”انکل خداکیلئے ہمارا سکول بچائیں“:طلباکی دہائی - Baithak News

”انکل خداکیلئے ہمارا سکول بچائیں“:طلباکی دہائی

ملتان ( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل)ڈی ایچ اے کی زد میں آئے والے ایک اور گورنمنٹ پرائمری سکول رسول پور کے طالبعلم محمد سلیم اور علی نے روزنامہ “بیٹھک” ملتان سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈی ایچ بننے کے بعد اکثر رسول پور کے لوگ یہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سکول کے بچوں کی تعداد صرف 22 رہ گئی ہے اور پڑھانے کے لیےصرف دو ٹیچرز ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ ہماری علمی درسگاہ عنقریب دیگر سکولوں کی طرح ملیا میٹ کر دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارے بچپن کے تقریباً سارے دوست اور کلاس فیلوز یہاں سے شفٹ ہو گئے ہیں جن کے بغیر ہمارا اب سکول میں دل نہیں لگتا، ایک اور طالبعلم احمد نے کہا کہ انکل خدا کے لیے ہمارا سکول بچائیں ہم کسی اور سکول میں نہیں جائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں