ایم ڈی اے افسرکمزور،بااثرنادہندگان طاقتور،10ارب دبالیے

  • Home
  • ملتان
  • ایم ڈی اے افسرکمزور،بااثرنادہندگان طاقتور،10ارب دبالیے
ایم ڈی اے

ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ڈائریکٹوریٹس آف ٹاؤن پلاننگ،انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ میں افسران کی فوج ظفر موج بھرتی کرنے کے باوجود نقشہ،کمرشلائزیشن فیس جرمانوں و دیگر مدوں میں 10 ارب روپے کے سرکاری واجبات کے ڈیفالٹرز بااثر افراد سے ایک پائی بھی وصول نہ کی جاسکی۔بیشتر نے ایم ڈی اے عملہ کی ملی بھگت سے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلئے جبکہ بعض انتہائی بااثر افراد نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرکے اپنے خلاف کارروائی سرد خانے میں ڈلوا رکھی ہے۔ دوسری طرف ایم ڈی اے حکام نےاربوں روپے کے واجبات سے توجہ ہٹانے کے لئے سالانہ ریکوری میں اضافے کے اعدادو شمار کا گورکھ دھندہ دکھا کر اعلیٰ حکام کی طرف سے ممکنہ کارروائی پر پردہ ڈال دیا ہے۔

ایم ڈی اے افسر

ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کا ریکوری عملہ اربوں روپے کے ڈیفالٹرز سے وصولی یقینی بنانے کی بجائے. ان سے نذرانے وصول کرکے اپنی جیبوں کو بھرنے کا مستقل نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ اس وقت وہاڑی روڈ پر حور گھی ملز کے ذمے 2ارب روپے. بلی والا میں پرائیویٹ مسلم کالج 30 کروڑ روپے. بوسن روڈ پر سابق ایم پی اے اسحاق بچہ کے پلازہ کے ذمے 8 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ اسی طرح بوسن روڈ،ناردرن بائی پاس،میٹرو روٹ،غوث الاعظم روڈ. وہاڑی روڈ و دیگر علاقوں میں 50 سے زائد کمرشل عمارتوں کے ذمے بھی. 2 سے 3 ارب روپے کی کمرشلائزیشن فیس کے واجبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی تنویر اقبال،علی عباس. قیصر سلیم کے ادوار میں کرپشن اور سرکاری واجبات میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔

ان اعلیٰ افسران نے خود کو بچانے اور کارکردگی دکھانے کے لئے کرپشن میں شامل. ماتحت افسران کو معمولی سزائیں دے کر کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا۔ ان تمام ڈی جیز نے اپنے ادوار میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ماتحت افسر. ان کو جرم ثابت ہونے پر کسی ایک کو بھی نوکری سے برطرف نہ کیا۔ سب سے بڑی سزا ایک بلڈنگ انسپکٹر مہر ضمیر کو جبری ریٹائرمنٹ کی صورت میں دی۔جبکہ سینئر افسران محسن رضا،خواجہ وقاص،اسامہ نواز،اشرف،راؤذکاء و دیگر کو ایک سال سے دوسال تک ترقیاں ضبط کرنے کی معمولی سزائیں دیں۔ اس حوالے سے ایم ڈی اے حکام سے جب موقف لیا گیا تو بتایا گیا کہ بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف لیگل سیل کو زیادہ مؤثر بنایا جارہا ہے اور بااثر ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کے لئے مستقل طور پر پولیس نفری بلوائی جارہی ہے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?