عراقی کردوں پر ایرانی حملوں میں توپ خانے اور ڈرون طیاروں کا بے دریغ استعمال - Baithak News

عراقی کردوں پر ایرانی حملوں میں توپ خانے اور ڈرون طیاروں کا بے دریغ استعمال

ایران نے عراقی کردستان میں نئے حملوں کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسے میں ایران نے کرد جنگجوں کو عراق کے شمال میں نشانہ بنانے کے لیے گزشتہ روز توپ خانہ اور ڈرون طیارے استعمال کیے۔ یہ بات ایک ایرانی کرد نے بتائی ہے۔اب تک سرحد پار کیے جانے والے حملوں میں14افراد مارے جا چکے ہیں۔ ایران کا الزام ہے کہ عراقی علاقے سے کرد جنگجو مہیسہ امینی کی موت کے بعد ایران میں بد امنی پیدا کر رہے ہیں۔
امینی کی ہلاکت ایرانی پولیس کی حراست میں ہوئی تھی جس کے بعد 16 ستمبر سے اب تک ایران میں مسلسل ہنگامہ آرائی ہے،ایران نے گزشتہ روز کرد جنگجووں پر توپ خانے کے علاوہ ڈرون طیاروں سے حملے کیے۔ اس حملے کے نتیجے میں کچھ چوکیاں تباہ ہو گئیں، مگر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ کرد ذرائع نے کہا کہ زیادہ تر عام لوگ مارے گئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی پاسدران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کرد مسلح جنگجو غیر مسلح نہیں ہو جاتے۔ ہم نے اس سلسلے میں عراق کی مرکزی حکومت کے علاوہ عراق کے شمالی ریجن سے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ اس بارے میں اپنی سنجیدگی دکھائیں۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں