اینٹی کرپشن ڈیرہ میں ’’دام بڑھاؤ، کیس مکاؤ ‘‘ پالیسی، کرپشن مقدمات اور انکوائریاں ڈراپ - Baithak News

اینٹی کرپشن ڈیرہ میں ’’دام بڑھاؤ، کیس مکاؤ ‘‘ پالیسی، کرپشن مقدمات اور انکوائریاں ڈراپ

تونسہ شریف(سلیم ناصر گورمانی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازیخان میں اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات اور انکوائریاں، مستقل ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ گزشتہ 2ماہ سے خالی، محکمہ گزشتہ 5سال سے کرپشن اور لوٹ مار میں معاون اور سہولت کار، اینٹی کرپشن آفیسروں کے حوالے 5،5 سال سے تعینات آفیسر کروڑوں پتی، ملک کو معاشی طور پر کنگال کر کے غریب عوام کو بھوک و افلاس میں مبتلا کرنیوالے کرپٹ مافیاز کے مقدمات اور انکوائریاں ڈراپ کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر کانجو، سرکل آفیسر ارشد رند اور سرکل آفیسر ملک مجید اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں5،5 سال سے زائد عرصہ تعینات ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈی جی خان ڈویژن میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں فنڈز کے خورد برد اور بندر بانٹ کی تاریخی منڈی لگی رہی۔ جس میں ملوث سابق ایکسین لوکل گورنمنٹ خرم عباس، اسکا بھائی ایکسین بلڈنگ ہمایوں خان، کزن ایکسین ہائی وے راجن پور شیخ شاہد ریاض، ایکسین انہار عظیم بلوچ، ایکسین بلڈنگ محمد وقاص، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ اسلم مچھرانی اور سابق چیف آفیسر بلدیہ تونسہ مختیار جتوئی نے سیاسی سرپرستی میں اربوں روپے کی کرپشن کی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں تعینات ٹولہ اطہر کانجو، ارشد رند اور ملک مجید نے کرپٹ مافیا سے باقاعدہ حصہ داری کرتے ہوئے انہیں معاونت اور سہولت کاری فراہم کر کے کھل کھیلنے کا موقع دیا۔ عثمان بزدار کے اقتدار سے علیحدہ ہوتے ہی خلق خدا کے احتجاج اور نشاندہی پر ملکی خزانہ کی لوٹ کھسوٹ کے الزام میں عثمان بزدار خاندان کے فرنٹ مین آفیسروں خرم عباس سمیت 21افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ بدقسمتی سے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث مافیا نہ صرف قانونی گرفت سے آزاد رہا بلکہ اپنے معاون اینٹی کرپشن آفیسروں کی معاونت اور مدد سے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریاں ڈراپ کروانے کے عمل کو بھی تیزی سے مکمل کررہا ہے جبکہسابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف مختیار جتوئی کیخلاف سورس رپورٹ بننے کے باوجود پچھلے 6ماہ سے ڈی جی آفس میں کیس سرد خانے کی نذر ہوا ہے۔ تونسہ شریف کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سے نوٹس لے کر مقدمات ری اوپن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں