کراچی، خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہوئے 6بچوں کا انتقال - Baithak News

کراچی، خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہوئے 6بچوں کا انتقال

کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ایک فیملی کے ہاں بیک وقت پیدا ہوئے 6 بچوں میں سے مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل کی رہائشی خاتون حنا زاہد نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے 1 مردہ حالت میں تھا جبکہ 5 بچے زندہ تھے۔
گائنی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق تمام بچے نارمل ڈیلیوری سے پیدا ہوئے جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں زندہ تھیں۔ڈاکٹر عائشہ نے بتایاکہ اسپتال پروٹوکول کے مطابق انہوں نے زچہ اور بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کے پیشِ نظر قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کرنے کا کہا تھا تاکہ بچوں کو انکیوبیٹر میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جا سکے۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جس کے سبب ان کا انتقال ہوا ہے۔ڈاکٹر سلیم کے مطابق بچے 300 سے 350 گرام وزن کے لگ بھگ تھے اور ایسے بچوں کے زندہ رہنے کی شرح دنیا بھر میں انتہائی کم ہے۔قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر سلیم کے مطابق جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں جڑواں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت سے ہی انتہائی تشویشناک حالت میں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 بچوں کا انتقال جناح اسپتال میں ہی ہو گیا تھا جبکہ مزید 2 بچے جناح اسپتال سے این آئی سی ایچ منتقل کرنے کے دوران انتقال کر گئے۔ڈاکٹر ناصر سلیم کے مطابق باقی 2 بچوں کو ادارہ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر حیات بوزدار کے زیرِ علاج رکھا گیا تھا جہاں ان دونوں بچوں کا بھی انتقال ہو گیا۔

بھارتی طیارے میں اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں