عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا - Baithak News

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان کو ایک بار پھر حق بجانب قرار دیدیا۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی کہے تشدد کے باوجود ریمانڈ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا تو کیا یہ دہشت گردی ہے؟۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ قانونی کارروائی کی بات کرنے پر حکومت نے دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، یہ پاکستان اور دہشت گردی کے قانون کی توہین ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر ان ہی لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں