ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات تعطل کا شکارہیں - Baithak News

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات تعطل کا شکارہیں

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو جوہری معاہدے میں واپس لانے کے لیے مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہیں۔اس مجوزہ معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام پرقدغنیں عاید کرے گا اور اس کے بدلے میں امریکا اس کے خلاف عاید کردہ پابندیاں ختم کردے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے خدشہ ہے،امریکا کی سیاسی صورت حال کے باعث اب ہم ایک طرح کے تعطل میں رہیں گے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے گذشتہ ڈیڑھ ایک سال کے دوران میں ایران جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کو مربوط کیا ہے اور انھوں نے ایران اور امریکا کے درمیان ویانا اور دوسرے مقامات پر بالواسطہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گذشتہ ماہ انھوں نے تمام فریقوں کے سامنے ایک متن پیش کیا تھا۔اسے انھوں نے اس وقت حتمی قرار دیا تھا۔انھوں نے گفتگو میں بتایا کہ ہر ایک کے موقف کے درمیان یہ بہترین توازن کا نقطہ ہے۔لیکن ایران اس مطالبے پر قائم ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کا عالمی ادارہ (آئی اے ای اے) تحقیقات کی ایک لکیر کھینچے۔ایجنسی کو ایران کے تین غیرعلانیہ مقامات پر جوہری مواد کے نشانات ملے تھے۔
اس کے بعد سے ایران ایجنسی کے دائرہ اختیار کے بارے میں سوال اٹھا رہا ہے۔بوریل نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران میں تجاویز باہم مدغم ہو رہی تھیں لیکن ناخوشگوار طور پر، موسم گرما کے بعد، آخری تجاویزمیں کوئی تال میل نہیں ہو رہا ہے- وہ مختلف ہو رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا:ایرانیوں کی آخری تجاویز سے کوئی مدد نہیں مل رہی تھی کیونکہ ہم قریبا وہاں موجود تھے
پھر نئی تجاویز سامنے آئیں اور سیاسی ماحول کوئی زیادہ سازگارنہیں ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہورہا ہے لیکن مجھے اگلے دنوں میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

بھارتی طیارے میں اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں