
ملتان،ڈیرہ غازی خان،لودھراں،گڑھاموڑ،کہروڑ پکا،شاہ جمال،مظفرگڑھ،احمدپورسیال،علی پور (بیٹھک مانیٹرنگ رپورٹ،وقائع نگار،بیٹھک سپیشل رپورٹ،بیٹھک رپورٹ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،خبرنگار) افسروں کے دورے رائیگاں،بدنظمی برقرار،مفت آٹاوبال بن گیا، غریب خوار،کئی جگہ پرکٹوتیوں،سمارٹ شناختی کارڈکی شرط کی شکایات بھی سامنے آگئیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بدنظمی کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کومسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔ملتان سے وقائع نگارکے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کا فری آٹا مرکز کا وزٹ۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے سنٹر پر سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کی کہ عورتوں اور ضعیف افراد کے لئے علیحدہ کاؤنٹر بنائے جائیں ۔ سنٹر میں کاؤنٹرز کی تعداد زیادہ کئے جائیں ۔عوام کے لئے سنٹر میں سایہ اور پانی کا بہتر بندوبست کیا جائے۔سنٹر پر آنے والے لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ضلع کے 8 لاکھ سے زائد افراد کو 24 روز میں 3 تھیلے مفت فراہم کئے جائیں گے۔
افسروں کے دورے
اس مقصد کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپورٹس گرائونڈ آٹا پوائنٹ سمیت مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور انکی آٹے کے حوالے سے شکایات کا ازالہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ شدید رش کے باعث شہریوں کے شناختی کارڈ کی سکیننگ کیلئے کاونٹرز بھی ڈبل کردئیے گئے ہیں۔ضلع کے 36 پوائنٹس پر علی الصبح آٹا فراہمی کا آغاز کیا جارہا ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ شہریوں کا ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے۔ عمر جہانگیر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 34 سے زائد مفت آٹا پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ شہری ہی آٹا صول کرسکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کیلئے سایہ دار مقامات اور پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ہر شہری 24 دنوں میں 3 آٹے کے تھیلے حاصل کرسکے گا جس سے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج سے شہریوں کو براہ راست ریلیف حاصل ہورہا ہے۔لودھراںسےبیٹھک رپورٹ کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شہریوں کو مفت آٹا فراہمی کے جائزہ کیلئے لودھراں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر مخدوم عالی تحصیل دنیاپور، داخلی پوائنٹ لودھراں میرج ہال ،لودھراں پبلک سکول، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج لودھراں میں قائم کیے گئے آٹا فراہمی ٹرکنگ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے آٹا فراہمی پوائنٹس پرشہریوں کے شناختی کارڈز کو سکیننگ کرنے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے رائیگاں
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں مشہد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اشرف صالح اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ظہیر احمد میو بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے معائنہ کے دوران کہا کہ امسال حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کیلئے تاریخ ساز رمضان پیکیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 25 رمضان تک شہریوں کو مفت آٹا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ شہری مفت آٹے کی حصول کیلئے اپنی اہلیت 8070 پر مسیج کرکے چیک کرسکتے ہیں۔ کمشنر عامر خٹک نے ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹا فراہمی کے عمل میں بہتری اور تیزی لائیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی بات چیت کی اور انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔
پرائیویٹ پوائنٹ پر دو روز آٹا آیا لیکن گڑھاموڑ کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے چند گھروں میں آٹا میسر ہوا لیکن اب پرائیوٹ پوائنٹ پر آٹا آنا بند ہو گیا ہے۔ یونین کونسل میں مفت آٹا کے بینرز لگا دئیے ہیں لیکن ابھی تک مفت آٹا میسر نہ ہوا ۔رابط کرنے پر اے سی میلسی محمد اویس کے ترجمان نے بتایا کہ گڑھا موڑ کو بھی جلد سہولت میسر ہوگی۔ شہریوںنے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ سے گڑھاموڑ میں مفت آٹا سکیم کی جلد دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔کہروڑپکا سےکرائم رپورٹرکے مطابق حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لیے رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کا حصول غریب عوام کے لیے مذاق بن کر رہ گیا۔
بدنظمی برقرار
کہروڑپکا میں 4 سیل پوائنٹس اور 29 سیل شاپس تو بنا دی گئیں لیکن ان شاپس پر روزانہ کی بنیاد میں فی دکان پر 80 یا 100 تھیلے آٹا دیا جا رہا ہے جو کہ بہت کم ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد آٹا لئے بغیر خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔ دکانداروں اور شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر سیل پوائنٹس شاپس پر آٹے کا کوٹہ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔شاہ جمال سے نامہ نگارکے مطابق نامہ نگار شاہ جمال میں وزیر اعظم کے آٹا ریلیف پیکیج کا پوائنٹ تحصیلدار شاہ جمال نے سیاسی شخصیات اور سیاسی ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں میں دے دیا۔ غریب بزرگ ،مرد و خواتین سارا دن خوار ہو کر خالی واپس لوٹنے لگے جبکہ آٹا صرف تحصیلدار اور سیاسی شخصیات کے من پسند اور ٹاؤٹ کے کہنے پر تقسیم کیا جانے لگا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق تحصیلدار کا ٹاؤٹ مافیا 100 روپے فی تھیلا بھی وصول کرنے لگا۔ موقف لینے کیلئے تحصیلدار شاہ جمال چوہدری سے رابطہ کی کوشش کی۔ تو انہوں نے کال ہی اٹینڈ نہ کی۔مظفرگڑھ سےتحصیل رپورٹر۔ علی پورسے خبرنگارکے مطابق ضلع بھر میں مستحقین تک مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی فیلڈ میں متحرک ہوگئے ہیں۔ ڈپٹیکمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج،ضلع کونسل،خورشید آباد سکول۔ فیصل سٹیڈیم، گورنمنٹ پرائمری سکول بصیرہ، یونین کونسل شاہ جمال۔ کوڑے خاں سکول جتوئی اور علی پور میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ہر مفت آٹا پوائنٹس پر صفائی ستھرائی۔ سکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مفت آٹا
ڈپٹیکمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں فیلڈ میں موجود رہے۔ اور مفت آٹا پوائنٹس پر مفت آٹے کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا۔ کہ مفت آٹا پوائنٹس پر خواتین کے پردہ اور عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہر پوائنٹ پر سایہ دار جگہ،ٹھنڈے پانی،کرسیوں ودیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹا پوائنٹس پرعوام کو درپیش مسائل کو موقع پر حل کیا جائے۔ مسائل کو فوری حل کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر افسر کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سستی کا مظاہرہ کرنے والے اور کام چور افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔
خانگڑھ سے نامہ نگارکے مطابق وزیراعظم کی مفت آٹا ریلیف سکیم۔ مظفرگڑھ میں غریب عوام الناس کی تذلیل۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نااہلی، ٹاؤٹوں کاراج۔ تحصیل مظفرگڑھ کی یوسی خانپور شمالی بگاشیر میں 200سے زائد گٹوں کا مبینہ گھپلہ پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق شناختی کارڈز جمع کرکے میسج کے ذریعے۔ 3تین گٹو کٹوتی کرنے کے بعد 1ایک گٹو تھما دیا گیا۔ وزیراعظم کی مفت آٹا ریلیف سکیم میں ٹاؤٹوں کا راج بھی عروج پر ہے۔ جبکہ غریب عوامالناس میں خواتین، بزرگ ذلیل وخوار ہو رھے ھیں۔
مفت آٹاوبال بن گیا
قصبہ خان پور بگاشیر کے مکینوں ثاقب اسحاق،خادم گشکوری۔ اختر صدیقی،ملک اختر کریل، ملک مصطفی، رانا محمد رضوان ودیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ۔ اور فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر سے یوسی بگاشیر میں 5پوائنٹ بنانے۔ اور مبینہ ٹاؤٹوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احمد پور سیال سےتحصیل رپورٹرکے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے۔ گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال میں بھی مفت آٹا تقسیم کا پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں سے غریبوں کو مفت آٹا مل رہا ہے۔ تاہم مردوخواتین کی ایک بہت بڑی تعداد اس پوائنٹ پر بد نظمی اور بدانتظامی پر نالاں ہے۔ دوسری جانب محمد عارف قریشی اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ بدنظمی عوام کی خود پیدا کردہ ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے پراسس مکمل ہونے کے بعد اور باری آنے پر ہی مفت آٹا تقسیم کیا جارہا ہے۔ عوام بھگدڑ مچانے کی بجائے صبر واستقامت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور سیال میں 93ہزار مستحق افراد کو مفت آٹے کے تھیلے ملیں گے۔ محکمہ مال کے عملہ کو سختی سے تاکید کی گئی ہے۔ کہ بدنظمی پیدا نہ ہونے دیں۔ ڈیرہ غازیخان سےبیٹھک سپیشل رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے رمضان پیکیج۔ میں بی آئی ایس پی سے اہل غریب فیملیز کو مرحلہ وار دس ،دس کلو آٹا کے تھیلے کی تقسیم میں انوکھی شرط۔ اہل خاتون اور مرد کے پاس چپ والا (سم کارڈ)شناختی کارڈ لازمی قراردیدیاگیا۔
چپ والا کارڈ
مقرر کردہ کاونٹر/پوائنٹ پر سینکڑوں اہل خواتین و مرد چپ والا کارڈ۔ نہ ہونے کی وجہ سے آٹا لیے بغیر واپس جانے پرمجبورہوگئے۔ شہری حلقوں نے رمضان پیکچ کے تحت مفت ملنے والے تیس کلو گرام آٹا کی سکیم۔ میں یہ شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صرف سی این آئی سی کی شرط رکھی جائے۔ ملتان سےبیٹھک مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے آٹافراہمی پوائنٹس پربدنظمی کانوٹس لیتے ہوئے۔ انتظامیہ کوفوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب حکومت نے 3 دنوں میں رمضان مفت آٹا سکیم کے تحت۔ آٹے کے 25 لاکھ تھیلے عوام میں تقسیم کر دئیے۔
رمضان مفت آٹا سکیم کے تحت فی خاندان 3 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب مفت آٹا سکیم پورا رمضان المبارک جاری رہے گی۔ لاہور شہر میں 1 لاکھ 25 ہزار مفت آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو عوامی مشکلات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے۔ کہ عوام کو کسی پریشانی، دقت اور مشکل کے بغیر مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انتظامیہ
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی۔ کہ عوام کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ مناسب انتظامات کو یقینی بنائے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا۔ کہ وفاق اور پنجاب حکومت مفت آٹے کی فراہمی پر 53 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ رمضان مفت آٹا سکیم کے تحت عوام میں 4 کروڑ 70 لاکھ آٹے کے مفت تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ 60 ہزار سے کم آمدن والے ہر خاندان کو مفت آٹے کے تین تھیلے دئیے جا رہے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد بھی مفت آٹے کے 3 تھیلے لے رہے ہیں۔
Leave a Comment