آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے کھیت میں آگ بھڑک اٹھی، اپنی مدد آپ کے تحت قابو پالیاگیا - Baithak News

آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے کھیت میں آگ بھڑک اٹھی، اپنی مدد آپ کے تحت قابو پالیاگیا

چوک سرور شہید (نمائندہ بیٹھک) آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے کھیت میں آگ لگ گئی،تفصیل کے مطابق گزشتہ شب مظفرگڑھ کی تحصیل چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے عبدالغفور نامی کاشتکار کی گندم کی فصل کو آگ لگ گئی۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا،جس کی وجہ سے ملحقہ کھیت اور فصلات آتشزدگی سے محفوظ رہیں۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کھیت کے مالک کاشتکار عبدالغفور کے مطابق وہ ایک چھوٹا کاشتکار ہے اور اسکی 2کنال پر کھڑی گندم کی فصل جل کر خاکستر ہو گئی ہے جو اس کیلئے ناقابل برداشت نقصان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں