حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے
لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں کامعائنہ کررہے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمدارشد نے شہرکی مختلف مارکیٹو ں کامعائنہ کیا ۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخ پر اشیاء خورد نوش کی دستیابی چیک کی اور سرکاری نرخ نامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے۔