ایم ایس نشترہسپتال کی رہائش گاہ پرغیرقانونی قبضے کامعاملہ

  • Home
  • ملتان
  • ایم ایس نشترہسپتال کی رہائش گاہ پرغیرقانونی قبضے کامعاملہ
نشترہسپتال

ملتان (وقائع نگار)ایم ایس نشترہسپتال کی رہائش گاہ پر غیر قانونی قبضے کا معاملہ ،ڈاکٹر امجد چانڈیو نے پچھلے دو سال سے ایم ایس نشتر ہسپتال کی سرکاری رہائش گاہ پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور سرکاری رہائش گاہ کو خالی کروانے کے لیے ایم ایس نشترہسپتال نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور دو دن کے اندر کوٹھی خالی کرنے کا حکم دے دیا- اس کا نوٹس گھر پر چسپاں کر دیا گیا اگر دو دن میں کوٹھی خالی نہ کی گئی تو بجلی اور گیس کا کنکشن منقطع کردیا جائے گا اور اس کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے کوٹھی خالی کروائی جائے گی۔

آج کا اخبار

تدفین کے بعدگڑھی خدابخش کوفوج نے بندکردیاتھا،لاڑکانہ میں تاریخی مظاہرہ ہوا

ملتان (بیٹھک سپیشل)ذوالفقار علی بھٹو کی تدفین کے بعد فوج نے نوڈیرو جہاں گڑھی خدا بخش قبرستان واقع ہے۔ کو فوج نے بند کر دیا تھا۔ لاڑکانہ جس کی بھٹو شہید نے پارلیمنٹ میں نمائندگی کی تھی۔ نے مارشل لاء حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی سیاسی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ الغرض ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں مظاہرے ہوئے۔ فیصل آباد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا تھا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?