مسجد نبوی ۖواقعہ،پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں احتجاج کااعلان - Baithak News

مسجد نبوی ۖواقعہ،پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں احتجاج کااعلان

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسجد نبوی کے واقعے کے خلاف کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ مسجد نبوی کی توہین کے خلاف کل سندھ میں احتجاج ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ کی دعویدار پی ٹی آئی مدینہ میں کھڑے ہوکر مدینے کی بے حرمتی کر رہی ہے، عمران خان اور اس کی ٹیم اقتدار جانے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، عمران خان کا ایجنڈا اقتدار، جھوٹ، انتشار، فساد اور عوام کی بربادی کرنا ہے۔مسجد نبوی? واقعہ: مقدس مقام کی بیحرمتی کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتاران کا کہنا تھاکہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان سب سے بڑے مکار اورڈاکو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی ? میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش ا?یا جس میں کچھ افراد نے چور چور کینعرے لگائے اور مریم اورنگزیب کو گالیاں دیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے جبکہ اس نعرے بازی میں پی ٹی ا?ئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے تاہم صاحبزادہ جہانگیر نے تردید کی ہے۔مسجد نبوی? کواقعے کے بعد پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور سابق وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں