اسلامیہ یونیورسٹی،پیپراقوانین کی دھجیاں،بغیرٹینڈرایک ارب 14کروڑ کی خریداری - Baithak News

اسلامیہ یونیورسٹی،پیپراقوانین کی دھجیاں،بغیرٹینڈرایک ارب 14کروڑ کی خریداری

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں پیپرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، بغیرٹینڈرجاری کیے ایک ارب 14کروڑ روپے کی خریداری کرلی‘آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف،21کروڑ روپے کیPetty پرچیز جبکہ92 کروڑ روپے کے ٹینڈرجاری کرنے کی بجائے کوٹیشن بل پاس کرائے گئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرنے گورنرپنجاب کولیٹرلکھ دیا ۔اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ، تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں مبینہ طورپرپیپراقوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد کی رقوم میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ۔بتایاگیاہے کہ آڈیٹرجنرل پنجاب نے سالانہ آڈٹ سال2020-21 اورسال2021-22 میں انکشاف کیاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فنانشل ائیرجولائی سے ایک ماہ کے اندرتمام ترخریداری کی پلاننگ کرناتھی اس کے بعدپیپراقوانین کے مطابق خریداری کرناتھی لیکن انہوں نے اپنے مفادات کی خاطرچیزوں کی خریداری میں قانونی طریقہ کاراپنانے کی بجائےPetty پرچیزکے ذریعے21 کروڑ روپے سے زائدکی خریداری کی ہے اس طرح دیگرکاموں میں 92 کروڑ روپے کے ٹینڈرجاری کرنے کی بجائے کوٹیشن ورک کے ذریعے بل پاس کروائے ہیں جوصریحا ًغلط اورغیرقانونی ہے۔ کوٹیشن ورک کے ذریعے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کے فرضی بل بناکرمعمولی خریدکرکے خزانہ سرکار سے بھاری رقوم نکلوائی جاتی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر زوہیب زاہدنے گورنرپنجاب کوبھی تحریری درخواست بھجوائی ہے جس میں انہوں نے اس معاملہ کی سنجیدگی سے چھان بین کرکے ذمہ داروں کاتعین اوران کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں