اینٹی کرپشن کاچھاپہ،آڈیٹر،سب انجینئررشوت لیتے گرفتار

  • Home
  • وسیب
  • اینٹی کرپشن کاچھاپہ،آڈیٹر،سب انجینئررشوت لیتے گرفتار
اینٹی کرپشن

لودھراں(خبر نگار) سول جج کی سربراہی میں سرکل آفیسر انٹی کرپشن کا چھاپہ:محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا آڈیٹر اور سب انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار،نشان زدہ ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کے نوٹ برآمد ،تفتیش شروع، تھانہ اینٹی کرپشن سرکل ٹیم ڈسڑکٹ لودھراں کی رپورٹ کے مطابق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکیدار لیاقت پور کے رہائشی ضیاالحق نے درخواست دی کہ میرے بلوں کی منظوری کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا آڈیٹر فاروق ایک لاکھ جبکہ سب انجینئر یوسف ثانی 15 ہزار مانگ رہا ہے۔ ٹھیکیدار ضیاء الحق کی درخواست پر سرکل آفیسر عبدالقیوم نے سول جج چوہدری کلیم اللہ بھٹی کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر محمد فاروق کو مبینہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں سے مبینہ رشوت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ نمبر 05/2023 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اینٹی کرپشن

آج کا اخبار

رنگ پورکی واحد انتظارگاہ قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ گئی

مظفر گڑھ(نامہ نگار,انتظارگاہ )رنگ پور کی واحد انتظار گاہ بھی قبضہ گروپوں کا شکار ہوگئی۔ 50 ہزار نفوس پر مشتمل ضلع مظفر گڑھ کے اہم ترین قصبہ رنگ پور میں. خوشاب مظفر گڑھ روڈ پر خاصی کاوش کے بعد ایک انتظار گاہ تعمیر کی گئی تھی. جس میں رنگ پور اور گردونواح کے مرد اور خواتین مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ انتظار گاہ کی تعمیر کے ابتدائی دنوں میں یہ انتظار گاہ مسافروں سے بھری ہوئی ہوا کرتی تھی. تاہم دھیرے دھیرے یہاں پر قبضہ شروع ہوگیا اور انتظار کرنیوالے مسافر بے دخل ہونے لگے۔

ابتداء میں انتظار گاہ سے بے دخل کئے گئے مسافروں نے احتجاج کیا تو انہیں نہ صرف دھمکایا گیا. بلکہ زدکوب بھی کیا گیا تاہم مقامی بااثر قبضہ گروپ اس انتظار گاہ کا قبضہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس وقت اس انتظار گاہ میں ایک بھی مسافر داخل نہیں ہو سکتا. کیونکہ انتظار گاہ کو بند کرکے ایک دکان کی شکل دیدی گئی ہے۔ رنگ پور کے سماجی سیاسی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈی پی او مظفر گڑھ سے. اس انتظار گاہ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے. تاکہ مسافر مزید پریشانی سے بچ سکیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?