الیکشن سے واساکی لاٹری لگ گئی،نادہندہ سیاستدانوں سے ریکوری - Baithak News
سرکاری آٹا

الیکشن سے واساکی لاٹری لگ گئی،نادہندہ سیاستدانوں سے ریکوری

ملتان (سٹی رپورٹر) محکمہ واسا کی جانب سے نادہندہ سیاسی رہنماؤں کی فہرستیں مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔نادہندگان پنجاب کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے – تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی ، دیگر سرکاری اداروں کی طرح واسا کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاغذات نامزدگی کے خدشے کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں نے واسا سے این او سی لینا شروع کر دیا ، گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وحید ارائیں نے اپنے ذمے ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات واسا کو جمع کروا دئیے اور این او سی حاصل کر لیا تاکہ ممکنہ طور پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے بچا جا سکے ۔واسا انتظامیہ نے اس سلسلہ میں محمد آفتاب قاضی کو ڈپٹی ڈائریکٹر (این او سی) واسا مقرر کیا ہے۔ محمد آفتاب قاضی نے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واسا واجبات جمع کروائیں تاکہ ان کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہ لگے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں