اور ان کے محافظ (اسماعیل) کو مقتول کے ایک اور محافظ (ملیار) نے قتل کیا ہے۔ مرسل نبی زادہ کو 14 جنوری کو کابل کے احمد شاہ بابا مینا میں رات کے وقت اپنے...

سعید احمد صدیقی کی چھٹی برسی، ’’ٹینک چوری کی خبر‘‘ سے یادیں تازہ

ملتان(بیٹھک سپیشل رپورٹ) معروف صحافی ، تجزیہ نگار ، کالم نگار ، مفکر سعید احمد صدیقی کی گزشتہ روز چھٹی برسی تھی۔ چیئرمین شام دوستاں آباد طارق عمر چودھری نے علمی، ادبی، صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت سے اوصاف کے مالک تھے۔ خاموش طبع مگر پروگریسو سوچ کے صحافی تھے ۔ کرائم رپورٹنگ میں مہارت رکھتے تھے ۔ مسیح اللہ خان جامپوری ملتان کے نامور سینئر صحافی اور میدان صحافت...

28یونین کونسلزکی واپسی ،میٹرو اورضلع کونسل ا نتظامیہ میں تنازع

ملتان(سٹی رپورٹر)نئے بلدیاتی ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کی حدود میں 68 یونین کونسلوں سے 96 یونین کونسلوں تک اضافہ ہوگیا.ضلع کونسل ملتان کے زیر کنٹرول28یونین کونسلوں کی واپسی پر دونوں اداروں میں پھڈا پڑ گیا. میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی یونین کونسلوں کا ریکارڈ اس لئے نہیں دیا جارہا کیونکہ ضلع کونسل ملتان کی انتظامیہ نے ان یونین کونسلوں میںکروڑوں روپے کی نقشہ فیس خورد برد کرکے متعدد کمرشل تعمیرات...

بلدیہ عملہ اوردکانداروں کی ملی بھگت،کروڑوں کاجرمانہ ففٹی،ففٹی

ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی400 سے زائد دکانات کے کرایوں میں لیٹ ادائیگی پر سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے عائد جرمانے معاف کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔شعبہ کرایہ داری کے افسران و عملہ نے ڈیفالٹرز اور لیٹ ادائیگی کرنے والےدکانداروں کورعاتیں دے کر جیبیں بھرنا شروع کردیں۔ آڈٹ حکام نے کرایہ داری رولز کے تحت ہرماہ کی 5 تاریخ تک ادائیگی نہ کرنے والے دکانداروں سے فی کس 900 روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم...

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹرانسفر ہونیوالے ایم ڈی کےگھپلوں کا انکشاف

احمدپورشرقیہ(سپیشل رپورٹر) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑےپیمانےپرکرپشن، بےضابطگیوں کا انکشاف ،ایم ڈی ہائوس میں دفتر لگا کررات کی تاریکی میں کروڑوں کی رشوت لیکر الاٹمنٹس کی گئیں ،کوئی عدالت لگی نہ سماعت ہوئی اور فیصلے کردیئے گئے۔بورڈ آف ریونیو کے اختیارات بھی سابق ایم ڈی نے استعمال کئے ۔مکمل چھان بین کی جائیگی نئے ایم ڈی چولستان کی یقین دہانی، شہریوں چولستانیوں کانگران وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ اف ریوینیو سے تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات...

ڈیرہ :بلدیہ افسروں نے سیورمین بھرتی چہیتے کو سپروائزر لگادیا

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں مبینہ بد عنوانیوں کا انکشاف، ایک اور سفید پوش سفارشی ملازم محکمہ میں بھرتی، متعلقہ افسران نے سیورمین بھرتی ہونیوالے چہیتے ملازم کو سپروائزر لگادیا ۔مالی طور پر انتہائی غیر مستحکم محکمہ پر درجنوں دیگر سفید پوش بوجھ بن گئے۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے متعلقہ افسران نے کچھ عرصہ قبل کووڈ ٹیم میں کام کرنیوالے تیمورنامی شخص کوسیور مین بھرتی کرکے غیرقانونی طور پر سپروائزر لگا...

نئی ڈویژن، اضلاع اور تحصیلیں بننے کا نوٹیفکیشن پنجاب میں جنرل الیکشن تک معطل

ملتان ، مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ، تحصیل رپورٹر)نئی ڈویژن، اضلاع اور تحصیلیں بننے کا نوٹیفکیشن پنجاب میں جنرل الیکشن تک معطل کردیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن کے حکم پرسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ضلع کوٹ ادو کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔گجرات ڈویژن کا نوٹیفیکیشن جنرل الیکشن تک معطل کردیا گیاجبکہ ضلع وزیرآباد، ضلع کوٹ اددو، ضلع تونسہ شریف، ضلع تلہ گنگ اور ضلع مری کا نوٹیفکیشن جنرل الیکشن تک معطل کردیا گیاہے۔تحصیل علی پور چھٹہ، جلال پور جٹاں،...

وی سی اسلامیہ یونیورسٹی کیخلاف کارروائی میں تاخیرپر وزیراعلیٰ کوخط

احمدپورشرقیہ (سپیشل رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر کی مبینہ کرپشن پروزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کی رپورٹ پرکارروائی میں تاخیر‘ اسسٹنٹ پروفیسرنے وزیراعلیٰ کورپورٹ بارے آگہی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔وی سی اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرانجینئراطہر محبوب پر13 ماہ کے دوران سینکڑوں غیرقانونی تعیناتیاں اورکروڑوں روپے کی کرپشن پرنوکری سے برخاست کرنے اورکیس اینٹی کرپشن کوبھجوانے کی سفارش کی گئی تھی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرانجینئراطہرمحبوب کی کروڑوں روپے کی کرپشن400 سے زائد ایسوسی ایٹ لیکچرار کی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں...

مظفرگڑھ :عدم اعتماد پرپی ڈی ایم سے رابطے،پی ٹی آئی کے 4 سابق ایم پی ایزکو ٹکٹ نہ دینےکافیصلہ

مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر)تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پی ڈی ایم سے روابط رکھنے پر تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کے 4 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ جبکہ فیاض چھجڑا ، اقبال خان پتافی ،نواب محمد احمد خان ، نواب منصور خان کے ٹکٹ کنفرم ، این اے کی نشست پر جمشید دستی کی حمایت کی ہو سکتی ہے۔ ذرائع۔ تفصیل کے مطابق آنیوالے جنرل الیکشن یا متوقع ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف...

جہیز نہ بناپانےپرباپ کی مبینہ خودکشی

رحیم یار خان (بیٹھک رپورٹ)بیٹی کے جہیز کاسامان اکٹھانہ ہونے پر دلبرداشتہ 55 سالہ باپ نے گلے میںپھنداڈال کرمبینہ خودکشی کرلی۔تفصیل کیمطابق چک129 پی کارہائشی55سالہ رنگین خان جواسی علاقہ میں پیٹرول پمپ پر20سال سے بطور پمپ آپریٹرتھاجسکی بیٹی کی آئندہ ماہ شادی کی تاریخ مقرر تھی‘ تاہم بیٹی کاجہیز اکٹھا نہ ہونے پردلبرداشتہ ہوکر 55سالہ باپ رنگین خان نے گزشتہ روز سمدھی کےرقبہ میں لگےدرخت سے لٹک کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی‘ورثاء نے فوری نعش کوشیخ زید ہسپتال...

ایم ڈی اے نےکمرشلائزیشن فیسوں میں سرکار کوکروڑوں کا گھاٹاکرادیا

ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی اے انتظامیہ نے زیر کنٹرول سڑکوں پرایک کنال سے زائد رقبے پر تعمیر کمرشل عمارتوں پر کمرشلائزیشن فیس کی 3 کیٹگریز کیمطابق ریٹ لگا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کاجھٹکا لگا دیا۔ اس وقت ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول 21 سےزائد سڑکوں پر300 سے زائد کمرشل عمارتوں کے مالکان کیساتھ ملی بھگت کرکے انکے برلب روڈ 1 کنال سے زائدکے پلاٹوں پر کمرشلائزیشن فیس کے 3 ریٹس لگا کر ان مالکان کو کروڑوں...

پنجاب بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران بحال، عدالت نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلرز فارغ کرنیکا حکم کالعدم کردیا

رحیم یار خان (بیٹھک رپورٹ) پنجاب بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران بحال، عدالت نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلرز کو فارغ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ پٹیشنر محمد علی نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اپنی معطلی کے اقدام چیلنج کیا ہوا تھا سابقہ پیشی پر عدالت الیکشن کمیشن کو بذریعہ سپیشل میسنجر طلب کیا تھا جو اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں حاضر تھا جسٹس انوار الحق پنوں...

زلزلے کو برداشت کرنیوالی عمارتیں کیوں گرگئیں ، ترکی ،شام میں سوالات

ملتان(بیٹھک رپورٹ)ترکی میں زلزلے سے نو تعمیر شدہ فلیٹ منہدم ہونے کے منظر نے غم و غصے کو جنم دیا۔دو بڑے زلزلوں – 7.8 اور 7.5 کی شدت سے ہر قسم کی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور جنوبی ترکی اور شمالی شام میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اپارٹمنٹ کی کچھ نئی عمارتیں بھی خاک میں مل چکی ہیں،...

محمد بن سلمان کےآنےکے بعدسعودیہ میں پھانسیاں دگنی ہوگئیں

ملتان(بیٹھک رپورٹ)سعودی عرب میں قیدیوں کے رشتہ داروں نے میڈیا کوانٹرویو میں کہا کہ حکام کیجانب سے انکے رشتہ داروں کے خلاف پھانسی کی سزائیں انکے اہل خانہ کو پیشگی وارننگ یا اطلاع کے بغیر دی گئیں۔انسانی حقوق کی ایک نئی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور ان کے بیٹے محمد بن سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2015 سے ملک میں پھانسی کی شرح تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔حکام نے مصطفیٰ...

غفلت سے بیٹی کھونے والاڈٹ گیا،نشترانتظامیہ انصاف میں رکاوٹ

ملتان (سہیل چوہدری)نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت اور نااہلی کے باعث بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بی ایس بی ایڈ کی طالبہ جاں بحق ہوگئی ۔نشتر ہسپتال کی انتظامیہ ذمہ دار ڈاکٹروں کو بچانے کیلئے سرگرم، صوبائی محتسب اعلیٰ نے نشتر انتظامیہ کو پیش ہونے کیلئےنوٹس جاری کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ عابد علی کی 18 سالہ بیٹی زہرہ بتول زکریا یونیورسٹی سے بی ایس بی ایڈ کر رہی تھی جسے بخار ہوبے پرنشتر...

زمینیں کسی صورت ایچ ڈی اےپراجیکٹ کے حوالے نہیں کر سکتے:متاثرین

ہنگو( طارق محمود مغل) ایچ ڈی اےہنگو پراجیکٹ کے متاثرین کا احتجاج،انتقالی زمینیں کسی صورت پراجیکٹ کے حوالے نہیں کر سکتے، صدیوں سے نادر آباد میں آباد ہیں، انتظامیہ اور حکام ہمارے تحفظات دور کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کرینگے،ایچ ڈی اے کے مطالبات پر اپنا کردار ادا کروں گا سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔تفصیل کیمطابق ہنگو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ کیخلاف علاقہ نادر آباد کے مکینوں نےاحتجاج کیا۔احتجاج میں بڑی...

کاروکاری: خواتین سمیت 3افراد قتل،5شدید زخمی

فاضل پور،راجن پور (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )کاروکاری کےدو واقعات میں دو خواتین سمیت 3افراد قتل5شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ مٹھن کے موضع کوٹلہ حسین میں ایک خاندان کاروکاری کی بھینٹ چڑھ گیا، خاتون سمیت 2افراد قتل،4 معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے،سندھ کے شہر کندھ کوٹ کارہائشی خاندان ہجرت کرکے کوٹ مٹھن آباد ہوا تھا۔سفاک قاتل نےپیچھا نہ چھوڑا ،رات پونے 2بجے کے قریب مسلح ساتھیوں سمیت دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس کر فائرنگ...

ملتان کےہوٹلوں،سپر مارکیٹوں پربغیر چیکنگ گوشت سپلائی

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان شہر کی سپر مارکیٹوں،شاپنگ مالز اور ہوٹلوں وریسٹورنٹس پر مجاز اتھارٹی کی کلیئرنس کے بغیر جانوروں کا گوشت سپلائی ہونے لگا۔ جانور سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبحہ کئے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کو ذبحہ کرنے کیلئےسرکاری ویٹرنری ڈاکٹر کی موقع پر مہر لگوائی جاتی ہے۔ بھاری مقدار کے استعمال ہونے سے جانوروں کو غیرقانونی سلاٹر نگ کرکے عوام کو کھلایا جارہا ہے۔ ان سپرمارکیٹوں و ہوٹلوں میں ٹیسٹی ریسٹورنٹس گروپ،محراب ہوٹل،نواب ہوٹل،رمادہ ہوٹل،ایچ این...

ڈیرہ ائرپورٹ بدستورویران،5سال بعدفاروق لغاری کابورڈلگ گیا

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)ڈیرہ غازیخان کےائرپورٹ سےفلائٹ آپریشن شروع ہوانہ توسيع ہوسکی، ائرپورٹ کے نام تبدیلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد پر بھی5سال لگ گئے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے2018 میں ڈیرہ غازیخان ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی اور فاروق لغاری کے نئے نام کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا مگر اس پر عملدرآمد 2023 میں ممکن ہوسکا ۔ گزشتہ دنوں ائرپورٹ کے نئے نام کا بورڈ فاروق احمد خان لغاری ائرپورٹ کا بورڈ ائرپورٹ پر لگا...

ولیم کا کیٹ کوسرپرائزگفٹ

ملتان(بیٹھک سپیشل)ایک حالیہ شاہی دورے پرکیٹ نے کہا کہ انکے شوہر انہیں چاہے ویلنٹائن ڈے پر سرپرائز گفٹ نہ دیں لیکن انہوں نے انہیں اس سے پہلے ہی سرپرائز گفٹ دیا جس کی انہیں توقع نہیں تھی ۔برطانوی پرنس ولیم اورپرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے 20 سال پہلے ملنا شروع کیا اورانکی شادی کو اب تقریباً 12 سال گزر چکے ہیں۔کیٹ نے مذاق میں کہا کہ انکے شوہر اس سال ویلنٹائن ڈے کی مخصوص روایت کیمطابق انہیں...

پیارپہلی نظر میںنہیں ہوتا

ایک رومانوی لمحہ جہاں اتفاقاََ دو افراد ملے،ایک لحظے کو آنکھیں چار ہوئیں اوردنیا تھم سی گئی ،یہ تصوردیومالائی لگتا ہے لیکن بہت سے نوجوان جوڑے کہتے ہیں کہ وہ پہلی نظر میں محبت کی کیفیت سے گزر ے ہیں۔ اس بات کی کوئی علت سمجھ نہیں آتی آخر کیسے کسی کیلئےیکایک اتنے شدت کے جزبات آخر کہاں سے وارد ہو سکتے ہیں ۔قرون وسطیٰ شدت سے کسی کی محبت کو خلل تسلیم کیا جاتا تھاوراسکے علاج کیلئے