
ملتان (وقائع نگار)” آج ہڑتال ہے ” اس طرح کے بورڈ ،پینا فلیکس اور چارٹس تحصیل ملتان سٹی اور تحصیل ملتان صدر کے پٹواریوں نے دفاتر کے باہر لگا کر شہریوں سے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی کورٹ نے صوبہ بھر میں پٹواریوں کو منشی رکھنے سے روک رکھا ہے لیکن پٹواریوں نے ہائی کورٹ کے احکامات کو روندتے ہوئے آج بھی منشیوں کو نہ صرف اپنے دفاتر کا چارج دے رکھا ہےبلکہ مالک و مختار بھی بنا رکھا ہے۔ پٹواری سارا دن دفتر سے غائب رہتے ہیں۔ دن بھر منشی شہریوں سے لوٹ مار کرتے نظر آتے ہیں ۔موضع جمعہ خالصہ میں پٹواری ریاض جہانگیر نے اپنے بیٹے اسد کو لوٹ مار کی چھٹی دے رکھی ہے۔
پٹواریوں کی لوٹ مار
موضع نیل کوٹ کے پٹواری چوہدری الیاس نے اپنے سالے کو شہریوں کو لوٹ مار کے لئے رکھا ہوا ہے۔ موضع قطب پور کے پٹوار نے بھی اپنے قریبی عزیز کو چھوڑ رکھا ہے. جبکہ موضع طرف مبارک دوئم اور موضع طرف راوی کے پٹواریوں کے منشیوں نے اپنی اپنی سلطنت بنا رکھی ہے۔ یہ پٹواری براہ راست رشوت نہیں لیتے اپنے منشیوں کو فرنٹ مین رکھا ہوا ہے. جو اراضی مالکان کو ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہیں ۔اسکے ساتھ منہ مانگی رشوت وصول کرتےہیں۔ اب موضع جمعہ خالصہ اور موضع نیل کوٹ کے منشیوں نے مہنگائی کے نام پر رشوت میں بھی اضافہ کر رکھا ہے. جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹواریوں کی دیکھا دیکھی. تحصیل ملتان سٹی کے نائب تحصیلدار رانا گلزارنے اپنے بیٹے کو فرنٹ مین کے طور پر رکھا ہوا ہے. جو اپنے والد سے درخواست مارک کرانے کے لیےرشوت وصول کرتا نظر آتا ہے۔ ذرائعکے مطابق ہڑتال کا نوٹس لگانے کا بنیادی مقصد یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے. کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرکے اینٹی کرپشن کارروائی نہ کر ڈالے۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف ڈپٹی کمشنر آفس پٹواریوں کو منشی رکھنے سے منع کرتا ہے. دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں یہی منشی ڈپٹی کمشنر کو ریکارڈ پیش کرکے شہریوں کو کھلے عام بیوقوف بناتے نظر آتے ہیں۔
Leave a Comment