ڈیرہ غازی خان ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب اسمبلی انتخابات، الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری شیڈول کے بعد افسران کے تبادلے جاری ،ڈیرہ غازی خان میں پٹواریوں کے بعد لوکل گورنمنٹ افسران کے بھی تبادلے کردیئے گئے۔ تحریک انصاف نے تبادلوں کو دھاندلی کرانے کا منصوبہ قرار دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میں جنرل الیکشن کیلئے شیڈول جاری ہونے کے باوجود ڈیرہ غازی خان میں آفیسران کے تبادلوں کا سلسلہ نہ رک سکا ۔نگران حکومت پنجاب نے کشمیر ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران کے تبادلوں کے بعد پٹواریوں اور کارپوریشن آفیسران اور لوکل گورنمنٹ آفیسران کے تبادلے بھی کردیئے ڈیرہ غازی خان میں آفیسران کے تبادلوں پر تحریک انصاف کے رہنما رقیہ رمضان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ شیڈول جاری ہونے کےبعد تبادلوں کا سلسلہ بندہوجاتاہے جس حلقوں میں انتخابات ہو مگر دھاندلی کرانے کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے بندے تعینات کردئیے ہیں تاکہ آرام سے دھاندلی کرسکے جبکہ دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اب تک نگران حکومت خاموش تماشائی تھی۔ جب الیکشن کا شیڈول جاری ہوا تب آفیسران کے تبادلے شروع کر دیئے ہیں جوکہ خلاف قانون ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پنجاب نوٹس لے۔

الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پٹواریوں کے بعد لوکل گورنمنٹ افسران کے تبادلے، تبدیلیاں دھاندلی کا منصوبہ: پی ٹی آئی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں