کراچی،ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے، مزید 201 کیسز رپورٹ - Baithak News

کراچی،ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے، مزید 201 کیسز رپورٹ

شہرقائد میں ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے، مزید 201 کیسز رپورٹ ہوگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ اب تک کراچی میں ایک ہزار 428 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع کورنگی ہے جہاں 84 کیس رپورٹ ہوئے۔
ضلع ایسٹ میں 42، جبکہ ضلع جنوب میں 31 اور ضلع سینٹرل میں 29 کیس رپورٹ ہوئے۔ضلع ملیر اور کیماڑی میں چھ چھ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع ویسٹ میں ڈینگی وائرس تین افراد متاثر نکلے ہیں۔رواں سال اب تک کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 635 ہوچکی ہے، جبکہ 9 مریض جاں بحق ہوئے۔

بھارتی طیارے میں اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں