بجلی کنکشن کیلئے رشوت کاتقاضا،شکایت پرایس ڈی اوکیخلاف کارروائی شروع،فریقین طلب - Baithak News

بجلی کنکشن کیلئے رشوت کاتقاضا،شکایت پرایس ڈی اوکیخلاف کارروائی شروع،فریقین طلب

خانگڑھ (نامہ نگار) این جی او کے چیئرمین سے بجلی کا کنکشن لگانے کے لیے مبینہ دو لاکھ روپے دینے کا تقاضا ، وزارت پانی وبجلی اور ایف آئی اے نے ایس ڈی او آپریشن میپکو سب ڈویژن سیکنڈ مظفرگڑھ اللّہ بچایا کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ معطل کئے جانے کا امکان ہے ، مذکورہ ایس ڈی او کے خلاف یہ کارروائی محمد علی شہید ٹرسٹ اسلام آباد کے چیئرمین جہانگیر علی شہزاد کی درخواست پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اللّہ بچایا نامی ایس ڈی او سیکنڈ مظفرگڑھ نے لائن سپر نٹنڈنٹ اور میٹر انسپکٹر محمد اصغر پر مشتمل گینگ بنا رکھا ہے جو شہریوں کو ناجائز طور پر نہ صرف تنگ کرتا ہے بلکہ ان سے جبری بھتہ بھی وصول کرتا ہے ۔ صارفین کے بجلی کے کنکشن کوئی نہ کوئی الزام لگا کر کاٹ لیتا ہے اور پھر بھاری رقم لے کر کنکشن لگا دیا جاتا ہے ۔ جبکہ ٹرسٹ کے زیر انتظام مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ خان پور بگاشیر میں قائم خواتین کے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا بجلی کا کنکشن لگانے کے لیے جب درخواست گزار نے رابط کیا تو ایس ڈی او اللّہ بچایا نے مقامی سوشل ورکر کے سامنے اس سے کنکشن لگانے کی دو لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی۔ اس کے انکار پر ایس ڈی او مذکورہ آپے سے باہر ہو گیا اور بدتمیزی کی ۔ جس پر ایف آئی اے اور وزارت پانی وبجلی نے ایس ڈی او میپکو مظفرگڑھ سیکنڈ سب ڈویژن اللّہ بچایا اور اس کے مبینہ کرپٹ گینگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اور انکوائری کے لئے فریقین کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں