احمد پور شرقیہ (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب بھر کی طرح احمد پورشرقیہ میں بھی پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکرز پر متعدد تھانہ جات میں ایف آئی آرزکا اندراج۔عہدیداران وورکرزکی ضمانتیں منظور۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح احمد پور شرقیہ میں بھی پی ٹی آئی عہدیداروں اور ورکرز پر تھانہ سٹی اور اوچشریف میں ہونیوالی FIR پر پی ٹی آئی کے 15 ارکان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ،ساجد سرا جلوانہ ایڈووکیٹ ،عبدالباسط شکرانی، ملک آصف امان، محمد عالم عرف سنی،محمد اسلم کانجو ،عمران خان بلوچ ،عمار نواز خان ،میاں شجاع ،مکی معاویہ،ملک محسن للو ،ملک شکیل آرائیں ،محمد جاوید ،اکبر ستار ،غلام عباس بخاری اور محمد فاروق نے ایڈیشنل سیشن جج رانا شمشاد علی کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کرالیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جو چاہےکر لے ہم اس کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

احمدپورشرقیہ:پی ٹی آئی عہدیداروں ،ورکرزکی ضمانتیں منظور
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں