برانچ پوسٹ ماسٹرزکو8ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں،چولہے ٹھنڈے - Baithak News

برانچ پوسٹ ماسٹرزکو8ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں،چولہے ٹھنڈے

کہروڑ پکا(اسحاق جوئیہ) پاکستان پوسٹل سروسز کی ناقص پالیسیوں کی وجہ کے باعث 8 ماہ سے برانچ پوسٹ ماسٹر وں کو تنخواہوں نہ مل سکیں جس کی وجہ سے پوسٹ ماسٹروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے وفاقی حکومت پوسٹ ماسٹروں کی تنخواہیں جلد سے جلد جاری کرے تفصیل کے مطابق پاکستان پوسٹل سروسز کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آٹھ ماہ سے برانچ پوسٹ ماسٹروں کو تنخواہ نہ مل سکی جس کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا پاکستان پوسٹ آفس کی دیہی علاقہ جات میں برانچیں موجود ہیں اور دور درز سے روز کی بنیاد پر ڈاک تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں جو کہ عرصہ آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا کر رہے ہیں برانچ پوسٹ ماسٹروں کا کہنا ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر مین برانچ پوسٹ آفس سے ڈاک لے کر 30 سے 35 کلومیٹر دور علاقہ جات میں جاکر ڈور ٹو ڈور ڈاک تقسیم کرتے ہیں آٹھ ماہ ہونے کے باوجود ابھی تک تنخواہیں نہ ملی ہیں ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اب تو دکانداروں نے ادھار سامان دینا بند کر دیا ہے کئی بار افسران بالا کو آگاہ کرنے کے بعد کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہےمہر افسران بالا بار بار بہانہ لگا کر ٹرخا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپکا بینک میں اکاؤنٹ کھلانا ہے تنخواہیں آپ کے اکاؤنٹ میں آئیں گی بس چندہ دن صبر کریں جس پر تمام برانچ پوسٹ ماسٹروں نے وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسد محمود اور ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہہ برانچ پوسٹ ماسٹر روں کی تنخواہیں جاری کی جائیں ورنہ برانچ پوسٹ ماسٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں