ایم ڈی اے اورپی ایچ اے حکام وعملہ گرین بیلٹ پرقبضوں میں” معاون“ - Baithak News

ایم ڈی اے اورپی ایچ اے حکام وعملہ گرین بیلٹ پرقبضوں میں” معاون“

ملتان (بیٹھک سپیشل) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام اور اہلکاران بھی گرین بیلٹ پر قبضوں میں سہولت کاروں کا کردار ادا کرتے رہے اور متعلقہ قوانین کو ہوا میں اڑادیا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2012 کے مطابق اتھارٹی پبلک پارکس، گرین بیلٹس اور گرین ایریا کو ڈویلپ کرے گی اور ان کی دیکھ بھال کرے گی جبکہ کسی گرین بیلٹ، پبلک پارک اور گرین ایریا کے 15 دن سے زیادہ کی مدت کے لیے ایسے استعمال کی اجازت نہیں دے گی جس سے درخواست گزار یا کسی دوسرے شخص کو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ مالی فائدہ ہو جبکہ اتھارٹی کسی طور بھی کسی پبلک پارک، گرین ایریا یا گرین بیلٹ کو بطور پارکنگ استعمال نہیں ہونے دے گی۔ ایکٹ کے مطابق اگر گرین بیلٹ یا گرین ایریا کسی پراپرٹی اور کسی سروس روڈ یا پبلک روڈ کے بیچ ہے پراپرٹی کا مالک اتھارٹی کی اجازت سے گرین بیلٹ کو اپنی پراپرٹی تک پہنچنے کے لئے مناسب انداز میں استعمال میں لا سکتا ہے اور یہ اجازت محض رسائی کی حد تک ہو گی اور کسی دوسرے مقصد کے لئے نہیں جبکہ پوری گرین بیلٹ اور گرین ایریا کو پراپرٹی تک رسائی کے لیے استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔اسی طرح کوئی بھی شخص مین روڈ سے سروس روڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے گرین بیلٹ استعمال میں لائے گا اور نہ ہی اس میں (گرین بیلٹ) کوئی تبدیلی کرے گا۔ذرائع کے مطابق گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے نہ صرف راستے اور سڑکیں بنا دی گئیں بلکہ آج بھی گرین بیلٹ کا بہت سا حصہ ناجائز قابضین کے قبضے میں ہے جنہیں سیاسی شخصیات اور محکمے میں موجود اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں