بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) احمدرضاقصوری چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ نامزد‘ سیدپرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کے بانی رہیں گے۔ اے پی ایم ایل پرویز مشرف پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیف الرحمن،دبئی کے صدر یونس ملک، سینئر فانڈر ممبر تحقیق احمد خان، جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈ ی نیٹر و صدر حاجی محمد شریف راجپوت، سینئر ممبر افضال احمد فاروقی اور چیف گنائزر اسلام باد سید کمال احمد نے اسلام آبادسے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد و چیئرمین سید پرویز مشرف کے انتقال کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر احمد رضا قصوری سے مذاکرات کامیاب، آئندہ چیئرمین شپ کیلئے احمد رضا قصوری نامزد، آل پاکستان مسلم لیگ (پرویز مشرف) کی پارٹی کو نئے عزم کے ساتھ لانے پر اتفاق، بہت جلد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین احمد رضا قصوری ہونگے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند دنوں میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائیگا۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے بانی و قائد مرحوم سید پرویز مشرف ہی رہیں گے۔

احمد رضا قصوری چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ نامزد، باقاعدہ اعلان جلد متوقع
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں