تحقیقاتی اداروں نے 800 سے زائد افراد کی نشاندہی کی ہے، جن میں سمندر پار پاکستانی بھی شامل ہیں، جو پاک فوج، قانون سازوں، حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان میں سے 580 اکاؤنٹس کی مکمل چھان بین کی گئی ہے اور انہیں ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر پانچ گروپوں اور دو ذیلی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔