بہاولپور،شاہ صدر دین،احمد پورسیال، کوٹ مٹھن(نمائندگان بیٹھک) آٹے کی غیرمنصفانہ تقسیم،خواتین کااحتجاج،سیل پوائنٹس پروارداتیں،پولیس نے نگرانی کاحکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ صدردین سے نمائندہ بیٹھک عابد حسین سرائی کے مطابق دری ڈھولے والی پر آٹے کیغیر منصفانہ تقسیم کی جاتی ہے من پسند لوگوں اور سفارشی ٹولوں کو آٹا مل جاتا ہے مگر گھنٹوں انتظار کرنے والی خواتین کو آٹا نہیں ملتا روزانہ کی طرح آج بھی اسی طرح من پسند لوگوں کو آٹا دیا گیا جس سے تنگ آکر گھنٹوں انتظار کرنے والی خواتین نے احتجاجی طور پر انڈس ہائی وے روڈ بلاک کر دیا جس کے بعد انتظامیہ نے آکر اختجاج کرنے والی خواتین کو آٹا دلوایا اور روزانہ کی بنیاد پر آٹا ملنے کی یقین دہانی کے بعد خواتین نے روڈ کھول دیا۔ فوڈ کنٹرولر مہر اختر صاحب نے آٹا کے کوٹہ میں 100تھیلے کا اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے دری ڈھولے والی پر اضافی 100تھیلہ آٹے کا بھیجا جائے گا اور آئندہ میں خود دری ڈھولے والی پر اپنی نگرانی میں آٹا تقسیم کرواؤں گا اور بھرپور کوشش کریں گے کہ مستحقین تک آٹے کی رسائی یقینی بنائیں۔احمد پور سیال سےتحصیل رپورٹرکے مطابق احمد پور سیال میں لائنوں میں لگنے کے باوجود مستحقین سستے آٹے سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے خواتین بھی سارا سارا دن ذلیل وخوار ہونے لگیں ۔ احمد پور سیال میں سستا آٹا پروگرام انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے آٹے کی فروخت کی ناقص منصوبہ بندی کے خلاف صارفین سراپا احتجاج ہیں ۔کوٹ مٹھن سےمحمد حسین گو پانگ کے مطابق کوٹ مٹھن شہر میں سرکاری سستا آٹا شناختی کاڑڈ جمع ہونے کے باوجود نہ ملنے کی وجہ سے مزدور غریب سفید پوش طبقہ عوام بیوہ بزرگ خواتین اور غریب گھرانے کی خواتین پریشان حال ہو گئے غریب عوام کیلئے سستا آٹا کا حصول مشکل ترین بن مرحلہ بن گیا ۔غریب شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھرپور احتجاج کیا ۔بہاولپور سےرانا مجاہد ڈسٹرکٹ بیورو کے مطابق آٹے کے سیل پوائنٹس پرڈکیتی کی واردات، ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید ان ایکشن ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے آٹاپوائنٹس کی کڑی نگرانی کاحکم جاری کردیا ۔ ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدید راناعابدحمید نے انچارج چوکی سیٹ لائٹ ٹاؤن ملک ریاض اے ایس آئی کے ہمراہ آٹاسیل پوائنٹ حسینی چوک آٹا سیل پوائنٹ ون یونٹ چوک آٹاسیل پوائنٹ بشیروالا بھٹہ آٹاسیل پوائنٹ، ٹبہ بدرشیر کادورہ کیااوراس موقع پرآٹاسیل کرنیوالے افراد اورعوام کومکمل تحفظ کایقین دلایا اورانچارج چوکی سیٹ لائٹ ٹاؤن کوہدایت جاری کی کہ وہ تمام سیل پوائنٹس پرنفری تعینات کریں اورکسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ پرپولیس فوری حرکت میں آنی چاہیے۔

آٹے کی غیرمنصفانہ تقسیم،خواتین کااحتجاج،سیل پوائنٹس پروارداتیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں