ایس ایچ او سیتل ماڑی نے مدینہ فلائنگ کوچ کوسکیورٹی کلیئرنس دی - Baithak News

ایس ایچ او سیتل ماڑی نے مدینہ فلائنگ کوچ کوسکیورٹی کلیئرنس دی

ملتان (بیٹھک سپیشل)ابھی ایس این جی پی ایل خط و کتابت والا کھیل ہی رہی تھی کہ اس بیچ ایک اور نیا کھیل شروع ہو گیا۔ مدینہ فلائنگ کوچ کے مالک چوہدری ارشاد سکنہ بورے والا ضلع وہاڑی نے ڈی کلاس سٹینڈ کے لائسنس کی تجدید کے لئے ایک درخواست متعلقہ محکمے کو دی جس پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 24 مئی 2021 کو مختلف اتھارٹیز کو رپورٹ کے لئے خطوط لکھے۔ سیتل ماڑی پولیس گویا کہ اس رپورٹ کے انتظار میں بیٹھی تھی ایس ایچ او سیتل ماڑی نے 26 مئی کو اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مدنیہ فلائنگ کوچ جس کی مشرقی سمت نہر نوبہار، مغربی سمت وہاڑی روڈ، شمالی سمت میں ایک گلی اور جنوبی سمت النصیر نام کا پلازہہے۔ ایس ایچ او کی رپورٹ کے مطابق سٹینڈ کا سکیورٹی سروے کیا گیا جس کے مطابق بس سٹینڈ کرائے کی ایک جگہ پر قائم ہے اور اس کا کل رقبہ چار کنال ہے۔سکیورٹی سروے میں دعویٰ کیا گیا کہ اڈے کی باؤنڈری وال بھی ہے جس پر آٹھ فٹ ریزرو آئر لگی ہوئی ہے 15 کیمرے بمعہ کنٹرول روم فنکشنل حالت میں ہیں، دو واک تھرو گیٹ، تین میٹل ڈیٹیکٹر، 5 ٹرینڈ سکیورٹی گارڈز جو ندیم سکیورٹی سروسز (رجسٹرڈ) نیو شاہ شمس مارکیٹ نزد کوکا کولا فیکٹری نے فراہم کئے ہیں، تین بارہ بور رپیٹرز بمعہ 50 روند، 25 کوسٹرز، 15 اے سی بسیں، 4 سدا بہار بسیں (ملتان تا کوئٹہ)، 13 بسیں/کوسٹرز(ملتان تا فیصل آباد)، 50 اے پی ویز (لوکل روٹ، کہروڑ پکا، میلسی، ڈیرہ غازی خان)، 10 واش رومز (4 لیڈیز اور 6 جینٹس) اور ٹکٹنگ کا آن لائن نظام موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اگر آج بھی چیک کیا جائے تو بھی حقیقت ایس ایچ او موصوف کی دو سال قبل کی رپورٹ میں بیان کردہ تفصیلات سے مختلف نکلے گی۔ ایس ایچ او سیتل ماڑی نے مدینہ فلائنگ کوچ سروس کے سکیورٹی معاملات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ سٹینڈ کے لائسنس کی تجدید کئے جانے پر مقامی پولیس کو کوئی اعتراض نہ ہے۔ یوں یہ رپورٹ ڈی ایس پی سرکلز نیو ملتان کو بھیج دی گئی۔ ڈی ایس پی آفس نے وہ رپورٹ 2 جون کو سی پی او آفس بھجوا دی اور 8 جون کو پولیس کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز نے لائسنس کی تجدید کے لئے این او سی اس شرط کے ساتھ کہ اگر درخواست گزار تمام ضروریات پر قانون اور پالیسی پر پورا اترتا ہے جاری کر دیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں