ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کے نواحی علاقہ مخدوم رشید میں 40 سالہ شخص پر اسرار طور پر مردہ حالت میں ملا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق پل چٹھہ کا رہائشی شاہد اقبال کھوکھر مردہ حالت میں ملا ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے لی، ڈی ایس پی مخدوم رشید راؤ سلیم کے مطابق شاہد کھوکھر چند دوستوں کے ہمراہ تاش کھیل رہا تھا، کچھ دیر بعد لوگوں نے دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پڑا تھا اور اسکے دوست وہاں سے غائب تھے، اسکی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے، ظاہری طور پر جسم کے کسی حصے پر کوئی نشان نہیں ، تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

مخدوم رشید میں 40سالہ شخص کی پراسرار موت، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں