ملتان (کاشف خان) ڈی ایس پی گلگشت اور ایس ایچ او بی زیڈ کو اغواء مقدمہ سے متعلق حقائق بتانا مہنگا پڑ گیا ۔ایس پی گلگشت نے دونوں پولیس افسران کی شہریوں کے سامنے کھینچائی کر دی۔ نازیبا الفاظ کے استعمال کیخلاف متاثرہ پولیس افسران نے تنگ آ کر ایس ایس پی آپریشنز کو شکایت لگا دی اور ساتھ ہی اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک روز قبل ایس پی گلگشت نے ڈی ایس پی گلگشت عمر لغاری اور ایس ایچ او بی زیڈ کو مقدمہ نمبری 290/23 بجرم 365 بی میں بسلسلہ انکوائری طلب کیا ہوا تھا ۔اس دوران وہاں دیگر ملزمان اور مدعی فریقین بھی موجود تھے۔ ایس پی گلگشت نے ایس ڈی پی او گلگشت سے مذکورہ مقدمہ کے حالات بارے پوچھا تو ڈی ایس پی نے مذکورہ اغواء کے مقدمہ میں تفتیش کے حالات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مقدمہ قابل اخراج ہونے متعلق بریف کیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ بی زیڈ کے اغواء کے مقدمہ کی مغویہ 14 سالہ عائشہ پر گوجرانوالہ میں چوری کرنے کی واردات کا پرچہ بھی درج ہے جسے ختم کروانے کی غرض سے تھانہ بی زیڈ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ اس لئے حالات مشکوک ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ بات سن کر ڈویژنل ایس پی یک دم غصے آ گئے۔ شہریوں اور ملزمان کے سامنے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو برا بھلا کہا اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے ۔جس پر ڈی ایس پی نے بھی جواب دیا کہ سر ہمیں بھی انگریزی آتی ہے۔ کم از کم لوگوں کے سامنے تو بے عزتی نہ کریں۔ بے شک اکیلے میں جو مرضی کہیں ۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ڈویژنل ایس پی کے ناروا سلوک کی شکایت لیکر ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے پاس پہنچ گئے جنہوں نے سی پی او ملتان کی رخصت کی واپسی تک معاملہ پر خاموش اختیار رکھنے کی تلقین کی۔ دوسری جانب پولیس ملازمین نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز کی ڈانٹ ڈپٹ سے بہتر ہے کہ ان سب پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن بھجوا دیا جائے تاکہ ذہنی کوفت سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت کے عین مطابق ڈی ایس پی گلگشت عمر حیات اور ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ یو نوید اقبال نے نمائندہ’’بیٹھک‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی کسی بھی قسم کی تلخ کلامی کے واقعے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایس پی گلگشت بابر جوئیہ کے احکامات کی روشنی کے عین مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ ایس پی گلگشت بابر جوئیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے بات نہ ہو سکی۔

اغواء مقدمہ کی تفتیش پر شبہ ظاہر کرنے پر ایس پی برہم، 2 پولیس افسران کی شامت
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں