ملتان (وقائع نگار) ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شبیر چوہان ایرانی تیل کی سمگلنگ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کی چوری میں ملوث آئل مافیا کی نشاہدہی جان کو داؤ پر لگا بیٹھے سی پی او ملتان کو نجیب اللہ پٹھان ،ارشد بھٹہ، اشرف بھٹہ، شریف ترگڑ ،مرید وریار، فدا میراثی نے ساتھیوں سمیت شبیر چوہان کے گھر دھاوا بول دیا ۔اہل محلہ کے اکٹھے ہونے پر ایرانی تیل کے سمگلر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ قبل ازیں شیر شاہ کے رہائشی شبیر چوہان نے سی پی او ملتان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ملتان کا علاقہ شیر شاہ سمگلڈ شدہ ایرانی تیل اور پی ایس او کے چوری ہونے والے پٹرول کے سٹاک کا مرکز بن چکا ہے۔ نجیب اللہ پٹھان جو کہ پی ایس او کے آئل ٹینکر کی ڈکیتی میں ملوث ہے، اس کے خلاف پی ایس او کے آئل ٹینکر کا تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ نمبر 1053/21 درج ہے۔ اس مقدمے میں نجیب اللہ پٹھان نے 78 ہزار لٹر کی ڈکیتی کا اقرار کر لیا تھا لیکن بعد میں مک مکا کرکے نہ تو مال مقدمہ ہی ڈراپ کروا دیا ۔درخواست گزار کےمطابق نجیب اللہ پٹھان کے خلاف تھانہ گجرات میں میں آئل ٹینکر چوری کا مقدمہ درج ہے جبکہ ارشد بھٹہ ،اشرف بھٹہ ،شریف ترگڑ ،مرید وریار، فدا میراثی وغیرہ ایرانی تیل کے بہت بڑے دھندے میں ملوث ہیں۔ نجیب اللہ پٹھان اور دیگر سمگلر پی ایس او، ایرانی تیل شیر شاہ اور بابر چوک ملتان میں سٹاک کرتے ہیں جس کے بعد ملتان شہر اور دوسرے علاقوں کو سپلائی کرتے ہیں۔ شبیر چوہان نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیاکہ ملزمان اس وقت ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی تیل سمگلڈ کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ پی ایس او کے آئل ٹینکر چوری میں جدید طریقے استعمال کرنا شروع کر دئیے ۔سی پی او ملتان نے شبیر چوہان کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد ارشد بھٹہ کو کارروائی کی ہدایات جاری کیںجن پر آج تک عمل نہیں ہوسکا جس کے بعد نجیب اللہ پٹھان، ارشد بھٹہ، اشرف بھٹہ، شریف ترگڑ،مرید وریار،فدا میراثی آپے سے باہر ہوگئے اور رات کی تاریکی میں شبیر چوہان کے گھر چڑھ دوڑے جہاں شدید فائرنگ کی اور درخواست کی پیروی سے باز نہ آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ضلعی سنیئر نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ نے الزام عائد کیا ہےکہ تھانہ مظفر آباد کا اے ایس آئی ناصر ملزمان کا تحفظ کرتا آرہاہے۔ ناصر پانچویں مرتبہ تھانہ مظفر آباد میں تعینات ہوا ہے ملزمان کے خلاف کارروائی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔ اس حوالے سے مرید وریار نے اپنے موقف میں کہا کہ شبیر چوہان میرا بھائی ہے۔ انہوں نے عدالت میں میرے ساتھ صلح کر لی تھی۔ میں نے شبیر چوہان کے گھر پر کوئی حملہ نہیں کیا جبکہ نجیب پٹھان، فدا میراثی، شریف ترگڑ، اشرف بھٹہ، ارشد بھٹہ نے کال ہی اٹینڈ نہیں کی۔

آئل مافیاکاشکایت پرشبیرچوہان کے گھردھاوا،فائرنگ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں