منظور وسان پیشگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں، جمال صدیقی - Baithak News

منظور وسان پیشگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں، جمال صدیقی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے منظور وسان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ منظور وسان پیشگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے عوام تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، پی پی رہنما مسخریاں چھوڑ کر کروڑوں لوگوں کی بحالی پر توجہ دیں۔جمال صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے دن گننے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مشیر زراعت منظور وسان نے کہا تھا کہ عمران خان کے لیے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے، وہ پھنس چکے ہیں، جنہوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں۔

ہمارے لیے یوکرین سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے،بلاول بھٹو زر داری

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنا تبصرہ بھیجیں