سعودی عرب واقعہ کو کئی گھنٹے گزر گئے، عمران خان کا مذمتی بیان نہ آیا - Baithak News

سعودی عرب واقعہ کو کئی گھنٹے گزر گئے، عمران خان کا مذمتی بیان نہ آیا

ملتان( سپیشل رپورٹر)توہین مسجد نبویۖ کوکئی گھنٹے گزر گئے ، عمران خان کا مذمتی بیان نہ آیا، ملتان میں حکومت جانے کا رونا روتے رہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے مسجد نبویۖ کی توہین کو 20گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کوئی مذمتی بیان ابھی تک نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد کے مسجد نبویۖ پہننے پر عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کی قیادت میں پی ٹی آئی جتھے نے مسجد نبویۖ کا تقدس پامال کرتے ہوئے نہ صرف سیاسی نعرے بازی کی بلکہ گالم گلوچ بھی کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان جو دعویٰ کرتے ہے کہ توہین رسالت کے مسئلہ پر سب سے زیادہ آواز میں نے اٹھائی اب تک کوئی مذمتی بیان نہیں آیا۔ جس وقت پی ٹی آئی کارکن یہ گناہ کر رہے تھے اس وقت عمران خان لائیو خطاب کررہے تھے۔ واقعہ کے بعد عمران خان نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے کیخلاف اور یوم القدس کے حوالے سے ٹویٹ کیا۔ ملتان میں اپنی حکومت جانے کا رونا روتے رہے لیکن مسجد نبویۖ کی توہین پر ان کی زبان سے ایک لفظ بھی نکلا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں